ونڈوز ان پٹ ایڈیٹر(ime ) ٹروجن۔

خواجہ طلحہ

محفلین
Websense کے سیکوریٹی محققین ایک ایسا کمپیوٹر ٹروجن سامنے لائے ہیں جو کہ خود کو Input Metherod Editor کی شکل میں سسٹم میں نصب کرکے سسٹم میں نصب شدہ اینٹی وائرس پروگرام کو ڈیلیٹ کردیتا ہے۔


6354.winnea.ime_.img_assist_custom-400x218.jpg

ونڈوز IME ٹروجن۔


یہ ایگزیکیوٹ ایبل فائل اینٹی وائرس اپڈیٹ کے بہروپ میں سسٹم میں داخل ہوتی ہے۔ایگزی فائل چلنے کے بعد ونڈوز سسٹم فولڈر میں winnea.ime کےنام سے ایک فائل بنتی ہے۔

یہ فائل میموری میں لوڈ ہوکر سسٹم میں رن ہونے والے پروسیسز کوسیکن کرتی ہے۔اور اگر کسی اینٹی وائرس کا پروسیس ڈیٹیکٹ ہوتا ہے تویہ ٹروجن انٹی وائرس پروسیس کو روک کر اینٹی وائرس کی ایگزی فائلوں کو ڈیلیٹ کردیتا ہے۔
Input Method Editor یا IME ونڈوز کا ایک ایسا پروگرام ہوتا ہے۔ جوکہ کچھ زبانوں مثلا عربی،اردو اور چائنا وغیرہ کےکریکٹر اور symbols لکھنے کے لیے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں شامل کیا جاتا ہے۔



خبر کے ذرائع:۔
ویب سنس



 
Top