ولادیمیر کلچکو بمقابلہ ڈیوڈ ہے، ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل فائٹ

نبیل

تکنیکی معاون
اب سے کچھ ہی دیر میں ولادیمیر کلچکو اور ڈیوڈ ہے کا باکسنگ میچ شروع ہونے والا ہے۔ اس مقابلے کا ایک طویل عرصے سے بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا اور یہ غالبا حالیہ دس سالوں کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ ولادیمیر کلچکو اور اس کے بھائی وٹالی کلچلو کے پاس اس وقت عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ کے تمام اعزازات موجود ہیں سوائے WBA ٹائٹل کے جو کہ اس وقت ڈیوڈ ہے کے پاس ہے۔ اس میچ کا بلڈ اپ اس لحاظ سے بھی دلچسپ رہا ہے کہ دونوں ہیوی ویٹ باکسرز کے درمیان الفاظ کی جنگ جاری رہی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف اشتعال انگیز بیانات جاری کرتے رہے ہیں۔ ابھی دیکھتے ہیں کہ یہ مقابلہ کس کے ہاتھ رہتا ہے۔ میرا فیورٹ ولادیمیر کلچکو ہے۔ :)
 
Top