وقفہ - شاہد عزیز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وقفہ

شاعر: شاہد عزیز (ہندوستان)​


رہگزر رہگزر
دُھوپ کے سلسلے
پانیوں کے لئے
سُلگتے ہوئے دشت
اپنی زمینوں سے ہٹتے رہے
گھنے جنگلوں میں بھٹکتی رہی
رات سو نہ سکی
درد کے دائرے
پھیلتے ہی رہے
اک زمانہ سے جاگی ہوئی آنکھ میں
نیند آجائے تو
یہ سفر ختم ہو
پھر کُھلے آنکھ تو
آسماں پر کہیں
کوئی سُورج ملے
زندگی کے لئے




۔
 
Top