وسٹا اور ٹرو ٹائپ فونٹس

فرضی

محفلین
میں نے حال ہی میں ونڈوز وسٹا انسٹال کی ہے لیکن اپنے پسندیدہ ٹرو ٹائپ فونٹس جیسے اردو نسخ ایشیا ٹائپ وہاں پر انسٹال نہیں کر پارہا۔ کیا یہ فونٹس وسٹا پر کام نہیں کرتے یا ان کی تنصیب کا کوئی خاص طریقہ ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس دو لیپ ٹاپس اور ایک ڈیسک ٹاپ پر وسٹا ہی ہے۔ ہوم، ہوم پریمئم اور ہوم پریمئم۔ فانٹس کو کاپی کر کے فانٹس کے فولڈر میں پیسٹ کیا ہے اور اس نے تصدیق مانگی تو میں نے اجازت دے دی۔ بس
 
فرضی

محفلین
شکریہ قیصرانی اور شاکر بھائی۔

میرے پاس بھی ونڈوز وسٹا ہوم پریمیئم انسٹال ہے اور میں نے فونٹ انسٹال کرنے کا وہی طریقہ استعمال کیا جو ایکس پی میں ہمیشہ کرتا آیا تھا۔ یعنی فونٹ کو کاپی کر کے ونڈوز فونٹ فولڈر میں پیسٹ کر دینا۔ کوئی بھی فونٹ فونٹ پہلی بار تو بظاہر انسٹال ہوجاتا تھا لیکن کام نہیں کرتا تھا اور فونٹ فولڈر میں ڈھونڈنے پر نہیں ملتا تھا۔ جب دوبارہ انسٹال کرتا تو ایرر میسیج آجاتا کہ" ناٹ اے ویلِڈ فائل" ایشیا ٹائپ اردو نسخ کو تو ایگزی فائل سے بھی انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن ایرر آجاتی۔۔

اب شاکر بھائی کے بتائے ہوئے لنک کے مطابق عمل کیا یعنی فونٹ فائل پر رائٹ کلک کرکے انسٹال دبایا تو فونٹ انسٹال بھی ہوگیا اور کام بھی شروع کر دیا۔ :)
 
arifkarim

معطل

میں بھی قیصرانی بھائی والا طریقہ ہی استعمال کرتا ہوں، کیونکہ مجھے اکثر فانٹس کی ٹیسٹنگ کیلئے انکے ساتھ ہیر پھیر کرنی پڑتی ہے۔:grin:
میرے لیپ ٹاپ پر وسٹا ہوم ہے اور کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا، خواہ فانٹ اوپن ٹائپ ہو یا ٹرو ٹائپ یا سیمبل!
 
Top