وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہونہار طلبہ کے لئے مفت لیپ ٹاپ کی بارش

فخرنوید

محفلین
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہونہار طلبہ کے لئے مفت لیپ ٹاپ کی بارش

جناب میاں محمد شہباز شریف نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم ، یلو کیب کار و کیری ڈبہ کی سکیم کے بعد ایک نئی سکیم کا آغاز کیا ہے۔ جس میں وہ اب پنجاب بھر کے ہونہار طلبہ کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔
انٹرنیٹ کی وسیع دنیا میں ہر قسم کا مواد موجود ہے۔ علمی مواد کے ساتھ ساتھ فیس بک بھی موجود ہے۔ جہاں پر آجکل ہمارے خادم اعلیٰ پنجاب کے چرچے ہیں۔جنہوں نے اپنا ایک سوشل صفحہ بنایا ہوا ہے۔ جہاں پر جناب خادم پنجاب کبھی کبھی خود بھی فیس بک یوزرز کے ساتھ رابطہ فرماتے ہیں۔
جو لوگ ان تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے ہیں۔ ان کو اب لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے تاکہ وہ علمی مواد بھی حاصل کریں۔ اور خادم پنجاب کے فیس بک پر گن بھی گائیں۔
تو یہاں ہم بیان کر رہے تھے جناب خادم پنجاب کا یوتھ پروگرام جس کے زریعے وہ ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ فراہم کریں گے۔

 
Top