وزیر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے وزرائے اعلیٰ کو خط

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے۔

۔۔۔
حکومت وقت کا ایک اچھا کام (y)(y)(y)
10441053_685948851503670_4025018596164703785_n.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین

نیچے شہباز شریف کا نام کس لئے ہے؟ :)
 
محمداحمد

یہ واقعی اچھا قدم ہے۔

ہمارے وزیرِ اعلیٰ نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر یہ اعلان کیا ہے کہ کرایوں میں 5 فی صد کمی کی جائے گی۔ لوکل کرایوں کے حساب سے تو یہ کمی نہ کرنے والی بات ہے۔

بہرحال ہمارے وزیرِ اعلیٰ کو تو ہم کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔
 
5 فیصد والی کمی کا اعلان مال بردار گاڑیوں کے لیے کیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا اعلان شاید ابھی نہیں ہوا۔
 
کپتان نے حسب توقع شور مچانا شروع کر دیا ہے کہ یہ کمی میری وجہ ہوئی ہے۔ :p
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:surprise:
وہ کسی وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ اگر دھرنے نہ ہوئے ہوتے تو یہ قیمیتیں 20 روپے تک کم ہونی تھیں۔
ویسے اپنے کپتان صاحب کو تو اب سوشل میڈیا پر اینٹی عمران خان پیجز پر ڈیزل خان کے نام سے پکارا جانے لگ گیا ہے۔ یہاں تک لکھا دیکھا ہے۔۔
عمران خان کی قیمت میں 6 روپے۔۔۔پیسے کی کمی:cool2:
 
محمداحمد

لائبریرین
کپتان نے حسب توقع شور مچانا شروع کر دیا ہے کہ یہ کمی میری وجہ ہوئی ہے۔ :p

کہتا تو وہ ٹھیک ہی ہے۔ :) :)

سر پر تلوار لٹکی رہے تو پرفارمنس دکھانے کا خیال گاہے گاہے آتا رہتا ہے۔

ویسے یہ کمی تو بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے، کسی کو کریڈٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے اس کی۔ نہ عمران کو اور نہ ن لیگ کو۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر ن لیگ کے کریڈٹ میں کچھ نا کچھ پرفارمنس نا ہوتی تو نواز تیسری مرتبہ وزیر اعظم نا بن سکتا :)

یار یہ باتیں نہ کیا کریں! دل جل کر رہ جاتا ہے۔

نواز شریف تیسری بار وزیرِ اعظم بنے ہیں مشرف صاحب کی حوسِ اقتدار کی وجہ سے۔ ورنہ ان کا تو پاکستان میں گھسنا بھی منع تھا۔

ایسے کرپٹ لوگوں سے اللہ بچائے پاکستان اور پاکستانیوں کو۔
 
یار یہ باتیں نہ کیا کریں! دل جل کر رہ جاتا ہے۔
میں جیسے جیسے 40 کے قریب ہوتا جا رہا ہوں یوں لگتا ہے اوپن مائنڈڈ ہوتا جا رہا ہوں :)
اور اس کے نتیجے میں مخالفین کی خوبیوں کو بھی تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے :)
ایک بات کو بھولنا نہیں چاہتا کہ ہر انسان میں اچھائیاں اور برائیاں دونوں ہوتی ہیں۔ اور وہ اچھے اور برے دونوں کام کرتا ہے۔
:):)
 
ن لیگ آپ کےمخالفین میں کب سے ہوگئی؟ :p
 
خامیوں سے پاک تو انسان ہو بھی نہیں سکتا۔ اسی لئے نسبتاً بہتر لوگوں کو تلاش کیا جاتا ہے۔
عام طور پر لوگ ایسے دوستوں کو یا جماعت کو ترجیح دیتے ہیں جو اسے اپنے زہن سے قریب لگیں۔
ن لیگ کو پسند کرنے والے زیادہ تر لوگ ایسے ہیں پوری طرح آزاد خیال نہیں ہیں اور کنزرویٹو سوچ رکھتے ہیں۔ یعنی مذہبی رجحانات رکھتے ہیں۔ آپ دائیں بازو کے لوگ کہ سکتے ہیں۔ اور تجارتی اور صنعتی ترقی کو پسند کرنے والے لوگ۔
پیپلز پارٹی بنیادی طور پر بائیں بازو کی جماعت ہے لیکن اب کوئی مؤثر لیڈر شپ نا ہونے کی وجہ سے اپنے ووٹر کھو چکی ہے زیادہ تر ، اور اس کا ووٹر عمران کی گود میں چلا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے حمایتی زیادہ تر اینٹی نواز شریف لوگ ہیں جو پہلے پیپلز پارٹی کے حمایتی تھے اور ان کی امیدوں کا مرکز عمران خان بن گیا ہے۔
 
تحریکِ انصاف میں ہر طبقے کے لوگ ہیں ۔ مذہبی ذہنیت کے بھی اور لبرلز بھی۔ عمران خان کو ایک متبادل کے طور پر پیش کیا گیا سو لوگوں نے اُسے قبول کیا۔ تحریکِ انصاف کو پسند کرنے والے لوگ زیادہ تر وہ ہیں جو پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں کی باریاں لینے سے تنگ آ گئے ہیں۔

ن لیگ نے پپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کس طرح کی اپوزیشن کی سب جانتے ہیں ۔ اور اب ن لیگ کی حکومت میں تو پپلز پارٹی ان کی حلیف بنی ہوئی ہے چوہدری نثار کی طرح لفظی دھماکے کرنے کی بھی ہمت نہیں ہے ان لوگوں میں۔

ن لیگ اور پپلز پارٹی کو بارہا آزمایا جا چکا ہے اور ہر بار یہ بات ثابت ہوئی ہےکہ یہ لوگ پاکستان کی ترقی سے زیادہ اپنی ترقی کے خواہاں رہتے ہیں چاہے اُس کے لئے عوام کا گلا ہی کیوں نہ کاٹنا پڑے۔
 
تحریکِ انصاف میں ہر طبقے کے لوگ ہیں ۔ مذہبی ذہنیت کے بھی اور لبرلز بھی۔ عمران خان کو ایک متبادل کے طور پر پیش کیا گیا سو لوگوں نے اُسے قبول کیا۔ تحریکِ انصاف کو پسند کرنے والے لوگ زیادہ تر وہ ہیں جو پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں کی باریاں لینے سے تنگ آ گئے ہیں۔
یہ وہ بات ہے جسکا دعوی تحریک انصاف والے کرتے ہیں۔ جبکہ ہونے والے سروے وہ ظاہر کرتے ہیں جو میں نے عرض کیا۔
تحریک انصاف کے حمایتی زیادہ تر اینٹی نواز شریف لوگ ہیں جو پہلے پیپلز پارٹی کے حمایتی تھے اور ان کی امیدوں کا مرکز عمران خان بن گیا ہے۔
یہ لوگ پاکستان کی ترقی سے زیادہ اپنی ترقی کے خواہاں رہتے ہیں چاہے اُس کے لئے عوام کا گلا ہی کیوں نہ کاٹنا پڑے۔
اس سوچ کے حامل لوگ ساری پارٹیوں میں شامل ہیں جس سے تحریک انصاف بھی خالی نہیں۔
پاکستان میں لوگ سیاست میں پیسہ بنانے ہی آتے ہیں زیادہ تر
 
یہ جو اپنی سیاسی جماعتیں اور ان میں بسی مخلوق ہے۔۔۔ کوئی 2-3 سال پہلے تک میرا ان سے بہت واسطہ رہا۔۔ اور جہاں تک میں جان پایا ہوں۔۔یہ سب پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں ہیں اور ان کے شئیر ز بکتے ہیں۔۔۔ آپ کے پاس پیسہ ہے تو جائیے اور اپنی پسند کی کمپنی میں انویسٹ کر دی جیے۔ نقصان ہونے کے چانس کم ہی ہوتے ہیں
 
Top