1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

وزیر اعظم کا نوجوانوں کولاک ڈاؤن میں اسلامی تاریخ کی کتاب پڑھنے کامشورہ

جاسم محمد نے 'تاریخ کا مطالعہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 1, 2020

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    21,551
    وزیر اعظم کا نوجوانوں کولاک ڈاؤن میں اسلامی تاریخ کی کتاب پڑھنے کامشورہ
    ویب ڈیسک جمع۔ء 1 مئ 2020
    [​IMG]
    وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو اپنی ٹوئیٹ میں فراس الخطیب پڑھنے کی تجویزدی فوٹوفائل

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

    وزیراعظم نے ٹوئٹر پر نوجوانوں کو فراس الخطیب پڑھنے کی تجویزدی اورکہا یہ مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے، کتاب میں مسلمانوں کےعروج اورزوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔

    وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بندشوں (لاک ڈاؤن) کےموسم میں ہمارے نوجوانوں کےمطالعےکے لیے ایک لاجواب انتخاب۔ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اوران عوامل سےپردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,089
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    خانصاحب کو کہیں کہ شیرو فورس کے ہاتھ کتاب کی بھی ایک ایک کاپی راشن کے ساتھ بھجوا دیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  3. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,347
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    ہاہاہا ایک امریکی کی کتاب پاکستانیوں کو پڑھا رہا ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  4. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    21,551
    ظاہر ہے کسی پاکستانی کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیتا تو آپ نے اعتراض کرنا تھا کہ اس سے تو بہتر تھا مطالعہ پاکستان کی درسی کتاب پڑھنے کو کہہ دیتا۔ اب ایک امریکی کی کتاب کا مشورہ دیا ہے تو اس پر بھی اعتراض۔
     
  5. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    1,404
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔ خود تاریخ کے ساتھ ساتھ جغرافیہ بھی پڑھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,283
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    آپ نے پڑھ رکھی ہے؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر