وزیر اعظم پاکستان کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

زیک

مسافر
2018ء اور موجود الیکشنز کے بعد سینٹ کی صورتحال کچھ یوں ہے، اور اسی سے واضح ہو رہا ہے کہ پی پی ہمیشہ کی طرح سینٹ الیکشنز میں اپنی چال چل ہی جاتی ہے:

2018ء
نون لیگ - 29
پی پی - 21
پی ٹی آئی - 14
بلوچستان عوامی پارٹی - 10
متفرق و دیگر - 26

2021ء
نون لیگ - 18
پی پی - 21
پی ٹی آئی - 25
بلوچستان عوامی پارٹی -13
متفرق و دیگر - 23
(ماخذ - ڈان نیوز)
زیادہ سوچنے کا معاملہ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کی کارکردگی کا ہے لیکن افسوس بلوچستان پاکستان میں شامل نہیں
 

زیک

مسافر
یوں تو ایسی کسی صورتحال میں اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لاتی ہے کہ وزیر اعظم کے پاس اکثریت نہیں رہی سو ایک بار پھر سے ذرا بندے گن (یا تول) لیں لیکن اگر وزیر اعظم یہ فیصلہ کر رہا ہے تو اچھا فیصلہ ہے، بشرطیکہ اس پر قائم بھی رہے کیونکہ ایسی کوئی قانونی یا آئینی مجبوری تو اس پر ہے نہیں!
تحریک اعتماد سینیٹ چیئرمین الیکشن سے پہلے لانا اچھی حکمت عملی ہے۔ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائے تو وہ سینیٹ چیئرمین ووٹنگ کے بعد ہو گی
 

جاسم محمد

محفلین
حکومتی بینچوں پر کتنے؟
64-A8-E58-F-CCC4-4-A41-AC30-A0-CDA9-EE1685.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
چونکہ حکومت اقلیت میں ہے لہذا اگر اس کا چیئرمین امیدوار جیت گیا تو اسے بھی ہارس ٹریڈنگ مانا جائے گا؟
اصولا چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی اوپن بیلٹ سے ہونا چاہئے۔ مگر اب چونکہ پوری اپوزیشن آئین پاکستان کے تحت سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کر چکی ہے۔ اس لئے اب اگر حکومت کا نامزد کردہ چیئرمین سینیٹ جیت جاتا ہے تو اپوزیشن اسٹیبلشمنٹ ، خلائی مخلوق، ایجنسیوں پر الزام نہیں لگا سکتی۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
اسلام آباد کی سینیٹ کی دو سیٹیں تھی، ایک پر تحریک انصاف کو شکست ہوئی اور دوسری سیٹ پر تحریک انصاف کو فتح حاصل ہوئی۔
جس سیٹ پر شکست ہوئی، اس پر یوسف گیلانی کو 169 ووٹ ملے جبکہ حفیظ شیخ کو 164۔ سات ووٹ مسترد ہوئے۔
دوسری سیٹ پر تحریک انصاف کی امیدوار کو 174 ووٹ ملے۔ پانچ ووٹ مسترد ہوئے۔
ان نتائج کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد نہیں رہا، کیونکہ اگر ایسی بات ہوتی تو تحریک انصاف کی دوسری امیدوار کو 174 ووٹ نہ ملتے۔ یاد رہے، سادہ اکثریت 172 اراکین کی ہوتی ہے جبکہ اس وقت ایوان کے اراکین کی تعداد بھی پوری نہیں۔ یوں تحریک انصاف کی خاتون کو سادہ اکثریت سے بھی زیادہ ووٹ ملے ہیں۔
دوسری طرف یوسف گیلانی کو اتنے ووٹ نہیں ملے کہ جس سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوسکتی۔
اخلاقی اور آئینی طور پر عمران خان کے اوپر کوئی دباؤ نہیں تھا کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیتا۔ لیکن اس نے آگے بڑھ کر ہفتے کے روز اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کردیا جس پر اپوزیشن کے کیمپوں میں مردنی چھا گئی ہے۔
عمران خان نے ساری عمر بہادری سے گزاری، وہ مرد کا بچہ ہے، حوصلے سے مقابلہ کرنا جانتا ہے۔ اس نے اپنے آج کے خطاب میں اس بات کا اشارہ بھی دے دیا ہے کہ اگر کسی وجہ سے اسے حکومت چھوڑنا پڑی تو وہ اتنی عوام اکٹھی کرے گا کہ جس کا تصور بھی مشکل ہے۔
اے پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتیں ایک طرف اور خان کا ایک جلسہ ان سب پر بھاری ہوگا۔
اول تو ہفتے کے روز انشا اللہ عمران خان 179 ووٹ حاصل کرلے گا، لیکن اگر بفرض محال ایسا نہ ہوا تو انصافیوں کیلئے یہ زیادہ خوشی کی بات ہوگی کیونکہ خان جب اپوزیشن میں آئے گا تو زندگی میں اصل رنگ اسی وقت آتا ہے۔
باباکوڈا
 

Ali Baba

محفلین
ایک شخص جو خود اخلاقی کرپٹ ہے لوگوں کو کیا بھاشن دے رہا ہے!!!
ایک شخص جسکی سیاسی پیدائش و پرورش و پرداخت و تعلیم و تربیت ہی فوجی بیرک میں ہوئی وہ آج ملک سے مفرور ہو کر سول بالادستی کے راگ الاپتا ہے اور پٹواری یہاں جھوم جھوم کر سبحان اللہ کہتے نہیں تھکتے!
 
ایک شخص جسکی سیاسی پیدائش و پرورش و پرداخت و تعلیم و تربیت ہی فوجی بیرک میں ہوئی وہ آج ملک سے مفرور ہو کر سول بالادستی کے راگ الاپتا ہے اور پٹواری یہاں جھوم جھوم کر سبحان اللہ کہتے نہیں تھکتے!

واہ! یعنی آپ کے خیال میں ایک شخص جسکی سیاسی پیدائش و پرورش و پرداخت و تعلیم و تربیت ہی فوجی بیرک میں ہوئی وہ آج ملک سے مفرور ہو کر سول بالادستی کے راگ الاپتا ہے اور پٹواری یہاں جھوم جھوم کر سبحان اللہ کہتے نہیں تھکتے، لہٰذا ایک شخص جو خود اخلاقی و معاشی کرپشن میں گردن تک دھنسا ہوا ہے ہمیں اخلاقیات پر بھاشن دے سکتا ہے؟
 

Ali Baba

محفلین
واہ! یعنی آپ کے خیال میں ایک شخص جسکی سیاسی پیدائش و پرورش و پرداخت و تعلیم و تربیت ہی فوجی بیرک میں ہوئی وہ آج ملک سے مفرور ہو کر سول بالادستی کے راگ الاپتا ہے اور پٹواری یہاں جھوم جھوم کر سبحان اللہ کہتے نہیں تھکتے، لہٰذا ایک شخص جو خود اخلاقی و معاشی کرپشن میں گردن تک دھنسا ہوا ہے ہمیں اخلاقیات پر بھاشن دے سکتا ہے؟
اگر آپ تھوڑی سی کامن سینس سے کام لیں اور آزادی رائے کا جھوٹا سچا سہارا لیں تو آپ پر واضح ہو جائے کہ اگر ایک مفرور، سزا یافتہ شخص جس کی ساری سیاسی جدوجہد فوجیوں اور مربیوں کے مرہونِ منت رہی ہو، اور اس کی ایسی ہی آل اولاد اور چیلے چانٹوں کو آئین کی بالادستی پر بھاشن دینے اور سادہ لوح لوگوں کو مزید گمراہ کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے تو ملک کے وزیر اعظم کو بھی حق حاصل ہے کہ ملک کی عوام سے خطاب کرے۔ ذرا انصاف کی آنکھ سے دیکھیے تو شاید کچھ نظر آ جائے!
 

جاسم محمد

محفلین
ایک شخص جو خود اخلاقی و معاشی کرپشن میں گردن تک دھنسا ہوا ہے ہمیں اخلاقیات پر بھاشن دے سکتا ہے؟
اخلاقی کرپشن شادی سے قبل کی تھی۔ جوانی میں کون نہیں کرتا؟ شادی کے بعد اخلاقی کرپشن کہیں ثابت ہوئی؟ عائشہ گلالئی اور ریحام خان عمران خان کی ذات پر ایک بھی الزام ثابت نہ کر سکیں۔
اسی طرح مالی کرپشن کا الزام۔ اپنے بنی گالہ گھر کی منی ٹریل 2017 میں جمع کروا کر سپریم کورٹ سے صادق و امین قرار دیا جا چکا۔
دوسری طرف جن پر کرپشن کے مقدمات نیب عدالت سے ثابت ہو چکے ہیں، وہ ہائی کورٹ میں اپیلیں داخل کر کے خود جعلی بیماریوں کا ڈرامہ کرکے لندن بھاگ گئے ہیں۔ اور وہاں سے قوم کو آئین و جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔ ان چوروں لٹیروں کا موازنہ عمران خان سے کیا جا رہا ہے۔
Nawaz Sharif declared proclaimed offender by IHC
 

Ali Baba

محفلین
اخلاقی کرپشن شادی سے قبل کی تھی۔ جوانی میں کون نہیں کرتا؟ شادی کے بعد اخلاقی کرپشن کہیں ثابت ہوئی؟ عائشہ گلالئی اور ریحام خان عمران خان کی ذات پر ایک بھی الزام ثابت نہ کر سکیں۔
اسی طرح مالی کرپشن کا الزام۔ اپنے بنی گالہ گھر کی منی ٹریل 2017 میں جمع کروا کر سپریم کورٹ سے صادق و امین قرار دیا جا چکا۔
دوسری طرف جن پر کرپشن کے مقدمات نیب عدالت سے ثابت ہو چکے ہیں، وہ ہائی کورٹ میں اپیلیں داخل کر کے خود جعلی بیماریوں کا ڈرامہ کرکے لندن بھاگ گئے ہیں۔ اور وہاں سے قوم کو آئین و جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔ ان چوروں لٹیروں کا موازنہ عمران خان سے کیا جا رہا ہے۔
Nawaz Sharif declared proclaimed offender by IHC
یہی بات ایک عظیم مصنف، آسکر وائلڈ نے بھی سمجھانے کی کوشش کی تھی لیکن ان "شریفوں" کو کون سمجھائے!
".Every saint has a past, and every sinner has a future"
 

جاسم محمد

محفلین
یہی بات ایک عظیم مصنف، آسکر وائلڈ نے بھی سمجھانے کی کوشش کی تھی لیکن ان "شریفوں" کو کون سمجھائے!
".Every saint has a past, and every sinner has a future"
تحریک عدم اعتماد سے ڈرانے والی کرپٹ اپوزیشن کی ساری پھوک نکل گئی۔ اسمبلی اجلاس کا بائکاٹ کر دیا :)

پاکستان
05 مارچ ، 2021
ویب ڈیسک

پی ڈی ایم کا کل ہونیوالے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
247383_7899812_updates.jpg

بائیکاٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے کیا، ذرائع— فوٹو:فائل

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو دن سوا 12 بجے طلب کر رکھا ہے جس میں وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بائیکاٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف
شیئر ٹویٹ
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
2151116-imrankhan-1614949223-570-640x480.jpg

ارکان اسمبلی ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں، عمران خان فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے پر ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ جس کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کرے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس میں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے جب کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان جذباتی ہوگئے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب حلقہ ہم سنبھالیں گے لیکن آپ اپنے مقصد پرڈٹے رہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو عوام نے ووٹ کی امانت دے کر ایوان میں بھیجا ہے، آپ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں، پیسے لے کر ووٹ دینا بدیانتی ہے، سیدھی بات کرتا ہوں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا لہذا میں اگر آپ ارکان کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ چھوڑ دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ایک مقصد لے کر سیاست شروع کی ہے، میں جمہوریت اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہوں جب کہ مجھے کوئی بلیک میل کر کے اپنی بات نہیں منوا سکا۔

اجلاس میں جی ڈی اے کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وعدے کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی ایز نے ہمارے سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا لہذا ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اس معاملے کی تحقیقات کریں، تحفظات کے باوجود آپ پر اعتماد ہے اور ہم ساتھ کھڑے ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جن لوگوں نے سندھ میں ووٹ بیچے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔
 
Top