وزیر اعظم نے سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا

زرقا مفتی

محفلین
1829.gif

http://e.jang.com.pk/08-19-2013/lahore/images/1829.gif
 
زرقا مفتی

محفلین
اسلام میں موت کی سزا " انتہائی " سزا ہے ۔ ہر قتل کی سزا " موت " نہیں ہے ۔ ورنہ اللہ نے خون بہا اور معافی کی نرمی نہیں رکھی ہوتی ۔ یہ عدالت کا کام ہے کہ وہ ملزم کے حالات ، نفسیات اور اس کے جرم کے ارتکاب کا جائزہ لے او ر پھر کوئی " انتہائی " سزا مقرر کرے ۔
شریعت اسلامیہ میں جرائم کی سزاؤں کی تین قسمیں ہیں:
۱:․․․حدود ۲:․․․قصاص ۳:․․․تعزیرات۔
جرائم کی وہ سزا جو قرآن وسنت اور اجماع نے متعین کردی ہو‘ اس کی دو قسمیں ہیں: ۱:․․․حدود،۲:․․․․قصاص
حدود
شرعی اصطلاح میں ایسے جرم کی سزا کو کہا جاتاہے جس میں حق اللہ غالب ہو۔
قصاص
ایسی سزا جس میں حق العبد غالب ہو۔
تعزیرات
کسی بھی جرم کی وہ سزا جو قرآن وسنت نے متعین نہیں فرمائی‘ بلکہ اسے حاکم ِ وقت یا قاضی کی صوابدید پر چھوڑدیا۔
قتل کی سزا قصاص کے زمرے میں آتی ہے اس لئے صرف مقتولین کے وارث ہی قصاص کے بدلے جان بخش سکتے ہیں
 
ڈاکٹرعثمان نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا تھا تو اس کی قصاص جی ایچ کیو والے لیں گے؟
میرا خیال ہے کہ معاملہ اسانی سے ختم ہوسکتا ہے اگر جی ایچ کیو والے مان جائیں-
کیا برا ہے اگر مزاکرات کے لیے جی ایچ کیو تھوڑی قربانی دے۔ ریمنڈ ڈیوس والا معاملہ بھی قصاص سے حل ہوا ہی تھا وہ بھی جی ایچ کیو کی مرضی سے

کیا کوئی اور بھی قصاص لےسکتا ہے جی ایچ کیو کے علاوہ؟
 
سید ذیشان

جی ایچ کیو کسی بندے کا نام ہے؟
 
Top