'وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب سے چاول کے تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟'

جاسم محمد

محفلین
'وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب سے چاول کے تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟'
ویب ڈیسک 11 مئ 2021
Facebook Count
Twitter Share
0
Translate
609a4eeac3cf5.jpg

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے — فائل فوٹو / ڈان نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ناکام دورہ قرار دے دیا۔

بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ دورہ سعودی عرب سے عمران خان نے زکوٰۃ اور فطرے کی مد میں چاول کے 19 ہزار تھیلوں کو حاصل کرنے کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا زکوٰۃ کی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد اگر ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کے زکوٰۃ کے چاول کے لائق بنانے کے لیے تھی تو خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرغی 400 روپے کلو سے زائد کرکے عمرے کے لیے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے۔

انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم صاحب! نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹس کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے ہیں، نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں'۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سوال اٹھایا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کر سکتے ہیں مگر عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران عید میں دیہاڑی دار مزدوروں کے گزارے کے لیے کیا پالیسی بنائی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیا کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے پاس ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے کے لیے کوئی پالیسی ہی نہیں ہے کم از کم مزید مہنگائی سے تدارک کے لیے سرکاری قیمتوں کے ہی نفاذ کو یقینی بنالیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 7 سے 9 مئی تک پاکستانی وفد کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورہ کیا تھا، 2018 کے بعد سے وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا سرکاری دورہ تھا۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔

ممکن ہے کہ یہ سب باتیں ٹھیک ہوں۔

لیکن بلاول بھٹو جیسے لوگ کس منہ سے اس قسم کی باتیں کرتے ہیں؟؟؟

یہ بتا رہے ہیں کہ اگلا وزیراعظماگر عمران نہیں تو میں ہوں گا۔
 

حسرت جاوید

محفلین
لگتا ہے پوری قوم مریم نواز میڈیا سیل کی ممبر بنی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید کی جس تصویر کو بنیاد بنا کر پراپگنڈہ کیا گیا کہ سعودی دورہ میں پاکستان کو زکوہ کے چاول ملے، وہ تصویر ایکسپریس ٹریبون کی تحقیقات کے مطابق پاکستان میں لی گئی تھی۔ اس کا سعودی دورہ سے کوئی تعلق بھی نہیں۔
Fact check: PM Imran didn't receive Zakat during Saudi Arabia visit | The Express Tribune
اس ساری کہانی کا ہمارے مراسلے سے کوئی تعلق؟
آپ کے زیادہ تر مراسلے یہاں پہ بے ربط ہیں، ان کا آپس میں تعلق بہت پتلا ہے۔ آپ ایک کہانی لکھتے ہیں، ایک دو تصاویر اور لنک ڈال دیتے ہیں اور شاید یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کا نقطہ بیان ہو گیا ہے۔ ہم مشرق کی بات کرتے ہیں، آپ مغرب جواب دیتے ہیں اور جب ہم اس مغرب کا جواب دیتے ہیں تو آپ یروشلم پہنچ جاتے ہیں اور جب ہم یروشلم پہ جواب دیتے ہیں تو آپ فوراً قادیانی غیر مسلم قوانین پہ آ کے دم لیتے ہیں۔ اب اسی مراسلے پہ ہی ذرا غور کریں کیا ہمارے کیے گئے مراسلے کا اس ساری کہانی سے کوئی تعلق ہے؟
 
Top