وزیر اعظم عمران خان ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے

جاسم محمد

محفلین
باہر ہڑتال جے۔۔۔
EAGt1gx-Ww-AI9-Fy-V.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی
662030_3147431_Trump_updates.jpg


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش کے بعد بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو حیران و پریشان کر دیا ہے، ایک چینل نے سرخی لگائی کہ امریکا نے بھارت پر کشمیر بم گرا دیا ہے۔

662030_597294_Screenshot_1_updates.jpg

662030_8483472_Screenshot_2_updates.jpg

بھارتی وزارت خارجہ کےترجمان رویش کمار کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرمیں ثالثی کی پیشکش سےمتعلق امریکی صدر کے بیانات دیکھے، بھارتی وزیر اعظم نے امریکی صدر سے ثالثی کی کوئی درخواست نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ مؤقف رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر صرف دوطرفہ بات چیت ہوگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کے حل کی بنیاد شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیے میں موجود ہے۔

662030_9007457_Screenshot_3_updates.jpg

دوسری طرف بھارت کے سابق وزیر ششی تھرور نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو بالکل بھی نہیں معلوم کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، ان سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملاقات کے وقت جو کچھ کہا تھا یا تو وہ ٹرمپ نے سمجھا ہی نہیں یا ٹرمپ کو بریفنگ نہیں دی گئی۔

ششی تھرور نے کہا کہ ٹرمپ کو نہیں معلوم کہ کشمیر پر کسی تیسرے ملک کی جانب سے ثالثی سے متعلق بھارت کا موقف کیا ہے۔

کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزارت خارجہ وضاحت کرے کہ بھارت نے ٹرمپ سے کبھی اس معاملے پر ثالثی کا مطالبہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان میں ون آن ون ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
 
PSX-20190723-114819.jpg


فیملی وٹس ایپ گروپ میں تایا زاد کے بیٹے کو تازہ تازہ 18 برس کی بالی عمر کو پہنچے ہیں، نے اپنی تصویر مندرجہ ذیل کپشن سے شئیر کی جس پر جوان کے تائے نے فوراً کمنٹ کیا۔ (بھائی ربع صدی سے زائد عرصے سے وہاں مقیم ہیں۔)

انہوں نے 2013 سے آگے لگایا ہوا ہے تحریکِ انصاف کو ووٹ دیں۔ بھائی کی قبیل کے لوگ ہی واشنگٹن جلسے میں شامل تھے جو ہمہ وقت وطنِ عزیز میں فوجی کُرسی نشین دیکھنا چاہتے لیکن وہ کسی بھی صورت واپس آنے کو تیار نہیں۔

مجھے ذاتی طور ذاتی طور پر زیادہ خوشی ہوگی کہ وہ مریکا میں سینٹر وغیرہ بن جائے۔۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
انہوں نے 2013 سے آگے لگایا ہوا ہے تحریکِ انصاف کو ووٹ دیں۔ بھائی کی قبیل کے لوگ ہی واشنگٹن جلسے میں شامل تھے جو ہمہ وقت وطنِ عزیز میں فوجی کُرسی نشین دیکھنا چاہتے لیکن وہ کسی بھی صورت واپس آنے کو تیار نہیں۔
کیا بھٹو اور نواز شریف اپنے پہلے دور میں فوجی کرسی نشین نہیں تھے؟ بجائے اس کے کہ اپنا انتخابی نظام درست کریں۔ فوجی سلیکشن کا سارا غصہ عمران خان کے چاہنے والوں پر اتاردیا جاتا ہے۔
پاکستانی جمہوریت دو جملوں کی مار ہے:
آرمی چیف اگلا وزیر اعظم چنے گا۔
نیا وزیر اعظم پھر اگلا آرمی چیف چنے گا۔
:):):)
ایوب کو کس نے چنا؟ ضیاء کو کون نیچے سے اوپر لے کر آیا؟ مشرف کو کس نے آرمی چیف بنایا؟
ان سوالات کے جوابات پر غور کریں۔ سارا معاملہ کلیئر ہو جائے گا کہ اصل مسئلہ کدھر ہے :)
 
Top