وزیرِ اعظم کی ایران میں تقریر پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

زیک

مسافر
اگر ماضی میں ایران کے اندر پاکستانی ایجنسیوں کی مداخلت ، یا کم از کم نان اسٹیٹ ایکٹرز کی چھیڑ چھاڑ کا اعتراف وزیراعظم نے کر ہی دیا ہے تو آپ اسے 'اون' کرنے میں بخل کا مظاہرہ نہ کریں ۔۔۔! :) فرنٹ فٹ پر کھیلیں ۔۔۔! :)
اس کے بعد چین میں مداخلت اون کرنا ہی رہ جائے گی باقی ہمسائے تو سب ہو گئے
 
جاسم محمد

محفلین
اگر ماضی میں ایران کے اندر پاکستانی ایجنسیوں کی مداخلت ، یا کم از کم نان اسٹیٹ ایکٹرز کی چھیڑ چھاڑ کا اعتراف وزیراعظم نے کر ہی دیا ہے تو آپ اسے 'اون' کرنے میں بخل کا مظاہرہ نہ کریں ۔۔۔! :) فرنٹ فٹ پر کھیلیں ۔۔۔! :)
یہی کام ایرانی ایجنسیز بھی بھارت کے ساتھ مل کر کرتی رہی ہیں۔ کلبھوشن براستہ ایران پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ ظاہر ہے تحفظات دونوں اطراف برابر ہیں۔ اعتماد کی فضا بحال کیے بغیر یہ معاملات حل نہیں ہوں گے۔
 
فرقان احمد

ہم تعریف کر رہے ہیں آپ کے قائد کی ۔۔۔! :) بس، اپنے بیانیے پر قائم رہیے گا ۔۔۔!
 
جاسم محمد

محفلین
کالم نگار نے کچھ بھی چھاپنے سے پہلے پرویز رشید سے اس بارے میں دو سے تین بار گفتگو کی اور معاملے کا علم ہو جانے کے باوجود وزیر اطلاعات نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور بطور ایک ذمہ دار ریاستی عہدے دار کے اسے روکنے کی کوشش بھی نہیں کی۔
اسٹیٹ سیکورٹی سے متعلق لگنے والی خبروں کیلئے مہذب ممالک میں گیگنگ آرڈر کے سخت قوانین موجود ہیں۔ جب تک سیکورٹی ادارے ملکی سالمیت سے متعلق ان خبروں کو کلیر نہ کریں۔ کوئی اخباری ان کو چھاپنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
جبکہ ادھر پاکستان میں ایک انتہائی اعلیٰ سطح کی خفیہ میٹنگ کا اندرونی احوال انٹرنیشنل آڈینس کیلئے معروف انگریزی اخبار میں لیک ہو جاتا ہے۔ یہ لیک کیسے ہو گئی، کس نے کروائی اس کا جواب آج تک نہیں ملا۔ ہاں حکومتی وزیر کی چھٹی کروا دی گئی۔
 
Top