وزیرستان کے مقامی علماء کا چاند نظر آنے کا دعویٰ، کل عید منانے کا اعلان

انتہا

محفلین

ویب ڈیسک

time.svg
11 مئی ، 2021

253434_2099857_updates.jpg

شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماء نے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔

شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل وزیرستان میں عید منائی جائے گی۔

253434_5004021_updates.jpg

— فوٹو: محسن داوڑ آفیشل

محسن داوڑ نے مقامی علماء کی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ کل 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔

سید ذیشان

محفلین
وزیرستان کی فضا میں ایک ننھا منا بلیک ہول ہے جو کہ چاند کی روشنی کو چاند کی پیدائش سے پہلے ہی آسمان پر دکھا دیتا ہے۔
اس کو دیکھنے کے لئے نسوار کی قوت درکار ہوتی ہے۔ :LOL:
 
جاسم محمد

نئے چاند کی پیدائش سے پہلے ہی وزیرستان میں چاند نظر آ گیا؟

وزیرستان کی فضا میں ایک ننھا منا بلیک ہول ہے جو کہ چاند کی روشنی کو چاند کی پیدائش سے پہلے ہی آسمان پر دکھا دیتا ہے۔
اس کو دیکھنے کے لئے نسوار کی قوت درکار ہوتی ہے۔ :LOL:

پوپلزئی بھی ناک آؤٹ۔
جعلی عید کرنے پر موصوف پر مقدمہ :)
 
جعلی عید کرنے پر موصوف پر مقدمہ :)

کوئی مزاروں پر سجدے کرتا پھرے، یہ اس کا ذاتی معاملہ ٹھہرے۔ کوئی سنت کے مطابق چاند دیکھ کر عید کرنا چاہے تو اس پر جعلی پرچے! انصافینز کے میڈیا سیل کے ذریعے گالیاں!

یہ کہا گیا کہ چاند دیکھ کر عید کرو۔ یہ کہا گیا کہ (سائینس کے مطابق چاند ہو بھی گیا ہو لیکن) ابر کی سے نظر نہ آئے تو روزہ رکھو، عید نہ کرو۔

حدیث نمبر: 1655
حدثنا ابو مروان العثماني ، حدثنا إبراهيم بن سعد ، عن الزهري ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا رايتم الهلال فصوموا، وإذا رايتموه فافطروا، فإن غم عليكم فصوموا ثلاثين يوما".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب چاند دیکھو تو روزہ توڑ دو، اگر بادل آ جائے تو تیس روزے پورے کرو“۔
 
جاسم محمد

محفلین
کوئی مزاروں پر سجدے کرتا پھرے، یہ اس کا ذاتی معاملہ ٹھہرے۔ کوئی سنت کے مطابق چاند دیکھ کر عید کرنا چاہے تو اس پر جعلی پرچے! انصافینز کے میڈیا سیل کے ذریعے گالیاں!

یہ کہا گیا کہ چاند دیکھ کر عید کرو۔ یہ کہا گیا کہ (سائینس کے مطابق چاند ہو بھی گیا ہو لیکن) ابر کی سے نظر نہ آئے تو روزہ رکھو، عید نہ کرو۔
یہ بات آپ کی سو فیصد درست ہے۔ شمالی وزیرستانیوں کی مرضی وہ جب چاہیں عید کریں۔ یہ ان کا اپنا مذہبی معاملہ ہے۔ دیگر کو اس میں ٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں۔ اور اس پر مقدمہ کرنا تو انتہائی مضحکہ خیز بات ہے۔ میں نے تفصیل سے ایف آئی آر نہیں پڑھی۔ غالبا چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادتیں جمع کروانے کا مقدمہ بنایا گیا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وزیرستان کی فضا میں ایک ننھا منا بلیک ہول ہے جو کہ چاند کی روشنی کو چاند کی پیدائش سے پہلے ہی آسمان پر دکھا دیتا ہے۔
اس کو دیکھنے کے لئے نسوار کی قوت درکار ہوتی ہے۔ :LOL:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بڑے پہنچے ہوئے ہیں پھر تو۔
اس حساب سے تو دن میں تارے دیکھنے یا دکھانے کے لئے بھی چٹکی بھر نسوار ہی کافی ہو گی؟؟؟
 
جاسم محمد

محفلین
گرفتاری عید کی نماز سے پہلے ہے یا بعد میں۔

کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔

کوئی مزاروں پر سجدے کرتا پھرے، یہ اس کا ذاتی معاملہ ٹھہرے۔ کوئی سنت کے مطابق چاند دیکھ کر عید کرنا چاہے تو اس پر جعلی پرچے! انصافینز کے میڈیا سیل کے ذریعے گالیاں!

یہ کہا گیا کہ چاند دیکھ کر عید کرو۔ یہ کہا گیا کہ (سائینس کے مطابق چاند ہو بھی گیا ہو لیکن) ابر کی سے نظر نہ آئے تو روزہ رکھو، عید نہ کرو۔

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بڑے پہنچے ہوئے ہیں پھر تو۔
اس حساب سے تو دن میں تارے دیکھنے یا دکھانے کے لئے بھی چٹکی بھر نسوار ہی کافی ہو گی؟؟؟
آج شمالی وزیرستان میں عید منا لی گئی ہے۔ کوئی گرفتاری نہیں ہوئی

شمالی وزیرستان میں عید الفطر منائی گئی
ویب ڈیسک بدھ 12 مئ 2021

2177320-eid-1620817171-995-640x480.jpg

چاند کی رویت کی گواہی اور عید کا اعلان کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے فوٹو: فائل

مرانشاہ: شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے حسو خیل میں گزشتہ روز کئی افراد نے شوال کے چاند کی رویت کی گواہی دی تھی جس پر آج شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی۔ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ، کم سروبی، میر علی غلام خان، سیدگی، منظر خیل، بویہ لانڈ، اور سید آباد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں چاند نظر آنے سے متعلق گواہی دینے والوں اور بدھ کو عید کا اعلان کرنے پر مقامی جامع مسجد کے امام مولانا فقیر نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عام طور پر قبائلی ضم اضلاع اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں عیدین پاکستان کے دیگر علاقوں سے ایک روز قبل منائی جاتی ہیں تاہم اس مرتبہ شمالی وزیرستان کے علاوہ کہیں بھی عید نہیں منائی گئی، یہاں تک کہ سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ممالک، مشرق وسطیٰ ، مشرق بعید اور امریکا میں بھی عید جمعرات کو منائی جائے گی۔
 
سیما علی

لائبریرین
یہ بات آپ کی سو فیصد درست ہے۔ شمالی وزیرستانیوں کی مرضی وہ جب چاہیں عید کریں۔ یہ ان کا اپنا مذہبی معاملہ ہے۔ دیگر کو اس میں ٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں۔ اور اس پر مقدمہ کرنا تو انتہائی مضحکہ خیز بات ہے۔ میں نے تفصیل سے ایف آئی آر نہیں پڑھی۔ غالبا چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادتیں جمع کروانے کا مقدمہ بنایا گیا ہے۔
عید الفطر: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج سعودی عرب سے بھی پہلے عید منائی جا رہی ہے، ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج
ایک گھنٹہ قبل
_118470539_a97bb5a7-f6fc-4033-9e3e-01e789fedb50.jpg

،تصویر کا ذریعہMOHSIN DAWAR

،تصویر کا کیپشن
محسن داوڑ مقامی لوگوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے

پاکستان میں بدھ کی صبح کچھ علاقوں سے ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جہاں لوگ نئے کپڑے پہنے مساجد سے باہر نکل رہے ہیں اور ایک دوسرے سے ہنستے مسکراتے مل رہے ہیں۔ یہ تصاویر سابق قبائلی علاقے وزیرستان کے متعدد علاقوں کی ہیں جہاں آج سعودی عرب سے بھی پہلے عید منائی جا رہی ہے۔

مقامی صحافی نور بہرام نے بی بی سی کو بتایا کہ شمالی وزیرستان میں حیدر خیل کے علاقے سے چاند نظر آنے کی گواہی موصول ہونے کے بعد عید منانے کا اعلان ہوا۔ جن علاقوں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے ان میں شمالی وزیرستان کا ہیڈکوارٹرز میران شاہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ کم سروبی، میر علی غلام خان، سیدگی، منظر خیل، بویہ لانڈ، اور سید آباد میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں سعودی عرب سے بھی پہلے عید منائی جا رہی ہے - BBC News اردو
 
Top