وزیراعظم کا گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان

نہیں آئے گا۔ گلگت بلتستان سے سی پیک گزر رہا ہے۔ وہاں ڈیم بن رہے ہیں۔ اگر ان علاقوں کو پاکستان کا حصہ نہ بنایا گیا تو قانونی مشکلات بڑھیں گی۔
انہوں نے تقسیم کشمیر کا خفیہ معاہدہ کر لیا ہے۔ آدھا اُدھر ، آدھا اِدھر۔


عبد الباسط صاحب کا کہنا ہے کہ حکومت امریکہ کے اشارے پر اسٹیٹس کو کو تسلیم کرنے کے حل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ چین کا اس معاملے میں کوئی پریشر نہیں ہے۔ باسط صاحب کی پوری گفتگو سنیے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
عبد الباسط صاحب کا کہنا ہے کہ حکومت امریکہ کے اشارے پر اسٹیٹس کو کو تسلیم کرنے کے حل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ چین کا اس معاملے میں کوئی پریشر نہیں ہے۔ باسط صاحب کی پوری گفتگو سنیے۔
بھارت مسئلہ کشمیر کو کبھی بھی حل کرنا نہیں چاہتا تھا۔ آپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ 2001 آگرا سمٹ میں مشرف اور واجپائی مسئلہ کشمیر کے حل کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے۔ اور جب معاہدہ پر دستخط چند گھنٹے دوری پر تھے تو عین اس وقت بھارتی ہوم منسٹر ایل کے ایڈوانی نے مشرف کو سب کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا۔ اور یوں یہ معاملہ وہیں ٹھپ ہوگیا۔
Advani admits he sabotaged Agra summit - Newspaper - DAWN.COM
When Vajpayee and Musharraf 'Almost Resolved' the Kashmir Dispute

پچھلے سال بھارت نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو اپنے میں ضم کر کے وہاں مستقل کرفیو لگا دیا ہے۔ شملہ معامدہ اور اقوام متحدہ کی کشمیر قرارداد اس کی اجازت نہیں دیتے۔ ان حالات میں پاکستان کے پاس اور کوئی حل موجود نہیں ہے کہ وہ بھی گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی و قانونی علاقہ بنا دے۔ اب اس کے پیچھے چینی پریشر ہو یا امریکی کیا فرق پڑتا ہے۔ جب بھارت نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہی نہیں تو پاکستان اس پر مزید وقت کیوں برباد کرے؟
 
Top