وزیراعظم کا ٹویٹر پر ان فالو کرنا بطور صحافی اعزاز کی بات ہے، حامد میر

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم کا ٹویٹر پر ان فالو کرنا بطور صحافی اعزاز کی بات ہے، حامد میر
29 جولائی ، 2019
559266-1148986092.jpg


وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے معروف صحافی حامد میر کو ٹویٹر پر ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد صحافتی حلقوں اور اور سوشل میڈیا پر اس بحث نے جنم لیا ہے کہ آخر وزیر اعظم نے ایسا کیوں کیا؟
خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کل 19 ہینڈلز کو فالو کیا جا رہا تھا جن میں سے ایک حامد میر بھی تھے تاہم اب وزیر اعظم کی اس لسٹ میں صرف 18 ٹویٹر ہینڈلز رہ گئے ہیں۔
آج صبح ’سیاست بوٹ‘ نامی ایک ٹویٹر ہینڈل نے ٹویٹ کی کہ عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے حامد میر کو ان فالو کر دیا گیا۔
siyasat_boot.png


اردو نیوز نے حامد میر سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان فالو کیے جانے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا ہے ’ایک صحافی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک سیاست دان اپوزیشن میں ہو کر اسے فالو کرے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان فالو کر دے۔‘
مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں کہتا ہوں میڈیا پر پابندیاں ہیں مگر وہ یہ بات ماننے کو تیا ر نہیں۔ ‘
حامد میر کو ان فالو کیے جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کسی نے ان فالو کیے جانے کی حمایت کی تو کسی نے تنقید کے نشتر برسائے۔
moiz.png


ٹوئٹر صارف بالاج منہاس نے لکھا کہ یہ تو ایک بریکنگ نیوز ہے۔
مہوش بھٹی نے کہا کہ ’یہ کیا ہوا، لگتا ہے پکی دوستی ختم ہو گئی۔‘
ایک اور ٹویٹر صارف نوید زیدی بھی میدان میں کودے اور لکھا کہ ’حامد میر سے دوستی ختم اور اب صابر شاکر نئے دوست ہیں۔‘
screenshot_49.png


یاد رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر موجودہ حکو مت پر شدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں ان فالو کر دیا ہے۔
ایک ٹویٹر صارف معیز قریشی نے لکھا کہ فالو ان فالو کرنے سے کیا ہوتا ہے۔ آپ کی سوچ بتا رہی ہے کہ آپ کو تنقید پسند نہیں ہے۔‘
’جو حق پے ہے وہ سچ پے ہے۔ بس اب تنقید برداشت نہیں کر سکتے، لولز۔ چلو اب اس کے بدلے صابر شاکر کو جلدی فالو کرو۔ وہ تو تمہاری تعریف کرتا اور تمہارے سائیڈ دیتا اب ان کو فالو تو بنتا ہے۔‘
انکڈو نامی ٹویٹر ہینڈل نے میر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میر نے خان صاحب کے خلاف بہت سخت باتیں کیں۔
 
Top