وزیراعظم کا اپنی سربراہی میں قومی یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم کا اپنی سربراہی میں قومی یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک جمع۔ء 20 نومبر 2020
2107388-imrankhan-1605867377-422-640x480.jpg

ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنی سربراہی میں نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کی ہے، عمران خان نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے، ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا، نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوتھ کونسل کا سلیکشن پراسس انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، نوجوان نیشنل یوتھ کونسل میں شامل ہونے کے لیے کامیاب جوان کی ویب سائٹ سے اپلائی کریں، 50 بہترین قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائیگا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شجر کاری کے فروغ کے لیے ان دو نوجوانوں کو اس یوتھ کونسل میں ضرور شامل ہونا چاہیے
  • خضر ولی چشتی (اب تک یہ ۷۰ ہزار درخت لگا چکے ہیں)
  • رفیق سومرو (گزشتہ ۱۲ سال سے شجر کاری کر رہے ہیں اور شجر کاری کی ترغیب بھی دے رہے ہیں ، بلین ٹری سونامی منصوبے کے پیچھے ان کی لابنگ شامل تھی)
 
Top