وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی
ویب ڈیسک جمعرات 18 مارچ 2021

2156190-imrankhan-1616068234-927-640x480.jpg

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے فوٹو: اسکرین گریب


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا کے 3 ہزار 495 کیس سامنے آئے ہیں اور 61 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے جب کہ اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔
 
Top