وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا
August 3, 2019

Imran-Drags-Najam-Sethi-to-Courts.jpg

اسلام آباد: معروف قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی عائلی زندگی کے بارے میں پراپیگنڈہ کرنے پر سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں نجم سیٹھی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بابراعوان کے مطابق انہوں نے ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے دفعہ 4 کے تحت دعویٰ تیار کر کے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی، ٹی وی پر بیٹھ کر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور افراد کی ساکھ مجروح کرنے کی کوششوں کا رستہ روکنا ہو گا۔

وزیراعظم کے وکیل نے امید ظاہر کی کہ نجم سیٹھی عدالت میں اپنے دعویٰ کے دفاع کے لیے پیش ہوں گے۔

Imran-Khan-files-defamation-suit-against-Najam-Sethi.jpeg

یاد رہے کہ معروف اینکر نجم سیٹھی نے 28 مارچ 2019 کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں خبریں دی تھیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہ نارمل سی بات ہے۔ وزیراعظم کے خلاف بھی ایسے دعوے عدالتوں میں دائر پڑے ہیں۔ ہمارے ہاں ایک عام خبر کو بھی ایسے پیش کیا جاتا ہے جیسے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا گیا ہو۔ کیا یہ بدقسمتی کی بات نہیں کہ نیا پاکستان میں پرانے طرز کی سیاست کو فروغ مل رہا ہے؟ ہمیں تو عمران خان روایتی طرز کے سیاست دان لگنے لگ گئے ہیں!
 
بدقسمتی سے ملک میں ہتک عزت کے قوانین تو موجود ہیں پر ان پہ عمل کم کم ہی ہوتے دیکھا ہے۔ اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میڈیا پر صحافیوں سے لیکر سیاست دانوں تک سب جی بھر کر ایک دوسرے کے خلاف جھوٹ بولتے ہیں مگر کسی کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں ہوتی۔
صرف اس قانون پر عمل درآمد شروع ہوجائے تو کم از کم بڑے لوگ تو سچ بولنا شروع کریں۔
 
مثلاََ پینتیس پنکچر، پاناما کیس پر اربوں روپوں کی پیشکش، وغیرہ وغیرہ! کہاں تک سُنیں گے، کہاں تک سُنائیں! یہ سب کیس بھی تو رُل گئے! :) انصاف کریں تو مکمل! اس جانب داری اور بغض میں ہلاکت اور تباہی ہے!
 
تھوڑا ٹھنڈے ہو جائیں پہلے ہی گرمی بہت ہے :)
دونوں کیسز ایک ساتھ چلائیں۔ عمران خان نجم سیٹھی سے کیس جیت کر ۱۰ ارب لیں گے۔ پھر وہ شہباز شریف سے کیس ہار کر اسے آگے ٹرانسفر کر دیں گے۔ اور جہاں سے شہباز شریف اسے باہر منی لانڈر کرکے ٹی ٹیوں کے ذریعہ نجم سیٹھی کو یہ رقم واپس کر دیں گے۔
اللہ اللہ خیر سلا! :)
 
آخری تدوین:
Top