وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی کا افتتاح کردیا

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی کا افتتاح کردیا
ویب ڈیسک جمعرات 13 اگست 2020

2068741-brtpishawarx-1597266311-246-640x480.jpg

بی آر ٹی کے مرکزی ڈپو کو پاکستانی پرچموں، استقبالی پینا فلیکس اور رنگارنگ غباروں سے سجایا گیا


پشاور: وزیراعظم عمران خان نے پشاوربی آرٹی منصوبہ کا افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے چمکنی اسٹیشن سے بی آر ٹی بس منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان، صوبائی وزرا اورڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

پشاور بی آر ٹی کے افتتاح کے موقع پر مرکزی ڈپو کو پاکستانی پرچموں، استقبالی پینا فلیکس اور رنگارنگ غباروں سے سجایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو بی آر ٹی سروس سے متعلق بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ بی آر ٹی پشاور کا ٹریک 27 کلو میٹر طویل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے، بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا، پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی کے ٹکٹ کے 10 روپے ہر عام آدمی دے سکتا ہے، عام آدمی کے لیے یہ منصوبہ بہت بڑی نعمت ہے، ٹرانسپورٹ کے سسٹم سے بہتری آتی ہے، بی آر ٹی کی ہائبرڈ بسوں سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختون خوا حکومت نے صوبے میں اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے بعد بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) فلیگ شپ پراجیکٹ کو مکمل کرلیا تھا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عوامی بہبود کے اور بہت کام ہیں جو اس حکومت کو کرنے چاہیئں ۔ تعلیم ،مہنگائی ،صحت وغیرہ ۔
تاکہ کوئی دوسری حکومت بھی ہو تو بھی عوام سوال اٹھائیں اور اپنے حقوق حاصل کریں ۔
 

جاسم محمد

محفلین
عوامی بہبود کے اور بہت کام ہیں جو اس حکومت کو کرنے چاہیئں ۔ تعلیم ،مہنگائی ،صحت وغیرہ ۔
تاکہ کوئی دوسری حکومت بھی ہو تو بھی عوام سوال اٹھائیں اور اپنے حقوق حاصل کریں ۔
وسائل محدود ہیں اور آبادی بہت زیادہ اس لئے تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے ایک مکمل قومی نصاب لایا جا رہا ہے جو اگلے سال سے پورے ملک کے اسکولوں، مدرسوں اور جامعات میں نافذ ہوگا۔
صحت کے حوالہ سے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کیا گیا جس سے لاکھوں غریب خاندان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس کارڈ کی بدولت ۷ لاکھ روپے تک کا علاج بالکل مفت ہے۔ نومولود بچوں کی نشو نما کیلئے غریب خاندانوں کو ماہانہ دو سے پانچ ہزار روپے دئے جا رہے ہیں۔
مہنگائی کا مسئلہ حل کرنا ممکن نہیں ہے جب تک پاکستانی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہو جاتی۔ اور اسے ٹھیک کرنے کیلئے پوری پاکستانی معیشت کا ڈھانچہ تبدیل کرنا پڑے گا۔ جو کہ کافی محنت اور وقت طلب کام ہے۔ فی الحال حکومت نے معیشت کا بیرونی ڈھانچہ ٹھیک کر دیا ہے۔ داخلی ڈھانچہ بھی حکومت کے اختتام تک کافی حد تک بہتر ہو جائے گا
 

بابا-جی

محفلین
یہ آگ سی جو لگی ہوئی ہے اور جو دُھواں سا اُٹھتا ہے، یہ مُخالفین کی آہوں اور حسرتوں کا ہے کہ خان کی فراٹے بھرتی بس نے انہیں بے بس کر دیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اگر مہنگے داموں ناقص بسیں خریدی گئی ہیں تو اس بات کی انکوائری ہونی چاہیے ۔
میرا تو خیال تھا ترکی سے خریدی ہیں بسیں؟
فرض کریں چینی بھی ہیں تو کیا چین میں بھی بسوں میں اسی طرح آگ لگتی ہے؟
انکوائری کے دوران بھی بسوں کو آگ لگ رہی ہے۔ گھبرانا نہیں ہے۔ عمران خان چینیوں کو این آر او نہیں دیں گے۔
Chinese team arrives to examine BRT bus fire case
 

جاسم محمد

محفلین

عباس اعوان

محفلین
انکوائری کے دوران بھی بسوں کو آگ لگ رہی ہے۔ گھبرانا نہیں ہے۔ عمران خان چینیوں کو این آر او نہیں دیں گے۔
Chinese team arrives to examine BRT bus fire case
میرے خیال میں کمپنی کو جرمانہ ہونا چاہیے، اور مرمت اور تبدیلی کی تمام تر قیمت بھی کمپنی کو برداشت کرنی چاہیے۔
 
Top