وزیراعظم عمران خان دنیا کے 100 با اثرترین افراد کی فہرست میں شامل

جاسم محمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 17, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    18,444
    وزیراعظم عمران خان دنیا کے 100 با اثرترین افراد کی فہرست میں شامل
    ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
    [​IMG]
    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اورمصرکے فٹبالرمحمد صالح بھی فہرست میں شامل ۔ فوٹو : فائل

    نیو یارک: مشہورامریکی میگزین ’’ٹائم‘‘ نے وزیراعظم عمران خان کو دنیا کے 100 با اثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

    معروف امریکی میگزین ’’ٹائم‘‘ نے سال 2019 کی با اثر افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر کئی شخصیات شامل ہیں۔

    ٹائم میگزین نے عمران خان کے بارے میں لکھا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ایسے میں ملک کی بھاگ ڈور ایک ایسے شخص کے پاس ہے جس کی حیثیت ایک راک اسٹار کی سی ہے۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد پُرامید ہے کہ عمران خان ملک کو سنگین حالات سے نکال لیں گے۔

    سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد مسلمانوں کے دکھ میں شریک نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدرشی جن پنگ، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی، ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور پوپ فرانس بھی ٹائم میگزین کی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

    دوسری طرف کھیل سے مصری فٹبالر محمد صالح، امریکی گالفر ٹائگرووڈزاورامریکی باسکٹ بال اسٹارلیبرون جیمز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، سابق امریکی صدرباراک اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ، گلوکارہ لیڈی گاگا، ٹیلرسوئفٹ، اداکار و ریسلر ڈیوائن جونسن اور گیم آف تھرونز کی ڈریگن کوئین اداکارہ ایمیلیا کلارک بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
     
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    18,444
    مجھے تو کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔ اگر عمران خان دنیا کے اتنے بااثر انسان ہیں تو اپنے ہی ملک کی بیروکریسی، ججوں اور سیاسی اپوزیشن پر ان کی بک بک کا اثر کیوں نہیں ہو رہا؟
     
  3. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    مجھے لگتا آپ بادام بہت کھاتے۔۔۔۔
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر