وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ’’سرکاری منرل واٹر‘‘ تیار کرلیا

جاسم محمد

محفلین
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ’’سرکاری منرل واٹر‘‘ تیار کرلیا
رضوان غلزئی اتوار 1 ستمبر 2019
1795508-watertestinglaboratory-1567306159-642-640x480.jpg

دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں یہ منرل واٹر لوگوں کیلیے دستیاب ہوگا، وزیر سائنس۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا ہے۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے ‘‘سیف ڈرنکنگ واٹر’’ کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیارکرلی ہیں، پانی کی بوتلیں ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاوس میں استعمال ہوں گی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ’’ایکسپریس‘‘ سے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک روپے لیٹر میں سستا، معیاری منرل واٹر تیارکرلیا گیا، پہلے مرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا۔
 
سید عمران

محفلین
کونسا دکاندار اسے اتنے کم منافعے پر بیچے گا بھلا؟
چلیے دو روپے کرلیں کرلیں ۔ دگنا ہو جائے گا ۔
ویسے پینے کا پانی تو سستا ہونا چاہیئے غریب عوام کے لیے۔
آپ لوگوں نے ابھی سے رولا پا دیا۔۔۔
ذرا مارکیٹ میں تو آنے دیں۔۔۔
سب ہی مل کے دو دو ہاتھ کرلیں گے!!!
 
احمد محمد

محفلین
کونسا دکاندار اسے اتنے کم منافعے پر بیچے گا بھلا؟
چوہدری صاب خود۔ :LOL:
توند پہلے ہی نکلی ہوئی ہے اور ٹنڈ بھی ہے اب بس موٹے شیشوں والی عینک لگنی باقی ہے۔ حلیہ تو تقریباً مکمل ہو چکا ہے اب سیاست سے فراغت کے بعد کریانہ سٹور پر پانی ہی بیچنا ہے ایک روپے لیٹر۔ :ROFLMAO:
 
آجکل موصوف چن چی چلانے کی پریکٹس بھی کر رہے ہیں ۔ ریٹارئمنٹ کے بعد پانی کی بوتلیں سپلائی کیا کریں گے :)
 
سید ذیشان

محفلین
چوہدری صاب خود۔ :LOL:
توند پہلے ہی نکلی ہوئی ہے اور ٹنڈ بھی ہے اب بس موٹے شیشوں والی عینک لگنی باقی ہے۔ حلیہ تو تقریباً مکمل ہو چکا ہے اب سیاست سے فراغت کے بعد کریانہ سٹور پر پانی ہی بیچنا ہے ایک روپے لیٹر۔ :ROFLMAO:
آپ کو شائد معلوم نہیں کہ اردو محفل پر دکاندارازم (بمطابق ریسیزم) کی سخت ممانعت ہے۔ دکانداروں کو سٹیروٹائپ کرنے پر معطل بھی ہو سکتے ہیں۔ :D
 
Top