ورڈ میں اردو غزل لکھنے کا مسئلہ (مدد درکار ہے)

نورالدین

محفلین
بہت خوب ۔ کیا عجیب اتفاق ہے کہ جب میں نے بھی اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا تب مجھے یہاں بھی مل گیا ۔
لیکن خیر اچھا لگا کہ مسئلے کا حل ہرجگہ موجود ہے ۔ بس ڈھونڈنے کے لیے مخصوص طریقہ ہوتا ہے ۔
ورڈ میں شعر کو جسٹی فائی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے
السلام علیکم: میرا نام محمد حفیظ اﷲ امداد ہے اور میں آپ کے لئے ورڈ میں شعر لکھنے کا جو مسئلہ ہے اس کا حل میں نے ڈھونڈ لیا ہے وہ یہ ہے کہ آپ ایک کالم لے اور اس اپنی شاعری لکھے بعد فورمیٹ میں فونٹ پرکلک کریں اور پھر چیپٹر سپیسنگ میں آپ کا مسئلہ موجود ہے
یہ طریقہ بہت طویل ہے میرے بھائی ۔ اس سے تو ایک ایک پوائنٹ کر کے ہر ہر مصرعے کو گھٹانا بڑھانا پڑتا ہے ۔
نعیم سعید صاحب نے بالکل درست اور مختصر حل بتایا ہے ۔
مزيد یہ کہ انڈینٹ سیٹ کرتے وقت انڈنٹ کی طوالت غزل میں موجود سب سے طویل عرض والے مصرعے کے برابر ہونی چاہیے
ورنہ جسٹیفی کیشن کرتے وقت باقی مصرعے تو ٹھیک رہیں گے وہی مصرعہ دو لائنوں میں بٹ جائے گا ۔
ایک بار پھر شکریہ نعیم سعید صاحب کا ۔
 
نورالدین

محفلین
ایک اور مسئلے کی نشان دہی بمعہ حل کرنا چاہوں گا ۔
وہ یہ کہ اشعار کی جسٹیفکشن ورڈ کی فائل میں تو ہو جاتی ہے
مگر جب اس کو پی ڈی ایف پرنٹ کرتے ہیں save as . . . کے آپشن سے ۔

تو وہ جسٹیفیکشن غائب ہو جاتی ہے ۔
تو فی الحال اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ کوئی دوسرا پی ڈی ایف پرنٹر انسٹال کر لیا جائے
اور اس سے پرنٹ کیا جائے تو یہ مسئلہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا ۔
bullzip.jpg

جیسے میرے پاس Bull Zip Printer انسٹال ہے
۔ اس سے پی ڈی ایف پرنٹ کرتے وقت تمام آپشن بہ شمول جسٹفائی درست رہتے ہيں ۔ ۔
 
الف عین

لائبریرین

یہ بھی تو بتائٰیں کہ ورڈ میں جسٹیفائی کیسے کیا ہے۔ اس طریقے سے جو میں نے کہًں اور بتایا ہے یا یہاں بتائے ہوئے ٹیبل یا خالی جگہ چھوڑنے کے طریقے سے۔
اپنی ترکیب ایک بار پھر بتا دوں کہ ورڈ میں جسٹفائی کا آپشن سلیکٹ کر کے نئے پیرا گراف کے لئے ہارڈ بریک نہ دیں یعنی انٹر نہ کریں بلکہ کنٹرول دباتے ہوئے انٹر کریں۔ اس طرح لائن بریک پیدا ہو جاتا ہے، اور غزل جسٹفائی رہتی ہے۔ آخری سطر کے لئے بھی ہارڈ انٹر نہ کریں بلکہ ایک لائن بریک خالی دے دیں۔ اس کے بعد انٹر دبائیں
 
کنٹرول اینٹر سے تو پورا پیج بریک ہو جاتا ہے ۔ :eyerolling:
یعنی اگلے پیج سے متن شروع ہو جاتا ہے ۔
 
Top