ورلڈ وائڈ ویب کو 25 سال مکمل

x boy

محفلین
ورلڈ وائڈ ویب کو 25 سال مکمل
10 مارچ 2014 (18:04)

news-1394456646-3834.jpg



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے بڑا انقلاب انٹرنیٹ کی صورت میں سامنے آیا جو آج تقریباً ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے اور بہت سارے لوگ اسے مختلف مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ورلڈ وائڈ ویب یعنی (www) کے 25 برس مکمل ہو گئے ہیں، ویسے تو انٹرنیٹ کا آئیڈیا 1950ءکی دہائی میں امریکی فوج نے پیش کیا تھا لیکن عوامی سطح پر ورلڈ وائڈ ویب 25 برس پہلے ایک یورپی سائنسدان لے کر آیا۔ بارہ مارچ 1989ءبرطانوی کمپیوٹر سائنسدان ٹم برنرز لی نے یورپی طبعیاتی تجربہ گاہ اور تنظیم سیرن میں معلوماتی مینجمنٹ کی ایک تجویز پیش کی اور اسی کے ساتھ ہی ورلڈ وائڈ ویب کی بنیاد رکھی گئی۔ سال 1993ءمیں موزیق نامی انٹرنیٹ براو¿زر مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا جو ایک سال بعد بعد ’نیٹ سکیپ‘ کمپنی کے پہلے کمرشل براو¿زر کی بنیاد بنا۔ اس کے ایک ہی سال بعد یعنی 1994ءمیں چین کو پہلا انٹرنیٹ کنکشن ملا لیکن تمام مواد فلٹر کر کے پیش کیا گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی سال وائٹ ہاو¿س نے اپنی ویب سائٹ www.whitehouse.gov متعارف کرائی لیکن جس یوزر نے بھی اس ایڈریس کے آخر میں ڈاٹ کام(.com) لکھا، اسے ایک فحش ویب سائٹ نظر آئی۔1995ءمیں مائیکرو سافٹ کی طرف سے انٹرنیٹ ایکسپلورر ریلیز کیا گیا، جس کے بعد ’نیٹ سکیپ‘ اور مائیکروسافٹ کے درمیان ’براو¿زر جنگ‘ کا آغاز ہوا اور اس جنگ میں جیت آخر کار مائیکروسافٹ کا مقدر بنی تاہم موجودہ دور میں موزیلا کا براﺅزر ’فائر فاکس‘ اور گوگل کا براﺅزر ’کروم‘ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں کہیں زیادہ مقبول اور استعمال کئے جا رہے ہیں۔ 1995ءمیں ہی خرید و فروخت کی آن لائن ویب سائٹ ’ای بے‘ لانچ کی گئی۔ 1996ءمیں موبائل بنانے والی معروف کمپنی نوکیا انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک رہنے والا پہلا موبائل فون مارکیٹ میں لے کر آئی جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا باب رقم کیا۔ 1998ءمیں گوگل نے کام کرنا شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے سرچ انجن کا شمار دنیا کی بہترین ویب سائٹس میں ہونے لگا اور اب گوگل کی متعدد سروسز انٹرنیٹ کی دنیا میں استعمال ہو رہی ہیں۔ سن 2000ءمیں انٹرنیٹ وائرس ’آئی لو یو‘ نے دنیا بھر میں لاکھوں کمپیوٹرز کو متاثر کیا، جس سے کئی ارب ڈالرز کا نقصان ہوا اور آن لائن سکیورٹی کا مسئلہ ابھر کر سامنے آیا۔2001ءمیں ایک امریکی عدالت نے کاپی رائٹس کی وجہ سے اس وقت کی سب سے مشہور میوزک ویب سائٹ ’نیپسٹر‘ کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے جو آن لائن کاپی رائٹس سے متعلق پہلا عدالتی فیصلہ تھا۔2005ءمیں دنیا بھر میں انٹرنیٹ سے منسلک افراد کی تعداد ایک ملین سے زائد ہو گئی تھی۔2007ءمیں ایسٹونیاآن لائن پارلیمانی انتخابات کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔2012ءمیں انٹرنیٹ پر ایک ٹریلین ڈالر کی خرید و فروخت کی گئی، جو کہ ایک ریکارڈ تھی۔ اسی برس سوشل نیٹ ورک فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچی۔ اسی سال اقوام متحدہ کے 89 رکن ملکوں کی طرف سے ایک ’عالمی ٹیلی کام معاہدے‘ پر دستخط کئے گئے تاہم امریکہ سمیت 55 ممالک نے اس معاہدے پر دستخط سے انکار کر دیا تھا۔
 
Top