ورلڈکپ فائنل کا متنازعہ نتیجہ، آئی سی سی نے سپر اوور قانون بدل دیا

جاسم محمد

محفلین
ورلڈکپ فائنل کا متنازعہ نتیجہ، آئی سی سی نے سپر اوور قانون بدل دیا
اب آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل یا فائنل میں میچ برابر ہونے کی صورت میں نتیجے کا فیصلہ سپر اوور میں ہی کیا جائے گا، تاہم سپر اوور میں بھی رنز برابر رہنے کی صورت میں دوبارہ سپر اوور کروایا جائے گا
منگل 15 اکتوبر 2019 19:43
pic_3ac6d_1531832849.jpg._3


لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) ورلڈکپ فائنل کا متنازعہ نتیجہ، آئی سی سی نے سپر اوور قانون بدل دیا، اب آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل یا فائنل میں میچ برابر ہونے کی صورت میں نتیجے کا فیصلہ سپر اوور میں ہی کیا جائے گا، تاہم سپر اوور میں بھی رنز برابر رہنے کی صورت میں دوبارہ سپر اوور کروایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل کے متنازعہ نتیجے کے تناظر میں سپر اوور کے قانون میں تبدیلی کر دی ہے۔آئی سی سی نے کرکٹ قوانین طے کرنے والی کمیٹی ایم سی سی کی تجویز پر فیصلہ کیا ہے کہ اب سے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے کے میچ کے برابر ہونے کی صورت میں میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہی کیا جائے گا۔ تاہم اب سے یہ قانون ہوگا کہ اگر سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کے رنز برابر رہے، تو دوبارہ سے سپر اوور کروایا جائے گا۔

سپر اوور کا نتیجہ تب نکلے گا جب ایک ٹیم کے رنز دوسرے ٹیم کے رنز سے زیادہ ہوں۔

بصورت دیگر نتیجہ نکلنے تک سپر اوور جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں میزبان انگلینڈ کو متنازعہ طور پر چیمپئن بنا دیا گیا تھا جس کے بعد سے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اور کرکٹ پنڈتوں نے آئی سی سی قوانین پر شدید تنقید کی تھی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ فائنل ٹائی ہوگیا تھا، جس کے بعد سپر اوور کے ذریعے میچ کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کا مقابلہ ٹائی ہو گیا تھا، لیکن انگلینڈ کو زیادہ باونڈریز کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔ تاہم اب آئی سی سی نے اس متنازعہ نتیجے کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سپر اوور قانون کو تبدیل کر دیا ہے۔
 
Top