طنز و مزاح کے اعتبار سے آپ اعتبار ساجد پہ مکمل اعتبار کر سکتے ہیں۔

شگفتہ و سبک سبک سی نثر۔ واقعات کی ایسی تصویری عکاسی کرتے ہیں کہ واقعی ہنسی کی آبشار پھوٹ پڑتی ہے۔ سائکیٹرسٹ کو چاہیے کہ سنجیدہ اور غمگین بندوں کو اعتبار ساجد کا اعتبار دیں۔ یقین مانیں ایک گھنٹے سے بھی کم وقفہ میں آپ انھیں ہنستا مسکراتا دیکھ سکیں گے۔
"واہ بھئی وا" کو میں نے اور میرے بیٹے محمد دونوں نے پڑھا ہے۔ بہت مزے کی کتاب ہے۔ اس کتاب میں "جند وڈا" کا کردار ہمارے اردگرد کا ہی کوئی کردار لگتا ہے۔ جی ہاں۔ ان کے کردار "گھس بیٹھیے " نہیں ہیں۔ ہمارے گردو نواح سے ہی لیے گئے ہیں۔آپ کو یہ کردار اپنی زندگی کے کسی نہ کسی شخص سے مماثل نظر آئیں گے اور آپ ان کرداروں پہ بیتے واقعات کو اگر ان اشخاص پہ منطبق کر کے دیکھیں تو آپ کو اور بھی مزہ آئے گا۔