واپسی

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم سب کو ۔۔
اور ہم بقلم خود یہاں اردو محفل پر واپس آ چکے ہیں اور ااب قوی امید ہے کہ یہاں سے بھاگنے کے امکاانات میں کمی واقع ہو گی،
سب سے پہلے تو ہمیں یہاں واپسی کی مبارک باد ملنی چاہئے ۔۔۔۔ہے نا ؟؟؟
اس کے بعد لیپی کی مبارکباد ملنی چاہئے کہ جس کے ذریعے سے یہاں واپسی کا حصول ممکن ہوا۔
اور تیسری جاب کی بھی مل ہی جانی چاہیے ویسے تو یہ قصہ ایک ماہ پرانا ہے لیکن میں نے سوچا آپ سب کو بتا ہی دیا جائے کہ فائنل ائیر کے امتحانات کے بعد ایک کالج میں لیکچرار کی جاب مل گئی تو اب ماہ بدولت بچوں پر رعب جھاڑتی ہیں۔۔ بڑا عرصہ ہوا یہاں سے دور ہوئے کئی بار دل کیا مگر کمپوٹر کی خرابی اور ہماری نااہلی۔۔
پر اب ہم آگئے ہیں نا جلدی سے کچھ کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے۔۔۔ :)
 
طارق شاہ

محفلین
وعلیکم السلام !

خوش آمدید دوبارہ آنے اور مبارک باد عملی زندگی میں قدم رکھنےپر ۔(جاب ملنے پر )
الله آپ کو اس احسن ذمہ داری میں ثابت قدم اور سرخ رو رکھے
بہت خوش رہیں :)
 
نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
چشم ما روشن دل ما شاد کے " بینرز " جگہ جگہ لہرا رہے ہیں ۔ بٹیا رانی
خوش آمدید
اور دلی دعاؤں بھری ڈھیروں مبارک باد
 
یوسف-2

محفلین
بہت ساری مبارکباد قبول کیجئے۔ ایک ساتھ اتنی ساری کامیابیوں پر ، بالخصوص فورم پر کامیاب واپسی کی “کامیابی” پر :congrats:
 
نکتہ ور

محفلین
السلام علیکم سب کو ۔۔
اور ہم بقلم خود یہاں اردو محفل پر واپس آ چکے ہیں اور ااب قوی امید ہے کہ یہاں سے بھاگنے کے امکاانات میں کمی واقع ہو گی،
سب سے پہلے تو ہمیں یہاں واپسی کی مبارک باد ملنی چاہئے ۔۔۔ ۔ہے نا ؟؟؟
اس کے بعد لیپی کی مبارکباد ملنی چاہئے کہ جس کے ذریعے سے یہاں واپسی کا حصول ممکن ہوا۔
اور تیسری جاب کی بھی مل ہی جانی چاہیے ویسے تو یہ قصہ ایک ماہ پرانا ہے لیکن میں نے سوچا آپ سب کو بتا ہی دیا جائے کہ فائنل ائیر کے امتحانات کے بعد ایک کالج میں لیکچرار کی جاب مل گئی تو اب ماہ بدولت بچوں پر رعب جھاڑتی ہیں۔۔ بڑا عرصہ ہوا یہاں سے دور ہوئے کئی بار دل کیا مگر کمپوٹر کی خرابی اور ہماری نااہلی۔۔
پر اب ہم آگئے ہیں نا جلدی سے کچھ کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے۔۔۔ :)
مبارک مبارک مبارک یہ تو ہو گئیں 3 مبارکیں
کالج میں بچے:eek:
کھانے پینے کے بندوبست میں دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے افراد اور طعام، سو ہم یہاں موجود ہیں لائیے طعام تاکہ ہم آپ کے سامنے کھا پی سکیں:heehee:-
 
بھئی ٹیچر کے لیے تو بچے ہی ہوتے ہیں نا :)
ہممم یہ تو ہے چلیں کرتے ہیں کچھ بندوبست ذرا ابن سعید سعود لالہ کا واالٹ ہاتھ لگ جائے پھر اپنے تو مزے ہیں۔۔
 
وہ تو گڑیا رانی کے قبضے میں ہی ہوگا۔ اور ہم تو اپنی دلاری گڑیا کو خوش آمدید نہیں کہہ رہے کیوں کہ ہماری پری تو کہیں گئی ہی نہیں تھیں، یہیں تھیں بس نظر کم کم آ رہی تھیں۔ :) :) :)
 
ہممممم یہ تو ہے ہم تو یہاں ہی تھے مقدس کہاں ہے اسے بھی آنا چاہئے
 
یوسف-2

محفلین
ساتھ ساتھ کچھ کھانے پینے کو بھی ہونا چاہئے نا
وہ تو ہر پیریڈ میں ساتھ ساتھ ہوگا ہی ۔ ۔ ۔ بچوں کی شرارتوں پر آپ انہیں “کھا” جانے والی نظروں سے گھوریں گی۔ جب وہ آپ کی اس حرکت پر ہنسیں گے تو آپ کو پھر مجبوراً غصہ “پینا” پڑے گا، ورنہ ۔ ۔ ۔ کھانا پینا ہوگیا نا ساتھ ساتھ :p
 
عثمان

محفلین
السلام علیکم سب کو ۔۔
اور ہم بقلم خود یہاں اردو محفل پر واپس آ چکے ہیں اور ااب قوی امید ہے کہ یہاں سے بھاگنے کے امکاانات میں کمی واقع ہو گی،
سب سے پہلے تو ہمیں یہاں واپسی کی مبارک باد ملنی چاہئے ۔۔۔ ۔ہے نا ؟؟؟
اس کے بعد لیپی کی مبارکباد ملنی چاہئے کہ جس کے ذریعے سے یہاں واپسی کا حصول ممکن ہوا۔
وعلیکم السلام!
ہائیں تو تم غائب ہی کب ہوئیں تھیں جو واپسی تصور ہو۔:)
لیپی کی مبارک باد!! :):)

اور تیسری جاب کی بھی مل ہی جانی چاہیے ویسے تو یہ قصہ ایک ماہ پرانا ہے لیکن میں نے سوچا آپ سب کو بتا ہی دیا جائے کہ فائنل ائیر کے امتحانات کے بعد ایک کالج میں لیکچرار کی جاب مل گئی تو اب ماہ بدولت بچوں پر رعب جھاڑتی ہیں۔۔ بڑا عرصہ ہوا یہاں سے دور ہوئے کئی بار دل کیا مگر کمپوٹر کی خرابی اور ہماری نااہلی۔۔
پر اب ہم آگئے ہیں نا جلدی سے کچھ کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے۔۔۔ :)
اتنی زبردست خبر اور وہ بھی ایک ماہ بعد بتائی جا رہی ہے۔ :)
بہت بہت مبارک باد۔ اللہ تعالیٰ مزید ترقی دے۔ :):)
 
Top