واصف علی واصف

نیلم

محفلین
آپ کی سانس گنتی کے مقرر ہو چکے ہیں، نہ کوئی حادثہ آپ کو پہلے مار سکتا ہے۔ نہ کوئی حفاظت آپ کو دیر تک زندہ رکھ سکتی ہے۔

واصف علی واصف
 

نیلم

محفلین
‫نصیب والے

جھڑکیاں دینے والا، رعب جمانے والا، دھمکیاں دینے والا، بھول چکا ہوتا ہے کہ وہ بھی انسان ہے۔ انسانوں کو انسانوں پر رعب جمانے اور انہیں جھڑکی دینے کا کوئی حق نہیں۔ ہر نقلی استحقاق صرف غرورِ نفس کا دھوکا ہے اور غرور کسی انسان میں اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک وہ بدقسمت نہ ہو۔ نصیب والے قسمت والے ہمیشہ عاجز و مسکین رہتے ہیں۔

(واصف علی واصف)

 

عؔلی خان

محفلین

"When you fall in love, it is a temporary madness. It erupts like an earthquake, and then it subsides. And when it subsides, you have to make a decision. You have to work out whether your roots are to become so entwined together that it is inconceivable that you should ever part. Because this is what love is. Love is not breathlessness, it is not excitement, it is not the desire to mate every second of the day. It is not lying awake at night imagining that he is kissing every part of your body. No... don't blush. I am telling you some truths. For that is just being in love; which any of us can convince ourselves we are. Love itself is what is left over, when being in love has burned away. Doesn't sound very exciting, does it? But it is!"

-- Louis de Bernières (Dialogue between Pelagia and Dr. Iannis in "Captain Cornelli's Mandolin")


 

نیلم

محفلین
اپنی روز مرہ کی زندگی میں سے جھوٹ کو ایسے نکا لو جیسے تم کائنات میں سے شیطان کو نکا ل رہے ہو ،اپ جھوٹ کو مکمل طور پر چھوڑ دو ..چھوٹے چھوٹے جھوٹ بھی چھوڑ دو تاکہ تمہاری زندگی میں سچ داخل ہو جائے،،اور جب سچ داخل ہو جائے گا تو زندگی خود بخود سچ میں ڈھلتی چلی جائے گی ..اگر حق بیان کرنا پڑے تو اپ کو صداقت کے بیان میں تذبذب نہ آئے.صد ا قت کا مطلب ہے جھوٹ کو برملا جھوٹ کہو اور سچ کو بر ملا سچ کہو اور نہ سمجھ انے والی بات کو برملا نہ سمجھنے والی بات کہو .....تذبذب میں نہ پڑنا ورنہ یہ تلوار کی دھار ثابت ہو گا اور آپ کو گرا دے گا '' اس طرح آپ کا سفر نہیں ہو گا .......
واصف علی واصف
 

نیلم

محفلین
جو شخص اس لیے اپنی اصلاح کر رھا ہے، کہ دنیا اس کی تعریف و عزت کرے۔ اس کی اصلاح نہیں ہو گی۔ اپنی نیکیوں کا صلہ دنیا میں مانگنے والاانسان نیک نہیں ہو سکتا۔ ریا کار اس عابد کوکہتے ہیں جو دنیا کو اپنی عبادت سے مرعوب کرنا چاہے۔

(حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)
 

نیلم

محفلین
زندگی کی تعریف کرنا بہت مشکل ہے __ اسے جاننا اور پہچاننا بہت مشکل ہے __ یہ ایک راز ہے __ ایسا راز کہ جس نے جان لیا وہ مر گیا اور جو نہ جان سکا وہ مارا گیا۔

(حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)
 

نیلم

محفلین
اپنی دعاؤں میں الله کریم کو راہ نہ سمجھایا کریں کہ اسے یوں کرنا چاہیے ، ایسا نہیں کرنا چاہیے
اس قوم پر رحم کرنا چاہیے فلاں پر غضب اور فلاں کو تباہ کرنا چاہیے
کچھ لوگ اپنے آپ کو الله کا مشیر سمجتھے ہیں اور اسے کہتے رہتے ہیں ، یہاں فضل کرو یہاں تباہی کا گولہ پھنکو -اس کو نیست و نابود کر دو
مجھے اور میری ولاد کو ہمیشہ کے لئے سلطان سلاطین بنا دو
ایسا قطعا نہیں
الله نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن کو بھی تباہ نہیں کیا
شرار بو لہبی ، چراغ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ضد ہے لکن پہچان ہے
شیطان الله کا دشمن ہے اس کی ضد ہے لکن پہچان ہے - سنّت الله یہ نہیں کہ الله اپنے دشمنوں کو زندہ ہی نہ رہنے دے
الله کا دستور کچھ ایسا ہے جیسے نہ ماننے والوں سے کہ رہا ہو کہ " تم نہ مانو ، میں تمہاری بینائی نہیں چھین لوں گا -خوراک دینا بند نہیں کروں گا
میں اپنے احسانات کرتا رہوں گا تم بغاوت کے بعد آخر میرے ہی پاس آؤ گے اور اس دن تم جان لو گے کہ تم کیا کرتے رہے تھے " الله سے کسی کی تباہی نہ مانگو
سب کی اصلاح ، سب کی خیر ، سب کا بھلا مانگو

(حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)
 

نیلم

محفلین
مشکلات اور حل نہ ہونے والی مشکلات

مشکلات اور حل نہ ہونے والی مشکلات یا انسان کو خدا سے دور کر دیں گی یا خدا کے قریب کر دیں گے۔ اگر مشکل آپ کو اللہ سے دور کر رہی ہے تو یہ مشکل کسی قدیم برے عمل کی سزا ہے، تو یہ مشکل ایک سزا ہے!۔
وہ آدمی جو مشکل میں بھی خدا کے پاس نہیں گیا اس کے لئے مشکل ایک سزا ہے۔اور اگر مشکلات میں کسی نے اپنے آپ کو خدا کے قریب کر دیا تو ایسی مشکلات تو ہزار بار آئیں۔ یہ مشکل بڑی مبارک ہے کہ جس مشکل نے خدا کے زیادہ قریب کر دیا۔
اب آپ اپنی مشکل کا جائزہ لو کہ آپ اللہ کے قریب ہو گئے ہو کہ دور ہو گئے ؟
اگر غریبی اللہ کے قریب کر دے تو غریبی مبارک، اگر غریبی آپ کو باغی بنا دے تو یہ عذاب ہے بلکہ دوہرا عذاب ہے کہ ایک تو
غریبی ہے دوسرا اللہ سے بھی دور ہو گیا۔

واصف علی واصف، گفتگو، صفحہ: 17
 

نیلم

محفلین
لوگوں کے لئے رحمت بن جاؤ رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کا سایہ ملے گا ِ

واصف علی واصف
 

نیلم

محفلین
محبت کوشش یا محنت سے حاصل نہیں ہوتی۔ یہ عطا ہے، نصیب ہے، بلکہ یہ بڑے ہی نصیب کی بات ہے۔ زمین کے سفر میں اگر کوئی چیز آسمانی ہے۔ تو وہ ”محبت” ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واصف علی واصف۔
 

نیلم

محفلین
‫دنیا كے اندر سب سے بڑا انصاف یہ ہے كے یہ دنیا گناہ كے متلاشی كے لیے گناہ دیتی ہے . اور فضل كے متلاشی کو فضل دیتی ہے .
جوانی 16 سال کی عمر کا نام نہیں . ایک انداز فکر کا نام ہے ، ایک انداز زندگی کا نام ہے ، ایک کیفیت کا نام ہے . ہو سکتا ہے کے ایک شخص 16 سال میں بوڑھا ہو ، اور ایک شخص 60 سال میں جوان ہو .
سانس کی موت سے پہلے بہت سی موتیں ہوتی ہیں ، ہَم سانس کو موت سمجھتے ہیں . حالانکہ سانس تو اعلان ہے ان تمام موتوں کا جو آپ مر رہے ہیں .
جس انسان کی آنکھوں میں آنسو ہیں وہ اللہ سے نہیں بچ سکتا ، انسان کا اللہ سے قریب ترین رشتہ آنسوؤں کا ہے .
جب قائدین کی بہتاب ہو جائے تو سمجھ لیجئے قیادت کا فقدان پیدا ہوگیا۔
جس کو صداقت اور نیکی كے سفر کی خواہش ہے . وہ جان لے کے یہ منظوری کا اعلان ہے ، جس کو منظور نہیں کیا جاتا . اسکو کو یہ شوق نہیں ملتا .

واصف علی واصف

 

تلمیذ

لائبریرین
جس کو صداقت اور نیکی كے سفر کی خواہش ہے . وہ جان لے کے یہ منظوری کا اعلان ہے ، جس کو منظور نہیں کیا جاتا . اسکو کو یہ شوق نہیں ملتا .

حق!!
 
Top