وادی کوئٹہ کی ’سلیپنگ بیوٹی‘ نے سفید پیرہن اوڑھ لیا

604388_121025_FULLSTORY_IMAGES.jpg

604388_7615601_quetta-weather08_updates.jpg

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کا ہر منظر حسین اور قابل دید ہے، صوبے کے طول و عرض میں پھیلے ان سرمئی اور سنگلاخ پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ایسے میں کوئٹہ کے نواح میں واقع قدرت کی شاہکار سلیپنگ بیوٹی کے نام سے مشہور پہاڑی نے بھی برف کا سفید پیرہن اوڑھ لیا ہے۔

604388_2876187_quetta-weather02_updates.jpg

604388_5859542_quetta-weather01_updates.jpg

604388_1452174_quetta-weather09_updates.jpg

604388_6608736_quetta-weather03_updates.jpg

وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں بارش کے علاوہ برف باری کا منگل کی رات شروع ہونے والا سلسلہ گزشتہ روز تک جاری رہا، اس دوران آسمان سے برف روئی کےگالوں کی طرح گرتی رہی اور سفید چاندنی ہر سو بکھرتی چلی گئی۔برف باری کے بعد کوئٹہ کے نواح اور زیارت، مسلم باغ، کان مہتر زئی، مستونگ، قلات، موسیٰ خیل، پشین، خانو زئی، لورا لائی سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں ہر منظر سفید ہے جہاں دور دور تک برف ہی برف بچھی دکھائی دے رہی ہے۔

604388_2691230_quetta-weather04_updates.jpg

604388_5257644_quetta-weather10_updates.jpg

604388_6529969_quetta-weather06_updates.jpg

604388_5484903_quetta-weather11_updates.jpg

کوئٹہ کے نواحی پہاڑی سلسلے میں قدرتی طور پر بنی سلیپنگ بیوٹی یعنی سوئی ہوئی حسینہ کےنام سے مشہور پہاڑی نے بھی برف کا پیرہن اوڑھ لیا ہے۔برف باری کے بعد برف سے ڈھکے یہ پہاڑی علاقے ہر کسی کو دعوتِ نظارہ دیتے نظر آتے ہیں، یہی نہیں کوئٹہ اور دیگر علاقوں کے افق پر چھائے کہیں سیاہ تو کہیں سفید اور کہیں سرمئی بادل بھی خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔

604388_3659411_quetta-weather05_updates.jpg

604388_4113708_quetta-weather12_updates.jpg

604388_1011347_quetta-weather07_updates.jpg

604388_7985525_quetta-weather13_updates.jpg

604388_2450114_quetta-weather14_updates.jpg

604388_5941195_quetta-weather15_updates.jpg

اگرچہ بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہو گیا ہے مگر شدید خشک سالی کے بعد ابر آلود موسم نے شہریوں کی خوشی دوبالا کر دی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ منگل کے روز سے بارش کے ایک اور نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، پشین، قلات، ہرنائی، ژوب، شیرانی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، لورالائی، قلات، خضدار اور لسبیلہ سمیت صوبے کے بیشتر شمال مغربی اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
لنک
 
Top