وادیِ حسن کا تصویری سفر نامہ۔۔۔۔۔۔از سعود ابن سعید

میرے خیال میں اگر ہندی انٹر فیس میں کھل رہا ہے تو URL میں .co.in کے بجائے .com کر لیں۔ پھر وہ انڈین ایکسٹینشن کے ساتھ نہ ہونے کے باعث ڈیفالٹ زبان انگلش میں دکھائے گا۔

یعنی نیا ربط یہ ہوگا۔
 
تعبیر

محفلین
چلین اس کو بھی چیک کرونگی آج میں نے پچھلا والا لنک چیک کیا تھا اور کچھ ہی تصاویر
اب میرے سوال اور کمنٹس :grin:

کشمیر بائے روڈ نہیں جا سکتے کیا؟؟؟

مانا کہ اسمارٹنیس اچھی ہے پر تم کچھ کھاؤ پیو اور تھوڑی سی جان بناؤ ;)

اب جلد ہی اپنا سفر نامہ لکھو
ہم نے ہمیشہ یہی سنا ہے کہ کشمیر کے سیبوں جیسے لال لال گال جبکہ تم نے جو دکھائے وہ ہرے سیب تھے۔ وہ سچ میں ہرے تھے یا میں ساون کے اندھوں میں تو شمار نہیں ہوتی نا :grin:

لگتا ہے کہ تمھیں چشمہ بہت پسند آیا کہ اس کی بہت ساری تصاویر ہیں۔ اسے دیکھ کر مجھے اپنے ہاں کا ایبٹ آباد یاد آگیا وہاں بھی ایک ایسا چشمہ ہے اور اس جگہ کا نام الیاسی مسجد ہے

باقی باتیں بعد میں بقایا تصاویر دیکھنے کے بعد :)
 
الف عین

لائبریرین
دفتر میں تو میرے پاس گوگل کو اِن بھی انگریزی میں آ رہا ہے۔ ممکن ہے گھر میں کبھی کسی نے کچھ ہندی لا لنک دیا ہو تو پکاسا نے اسے ہندی کے ساتھ اسوسئیٹ کر رکھا ہے جس طرح گھر میں اوپیرا میں گوگل تلاش کے نتائج ہمیشہ اردو میں آتے ہیں میرے پاس۔
 
چلین اس کو بھی چیک کرونگی آج میں نے پچھلا والا لنک چیک کیا تھا اور کچھ ہی تصاویر
اب میرے سوال اور کمنٹس :grin:

سر آنکھوں پر۔

کشمیر بائے روڈ نہیں جا سکتے کیا؟؟؟

جا سکتے ہیں۔

مانا کہ اسمارٹنیس اچھی ہے پر تم کچھ کھاؤ پیو اور تھوڑی سی جان بناؤ ;)

جی اپیا انشاء اللہ صحت کے لئے کچھ کرتا ہوں۔

اب جلد ہی اپنا سفر نامہ لکھو

بہت مشکل ہے اس کام کے لئے وقت نکل پانا۔

ہم نے ہمیشہ یہی سنا ہے کہ کشمیر کے سیبوں جیسے لال لال گال جبکہ تم نے جو دکھائے وہ ہرے سیب تھے۔ وہ سچ میں ہرے تھے یا میں ساون کے اندھوں میں تو شمار نہیں ہوتی نا :grin:

اصل میں وہ ابھی کچّے تھے اس لئے ہرے تھے۔ اور ان اطراف میں مجھے ایک ہی درخت ملا سیب کا۔ صرف سری نگر کے ایک گوشے میں رہ گئے تھے ہم لوگ، کہیں گاؤوں کی طرف نکلے ہوتے تو شاید مزید اقسام کے درخت دکھتے۔ در اصل سفر تفریحی نہیں تھا۔ پر یہ سب کچھ ایسے ہی تھا جیسے گھر میں اذان سننے کے لئے کھڑکی نصب کرائی ہو اور اس سے ہوا اور روشنی بھی مل جائے۔ :)

لگتا ہے کہ تمھیں چشمہ بہت پسند آیا کہ اس کی بہت ساری تصاویر ہیں۔ اسے دیکھ کر مجھے اپنے ہاں کا ایبٹ آباد یاد آگیا وہاں بھی ایک ایسا چشمہ ہے اور اس جگہ کا نام الیاسی مسجد ہے

مجھے تو سب کچھ پسند آیا۔ پر اس میں میری کھینچی ہوئی تصویریں کم ہیں۔ کیوں کہ میرے سیل فون میں جو کیمرہ ہے وہ 2 میگا پکسل کا ہے جب کہ ایک صاحب کے پاس 7 میگا پکسل کا کیمرہ موجود تھا بہترین ژوم کے ساتھ۔ خیر وہ کیمرہ اسی چشمے والے پارک میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس کے بعد کی زیادہ تر تصویریں میرے سیل فون کی ہی ہیں۔

باقی باتیں بعد میں بقایا تصاویر دیکھنے کے بعد :)

جن مقامات کا چاچو نے ذکر کیا ہے وہاں جانے کی دعوت بھی ملی تھی کیوں کہ کشمیری ڈیپارٹمینٹ کا ٹور جا رہا تھا۔ پر ہم لوگ عدیم الفرصت تھے لہٰذا معذرت کر لی۔
 
تعبیر

محفلین
جی اپیا انشاء اللہ صحت کے لئے کچھ کرتا ہوں۔

ارے بابا میں نے یہ اس لیے کہا کہ اس طرح ایک دم ماڈل لگتے ہو کہ وہی اتنے سلم ہوتے ہیں :)

باقی تصاویر ابھی دیکھی نہیں
ارے ہاں وہاں کیا سردی نہیں تھی کہ کوئی بھی سوئٹر میں نظر نہیں آرہا :confused:
 
ارے بابا میں نے یہ اس لیے کہا کہ اس طرح ایک دم ماڈل لگتے ہو کہ وہی اتنے سلم ہوتے ہیں :)

کان گرم کرنا تو کوئی اپیا سے سیکھے! :)

باقی تصاویر ابھی دیکھی نہیں

فرصت سے دیکھ لیجئے گا ابھی انہیں چھپانے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ :)

ارے ہاں وہاں کیا سردی نہیں تھی کہ کوئی بھی سوئٹر میں نظر نہیں آرہا :confused:

جی نہیں اپیا ان دنوں سری نگر کا درجہء حرارت دن میں 15-25 ڈگری سیلسیس رہتا ہے اور شام میں بڑا خوشگوار موسم ہوتا ہے۔ :)
 
کوئی بات نہیں اپیا مجھے بہنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ :) اور دو چار چانٹوں کے لئے میں ہمیشہ تیار رہتا ہوں۔ :)
 
تعبیر

محفلین
میں پیار میں سر پر ہلکے سے لگا لیتی ہوں پر غصے مین مشکل ہے اور اس کے لیے میری زبان ہی کافی ہے :grin: ;)
 
Top