وائی فائی راؤٹر کی رفتار کیسے بہتر کریں

ربیع م

محفلین
وائی فائی راؤٹر کی رفتار کیسے بہتر کریں
  • 3 گھنٹے پہلے
شیئر
150514115805_router_wifi_624x351_thinkstock.jpg
Image copyrightTHINKSTOCK
Image captionانٹرنیٹ کی سست رفتار کو آپ کبھی کبھی گھر بیٹھے ہی درست کر سکتے ہیں
گھر کے وائی فائی روٹر سے کبھی کبھی انٹرنیٹ بہت اچھی رفتار پر کنیکٹ ہوتا ہے اور کبھی کبھی انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت خراب ہوتی ہے۔

لیکن انٹرنیٹ کی سست رفتار کو آپ کبھی کبھی گھر بیٹھے ہی درست کر سکتے ہیں۔

جب گھر کے ایک راؤٹر سے بہت ساری ڈیوائسز مربوط ہوں تب بھی اس کی رفتار پر بہت زیادہ فرق نہیں آنا چاہیے۔ لیکن یہ سب کو معلوم ہے کہ ایسا اکثر ہوتا ہے۔ کبھی کبھی ایسے ڈیوائسز سے جو انٹرنیٹ سے رابطہ قائم ہوتا ہے وہ کمزور ہوتا ہے۔

150813140539_router_640x360_thinkstock_nocredit.jpg
Image copyrightTHINKSTOCK
Image captionآس پاس کی ڈیوائس اگر ایک ہی فریکوئنسی پر ڈیٹا ٹرانزٹ کر رہی ہوں تو ایسی پریشانی ہونا عام سی بات ہے
اس کی جو بھی وجوہات ہوں لیکن مصیبت اس کی ہوتی ہے جو USB dongle کا استعمال کر رہا ہو۔ آس پاس کی ڈیوائس اگر ایک ہی فریکوئنسی پر ڈیٹا ٹرانزٹ کر رہی ہوں تو ایسی پریشانی ہونا عام سی بات ہے۔

لیکن 2.4 گیگاہرٹز کی حد میں فریکوئینسیز بہت کم ہوتی ہے جبکہ ڈیوائسز بہت زیادہ۔ جب بھی دو فریکوئینسیز ایک دوسرے کے چینل میں ڈیٹا ٹرانسمیٹ کریں گی تو یہ پریشانی تو ہوگی ہی۔ پھر بھی آپ کو اس حالت میں کام تو کرنا ہی پڑتا ہے۔

لیکن ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اب ڈوؤل بند راؤٹر ملنے لگے ہیں۔

150514112545_router_624x351_thinkstock.jpg
Image copyrightTHINKSTOCK
Image captionڈبل بینڈ راؤٹر اس پریشانی کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ لیکن یہ تھوڑا سا مہنگا ہے تو فیصلہ آپ کو کرنا ہے
چونکہ 2.4 گیگاہرٹز کی ڈیوائس کے مقابلے میں ان کی تعداد بہت کم ہے اس لیے ان پر کام کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو پیسے بھی زیادہ خرچ کرنے ہوں گے۔ گھر پر اس طرح کی پریشانی کو دور کرنے کے تین طریقے ہیں۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

وائی فائی راؤٹر کے ساتھ USB ایكسٹنڈر اگر استعمال کریں گے تو تھوڑے وقت کے لیے یہ پریشانی دور ہو جائے گی۔ ایسے ایكسٹنڈر کی وجہ سے وائرلیس راؤٹر کو آپ دوسری جگہ پر بھی رکھ سکتے ہیں اور آپ کا کام چلتا رہے گا۔

وائی فائی کے چینل کو تبدیل کرنے سے بھی آپ کو تمام ڈیوائسز پر انٹرنیٹ کی رفتار بہتر دکھائی دے گی۔ اس کے لیے آپ کو ایک وائی فائی اینالائزر اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا تاکہ جس بھی چینل میں پریشانی ہو اسے آپ سمجھ سکیں۔

150514111835_router_house_950x633_thinkstock.jpg
Image copyrightTHINKSTOCK
Image captionوائی فائی راؤٹر کے ساتھ USB ایكسٹنڈر اگر استعمال کریں گے تو تھوڑے وقت کے لیے یہ پریشانی دور ہو جائے گی
گوگل پلے سٹور سے ایسے وائی فائی اینالائزر اپلیکیشن آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد وائی فائی راؤٹر کے چینل 1، 6 اور 11 استعمال کیجیے کیونکہ عام طور پر یہ سب سے کم استعمال کیے جاتے ہیں۔

ڈبل بینڈ راؤٹر اس پریشانی کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ لیکن یہ تھوڑا سا مہنگا ہے تو فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔

2.4 گیگاہرٹز میں تین چینل ایسے ہوتے ہیں جن سے کافی کم ڈیوائسز کنیکٹ ہوتی ہیں۔ لیکن ڈبل بینڈ راؤٹر میں ایسے 23 چینل ہوتے ہیں۔اس لیے اس سے شاید ہی کبھی آپ کو رفتار میں کوئی مشکل پیش آئے گی۔
 
Top