وائٹ‌واٹر ریفٹنگ

عرفان سعید

محفلین
فوٹوگرافر تو ایک ہی جگہ پر تھی البتہ ویڈیوگرافر ہمارے ساتھ ہی کایاک کر رہا تھا۔ وہ اکثر کسی پتھر پر رک کر ویڈیو بناتا تھا۔ اس کے ویڈیو کلپس کو اکٹھا کر کے یہ رہی ہماری ویڈیو۔

تھریلنگ!
ویڈیو حال ہی کی رافٹنگ کی ہے؟
 
لاریب مرزا

محفلین
آپ اس طرح اوپر کیوں اٹھے؟ ایسے کرنے میں خطرہ نہیں ہوتا ہے؟

تصاویر بہت اعلیٰ ہیں :) اور ویڈیو تو بہت ہی شاندار ہے۔ دیکھنے میں بہت مزا آیا :)
کنہار کا پانی اس کے مقابلے میں زیادہ خطرناک نہیں تھا۔ لیکن پھر بھی بپھرا ہوا ضرور تھا کہ اس کے بغیر رافٹنگ کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ دو تین جگہوں پہ پانی خطرناک تھا۔ جہاں پانی رافٹ کے اندر بھی آ گیا تھا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
نہیں وہ تو ایسا پانی تھا کہ اگر بندہ تنگ آکر خود بھی ڈوبنا چاہے تو نہیں ڈوب سکے گا. تو ایسے پانی میں رافٹنگ کا کیا مزہ
پانی شروع میں ایسا ہی تھا۔ پرسکون۔ کچھ دیر تک ہم بھی سوچتے رہے کہ سگنیچرز فضول میں ہی لیے۔ بہرحال پانی ہر جگہ ایک جیسا نہیں تھا۔ لیکن ظاہر ہے اتنا خطرناک نہیں تھا جتنا اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔ آپ رافٹنگ کرتے تو آپ کو پتا چلتا نا۔
 
اے خان

اگلی بار موقعے ملا تو رافٹنگ بھی کر لیں گے. خیر اس ویڈیو میں بھی پانی اتنا خطرناک نہیں لائف جیکٹ ہیلمٹ وغیرہ ہو تو یہ پانی بندے کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی
 
زیک

مسافر
آپ اس طرح اوپر کیوں اٹھے؟ ایسے کرنے میں خطرہ نہیں ہوتا ہے؟

تصاویر بہت اعلیٰ ہیں :) اور ویڈیو تو بہت ہی شاندار ہے۔ دیکھنے میں بہت مزا آیا :)
اٹھا نہیں بلکہ اٹھایا گیا۔ یہاں پوری رافٹ ہی ایسے انداز سے اچھلی تھی کہ میرا بیٹھا بیلنس خراب ہوا اور اٹھ گیا۔
 
زیک

مسافر
ناران میں جہاں دریائے کنہار میں رافٹنگ ہوتی دیکھی ہے وہاں پانی زیادہ سے زیادہ پانچ چھ فٹ ہوتا ہے.اور پانی کا زور بھی نہیں ہوتا بڑی بے کار رافٹنگ ہوتی ہے
وائٹ واٹر بہت گہرا نہیں ہوتا کہ پتھروں اور رکاوٹوں کی وجہ سے ہی وہ تیز اور جھاگ دار ہوتا ہے
کنہار کا پانی اس کے مقابلے میں زیادہ خطرناک نہیں تھا۔ لیکن پھر بھی بپھرا ہوا ضرور تھا کہ اس کے بغیر رافٹنگ کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ دو تین جگہوں پہ پانی خطرناک تھا۔ جہاں پانی رافٹ کے اندر بھی آ گیا تھا۔
خیر رافٹنگ تو پانی میں کہیں بھی کی جا سکتی ہے۔ سموتھ دریا میں یا جھیل میں البتہ کنوئنگ اور کیاکنگ کا زیادہ مزا ہے۔

گوگل سے لگتا ہے کہ کنہار رافٹنگ کلاس 1 ریپڈز پر ہے۔
 
Top