وائرلیس سے نیٹ کا استعمال زیادہ

راج

محفلین
banner.gif


_42614209_laptop203b.jpg


ایک امریکی تحقیق کے مطابق وائرلیس استعمال کرنے والے سائبر سپیس کے ساتھ زیادہ قربت کامظاہرہ کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق عام طورپر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے چوُن فیصد افراد روزانہ اپنی ای میلز دیکھتے ہیں جبکہ اسکے مقابلے میں وائرلیس کے صارفین میں یہ شرح بہتر فیصد ہے۔

وائرلیس استعمال کرنے والوں میں تقریباً پچاس فیصد افراد آن لائن خبریں پڑھتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں یہ شرح اکتیس فیصد ہے۔

اس تحقیق کے تحت پیو انٹرنیٹ اینڈ امریکن لائف پروجیکٹ نے امریکہ کے سات سو اٹھانوے وائرلیس انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی عادات کا مشاہدہ کیا ہےجبکہ اس سروے میں تئیس سوعام انٹرنیٹ صارفین سے سوالات کئے گئے ہیں۔

اس سروے میں وائرلیس کی تعریف وائی فائی یا موبائل نیٹ ورک کے ساتھ رابطے کے طور پر کی گئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وائرلیس کے گھریلو استعمال میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری دو ہزار پانچ میں ہردس میں سے ایک جبکہ دسمبر دو ہزار چھ میں ہر پانچ میں سے ایک شخص میں وائرلیس کا استعمال کرتے دیکھاگیا۔

گھر پر وائرلیس رکھنے والے اسی فیصد افراد کو اسکے ساتھ براڈ بینڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرلیس انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جس سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ وائرلیس صرف آسانی کا نام ہی نہیں بلکہ اس سے انٹرنیٹ کا استعمال بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ وائرلیس کسی بھی شخص کے لائف سٹائل کی ضرورت ہوسکتی ہے جیسے ملازمت کا ای میلز یاوائرلیس تک رسائی کے ساتھ منسلک ہونا۔

کمیونکیشن کے پروفیسر مینول کیسلز اس عمل کو مسلسل رابطے کا نام دیتے ہیں۔

لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد گھر میں یا باہر وائرلیس کے ذریعے انٹر نیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق تقریباً اسی فیصد لیپ ٹاپ میں وائرلیس کے استعمال کی صلاحیت موجود ہے جکبہ اٹھاسی فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ گھر پر وائرلیس نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہیں۔

ان میں سے ایک تہائی لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے دفاتر میں وائرلس کی سہولت سے مستفید ہوتے ہیں۔

تیس سال سے کم عمر کے لوگ کاوائرلیس کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کا زیادہ امکان ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اعداد و شمار تو نہایت دل خوش کن ہیں لیکن فقط مغربی ممالک کے لٕے ہی ۔۔۔۔۔

یہاں پر تو نیٹ بذریعہ وائرلیس کی رفتار کا بھی اللہ ہی حافظ ہے۔
 

mushtaq lashari

محفلین
جی ہاں بلکل درست ہے وائرلیس نیٹ میں اتنی ہی سہولت ہے مثال کے طورپر پاکستان کو لیجئے کہ وی وائرلیس فون پر لوگ چہوٹے سے گائوں میں بیٹہ کر انٹرنیٹ جیسی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں
 

بلال

محفلین
جی ہاں بلکل درست ہے وائرلیس نیٹ میں اتنی ہی سہولت ہے مثال کے طورپر پاکستان کو لیجئے کہ وی وائرلیس فون پر لوگ چہوٹے سے گائوں میں بیٹہ کر انٹرنیٹ جیسی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں
درست بات ہے وائرلیس نیٹ بڑی سہولت ہے اب یہاں ہمارے گجرات میں‌ لینڈ لائن فون اتنے خراب ہیں کہ کچھ نہ پوچھیں اور تو اور میرا فون بھی خراب ہے اب میں وی وائرلیس یا ورلڈ کال استعمال کرتا ہوں۔
 
Top