نیو نیشنل اینتھم

جیسبادی

محفلین
"قومی ترانہ" پر محفلین کے متروک فارسی میں ہونے کے اعتراض کے بعد نیا نیشنل اینتھم جاری کیا جا رہا ہے۔ یہ انگریزی وکیپیڈیا سے لیا گیا ہے، کیونکہ اردو وکیپیڈیا پر ابھی کسی کو لکھنے کی توفیق نہیں ہوئی۔

:Blessed be the sacred land
:Happy be the bounteous realm
:Symbol of high resolve
:Land of Pakistan!
:Blessed be thou, citadel of faith

:The order of this sacred land
:Is the might of the brotherhood of the people
:May the nation, the country, and the state
:Shine in glory everlasting!
:Blessed be the goal of our ambition

:This flag of the crescent and star
:Leads the way to progress and perfection
:Interpreter of our past, glory of our present
:Knowledge of the future!
:Almighty's protection be upon us forever

اب نبیل کا ویب پیڈ استعمال کر کے اسے رعبی رسم الخط میں کر لو۔
 
الف نظامی

لائبریرین
وکی پیڈیا پر بندہ کیا لکھے کہ اس سے قبل جو لکھا اس میں‌موجود اردو اصطلاحات کو وکی پیڈین اصطلاحات سے تبدیل کردیا گیا۔

وکی پیڈیا پر اعتراض "نکاح‌پر نکاح‌" والا سمجھ لیجیے۔
یعنی پہلے سے موجود اصطلاحوں‌کی اصطلاح‌سازی۔
نتیجہ: اصطلاحاتی انتشار
حل:‌پہلے سے موجود اصطلاحاتی کتب کا مطالعہ مفید رہے گا۔
 
دوست

محفلین
اردو وکی پیڈیا کی انتظامیہ نے اصل میں‌ اردو کی تمام ترقی کا ٹھیکہ لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں قیام پاکستان بلکہ اس سے بھی پہلے سے لکھی گئی سائنسی کتابیں، لغات وغیرہ بے کار ہوگئی ہیں چناچہ مقتدرہ قومی زبان و دیگر کو چاہیے کہ اپنی مطبوعات کو اول تو مارکیٹ سے اٹھوا لیں دوم ان کے نئے ایڈیشن جاری کریں جن میں اصطلاحات کو وکی پیڈیائی معیار کے مطابق فارسی میں شدھ کیا گیا ہو۔
 
arifkarim

معطل

اچھا یعنی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کو اب تہران ٹیکسٹ بورڈ سے رجوع کرنا پڑے گا!
 
دوست

محفلین
بالکل پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی مجال کہ وہ جو پچھلے پچاس سال سے جو اردو میں سائنسی، ریاضیاتی اور دوسرے مضامین پڑھا رہا ہے ان کو تبدیل نہ کرے۔ میں تو خود ایک عدد ریفریشر کورس پر جانے والا ہوں اصل میں فنکشن کو اردو میں تفاعل کہنے کی ہی عادت ہے جبکہ اس کی "جدید اردو اصطلاح" لازمٓا کوئی اور ہوگی اور بطور اردو اہل زباں مجھے اس کا پتا ہونا چاہیے۔
 
ابوشامل

محفلین
شاکر صاحب! اردو سے آپ کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بلکہ ہم میں نے ہر شخص جو اردو محفل سے وابستہ ہے دراصل اردو کا قتیل ہے اسی لیے تو اپنا وقت، جان اور سرمایہ اس پر لگا رہا ہے۔ لیکن آپ ذرا ٹھنڈے دل سے سوچیے کہ اگر ہم مل بیٹھ کر اس مسئلے کو حل نہیں کریں گے تو ایک بہت اہم منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ جیسے ساتھی وہاں آ کر کام کریں، دلائل دیں اور اپنی بات منوائیں۔ بصورت دیگر یہاں ہونے والی گفتگو "جنگل میں مور ناچا، کس نے دیکھا؟" والی بات ہو جائے گی۔ اردو وکیپیڈیا کے بارے میں گفتگو کے لیے وہاں دیوان عام موجود ہے وہاں دل کھول کر بحث کیجیے۔ لیکن یہاں اس طرح کی گفتگو کے ذریعے اس کے پورے کے پورے کام پر خط تنسیخ نہ پھیریے۔ اگر کوئی بات ناگوار گزری ہو تو تہہ دل سے معذرت ۔
 
ابوشامل

محفلین
"قومی ترانہ" پر محفلین کے متروک فارسی میں ہونے کے اعتراض کے بعد نیا نیشنل اینتھم جاری کیا جا رہا ہے۔ یہ انگریزی وکیپیڈیا سے لیا گیا ہے، کیونکہ اردو وکیپیڈیا پر ابھی کسی کو لکھنے کی توفیق نہیں ہوئی۔

:blessed be the sacred land
:happy be the bounteous realm
:symbol of high resolve
:land of pakistan!
:blessed be thou, citadel of faith

:the order of this sacred land
:is the might of the brotherhood of the people
:may the nation, the country, and the state
:shine in glory everlasting!
:blessed be the goal of our ambition

:this flag of the crescent and star
:leads the way to progress and perfection
:interpreter of our past, glory of our present
:knowledge of the future!
:almighty's protection be upon us forever

اب نبیل کا ویب پیڈ استعمال کر کے اسے رعبی رسم الخط میں کر لو۔
جیسبادی! چیز تو بہت کمال کی لائے ہیں آپ ۔۔۔۔ مزا آ گیا۔
ویسے جس تیزی سے ہم "ترقی" کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب یہی ہمارا ترانہ ہوگا :)
 
مغزل

محفلین
بہت خوب جناب ، حکومت کو ارسال کردیں، تاکہ وہ اسے رائج کرسکے ۔ میرے خیال میں تو نیا قومی ترانہ کھپے کھپے ہونا چاہیئے تھا،
 
مغزل

محفلین
شاکر صاحب! اردو سے آپ کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بلکہ ہم میں نے ہر شخص جو اردو محفل سے وابستہ ہے دراصل اردو کا قتیل ہے اسی لیے تو اپنا وقت، جان اور سرمایہ اس پر لگا رہا ہے۔ لیکن آپ ذرا ٹھنڈے دل سے سوچیے کہ اگر ہم مل بیٹھ کر اس مسئلے کو حل نہیں کریں گے تو ایک بہت اہم منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ جیسے ساتھی وہاں آ کر کام کریں، دلائل دیں اور اپنی بات منوائیں۔ بصورت دیگر یہاں ہونے والی گفتگو "جنگل میں مور ناچا، کس نے دیکھا؟" والی بات ہو جائے گی۔ اردو وکیپیڈیا کے بارے میں گفتگو کے لیے وہاں دیوان عام موجود ہے وہاں دل کھول کر بحث کیجیے۔ لیکن یہاں اس طرح کی گفتگو کے ذریعے اس کے پورے کے پورے کام پر خط تنسیخ نہ پھیریے۔ اگر کوئی بات ناگوار گزری ہو تو تہہ دل سے معذرت ۔

متفق ۔ صدفی صد
 
arifkarim

معطل
ویسے جب ہماری آفیشل زبان ااول سے انگریزی ہے تو قومی زبان اردو میں کیا کر رہی ہے؟ کھپے کھپے!
 
دوست

محفلین
جی میں اس سلسلے میں لسانیاتی نکتہ نظر سے ایک پوسٹ لکھنے والا تھا لیکن آج کل وقت کی شدید کمی کی وجہ سے ایسا نہیں کر پارہا۔ اس میں اپنا موقف بہتر طور پر بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔
وسلام
 
ابوشامل

محفلین
جی میں اس سلسلے میں لسانیاتی نکتہ نظر سے ایک پوسٹ لکھنے والا تھا لیکن آج کل وقت کی شدید کمی کی وجہ سے ایسا نہیں کر پارہا۔ اس میں اپنا موقف بہتر طور پر بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔
وسلام
یہاں نہیں اردو وکیپیڈيا پر لکھیں جناب :)
 
ملائکہ

محفلین
یہ قومی ترنہ تو میری 9 کلاس کی پاکستان اسٹیڈیز کی کتاب پر لکھا ہوا تھا جو کہ سندھ بورڈ کی تھی:worried:
 
Top