نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح ہو گیا

شاہد شاہ

محفلین

ویب ڈیسک
MAY 01, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔

486693_364842_updates.jpg

ائرپورٹ 3 مئی سے باقاعدہ آپریشنل ہو گا ۔

486693_2457080_updates.jpg

مشیر ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے وزیراعظم کو نئے ہوائی اڈے کے بارے میں بریفنگ دی،خیبرپختون خوا اور پنجاب کے گورنر ، وزیر کیڈ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں۔

486693_129392_updates.jpg

اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ ملک کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

486693_3480063_updates.jpg

برٹش، سنگاپور، تھائی اور ملائشین ایئر لائنز بھی اسلام آباد سے اپنے آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہیں ۔

486693_7545306_updates.jpg

13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔

486693_3013243_updates.jpg

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے 3 کلو میٹر سے زائد طویل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جہاں اے تھری ایٹی سمیٹ دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتا ہے۔

فاتح

لائبریرین
جنرل پرویز مشرف کا اس قوم پر ایک اور احسان۔
یہ پرویز مشرف کا ہی لگایا ہوا پودا ہے جس کا پھل پکنے پر شاہد خاقان نے توڑا ہے۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
بس نواز شریف کو ٹانگنے کا احسان کرنا بھول گئے۔ یہ کیوں نکالا کا عذاب پتا نہیں اور کتنا قوم کو برداشت کرنا پڑے
جنرل پرویز مشرف کا اس قوم پر ایک اور احسان۔
یہ پرویز مشرف کا ہی لگایا ہوا پودا ہے جس کا پھل پکنے پر شاہد خاقان نے توڑا ہے۔
 
جان

محفلین
ہمارے دلوں کی دھڑکن نواز شریف چیک کر رہا تھا۔ جس جس نے اس پر ردعمل کیا وہ سب پکڑے گئے ہیں
میں تو آپ کو برداشت کرنے کا کہہ رہا ہوں۔ کم از کم میں یہ کبھی نہیں چاہوں گا کہ فلاں کو ٹانگ دیا جائے۔ ہمیں نظریات میں اختلاف ہوتے ہوئے برداشت کا سبق ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ بھٹو کو ٹانگنے کا انجام ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔ یاد رکھیں کہ انسان اپنی تاریخ کا حاصل ہوتا ہے۔ تاریخ سبق سیکھنے کے لیے ہوتی ہے۔ کم از کم بریلر مرغی والا رویہ نہ رکھیں کہ چلو شکر ہے میں بچ گئی ہوں اور اس طرح ایک ایک کر کے ساری ٹانگ دی جاتی ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کیا کوئی دوست بتا سکتا ہے کہ یہ نیا ایئر پورٹ اسلام آباد پولیس کے زیر اثر ہوگا یا پنجاب پولیس کے، یعنی اس کی صحیح لوکیشن کیا ہے۔

یہ یوں پوچھ لیا کہ مجھے یاد ہے کہ مرکز میں پی پی کی حکومت تھی (بے نظیر کی پہلی یا دوسری حکومت) اور پنجاب میں نون لیگ کی اور ایک وفاقی وزیر مختار اعوان پنجاب میں مطلوب تھے اور ملک سے باہر تھے لیکن اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتر نہیں سکتے تھے کہ ایئر پورٹ یا ایئر پورٹ کا باہر والا علاقہ پنجاب پولیس کے کنٹرول میں تھا!
 
یاز

محفلین
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح ہو گیا

ویب ڈیسک
MAY 01, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔

486693_364842_updates.jpg

ائرپورٹ 3 مئی سے باقاعدہ آپریشنل ہو گا ۔

486693_2457080_updates.jpg

مشیر ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے وزیراعظم کو نئے ہوائی اڈے کے بارے میں بریفنگ دی،خیبرپختون خوا اور پنجاب کے گورنر ، وزیر کیڈ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں۔

486693_129392_updates.jpg

اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ ملک کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

486693_3480063_updates.jpg

برٹش، سنگاپور، تھائی اور ملائشین ایئر لائنز بھی اسلام آباد سے اپنے آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہیں ۔

486693_7545306_updates.jpg

13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔

486693_3013243_updates.jpg

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے 3 کلو میٹر سے زائد طویل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جہاں اے تھری ایٹی سمیٹ دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتا ہے۔
گماں ہے کہ تاریخِ انسانی میں سب سے زیادہ افتتاح اس ایئرپورٹ اور بھاشا ڈیم کے ہوئے ہیں۔
 
کیا کوئی دوست بتا سکتا ہے کہ یہ نیا ایئر پورٹ اسلام آباد پولیس کے زیر اثر ہوگا یا پنجاب پولیس کے، یعنی اس کی صحیح لوکیشن کیا ہے۔
اب اسلام آباد فلیکسیبل ہو گیا ہے۔ لاسٹک کی طرح کھینچ کر کوئی بھی ملحقہ علاقہ اسلام آباد میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ تو یہ علاقہ بھی اسلام آباد کی حدود میں ہے اب۔ :)
 
یاز

محفلین
مجھے یاد ہے کہ مرکز میں پی پی کی حکومت تھی (بے نظیر کی پہلی یا دوسری حکومت) اور پنجاب میں نون لیگ کی اور ایک وفاقی وزیر مختار اعوان پنجاب میں مطلوب تھے اور ملک سے باہر تھے لیکن اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتر نہیں سکتے تھے کہ ایئر پورٹ یا ایئر پورٹ کا باہر والا علاقہ پنجاب پولیس کے کنٹرول میں تھا!
یہ تو زمانہ قبل از انہدامِ دیوارِ برلن والے برلنِ غربی جیسی صورتحال ہو گئی۔
 
یاز

محفلین
اب اسلام آباد فلیکسیبل ہو گیا ہے۔ لاسٹک کی طرح کھینچ کر کوئی بھی ملحقہ علاقہ اسلام آباد میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ تو یہ علاقہ بھی اسلام آباد کی حدود میں ہے اب۔ :)
یہی صورتحال رہی تو شاید ایک دن جی ایچ کیو اور راولپنڈی صدر بھی اسلام آباد میں شامل ہو جائے۔
 
عباس اعوان

محفلین
کیا کوئی دوست بتا سکتا ہے کہ یہ نیا ایئر پورٹ اسلام آباد پولیس کے زیر اثر ہوگا یا پنجاب پولیس کے، یعنی اس کی صحیح لوکیشن کیا ہے۔

یہ یوں پوچھ لیا کہ مجھے یاد ہے کہ مرکز میں پی پی کی حکومت تھی (بے نظیر کی پہلی یا دوسری حکومت) اور پنجاب میں نون لیگ کی اور ایک وفاقی وزیر مختار اعوان پنجاب میں مطلوب تھے اور ملک سے باہر تھے لیکن اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتر نہیں سکتے تھے کہ ایئر پورٹ یا ایئر پورٹ کا باہر والا علاقہ پنجاب پولیس کے کنٹرول میں تھا!
پرانا اسلام آباد ائیر پورٹ جغرافیائی طور پر راولپنڈی شہر میں واقع ہے۔ ائیر پورٹ کے چاروں طرف راولپنڈی شہر ہے۔
 
Top