نیب نے ان لوگوں سے فراڈ کیا جنہیں فراڈ ڈھونڈنے کیلیے رکھا تھا: چیف ایگزیکٹو براڈ شیٹ

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک

19 جنوری ، 2021

برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو کاوہ موسوی کا کہنا ہے کہ نیب نے ان لوگوں سے فراڈ کیا جنہیں فراڈ ڈھونڈنے کے لیے رکھا تھا۔

عدالتی فیصلہ پبلک ہونےکے بعد لندن میں نمائندہ جیو نیوز مرتضی علی شاہ سے گفتگو میں کاوہ موسوی نے کہا کہ انہوں نے 4 سال پہلے ایک ارب ڈالر منتقلی کا انکشاف کیا تھا لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوال نیب سے کرنا چاہیے کہ کاوہ موسوی نے الرٹ کیا تھا تو آپ نے کیا کیا؟جب ہم حکومت پاکستان سے بات کررہےتھے تو اس دوران ایک شخص نےرابطہ کیا، وہ آدمی مجھ سے ملا اور حصہ مانگا،اس کی بات سن کر میں دنگ رہ گیا، میں نے ویٹر سے کہا کہ اس آدمی کی کافی کا بل یہ خود دے گا۔

کاوہ موسوی کا کہنا تھا کہ میں نے انسداد بدعنوانی کی تاریخ میں کسی عدالت کو یہ کہتے نہیں سناکہ حکومت نے ایک ایسی کمپنی سے پیسے چرانے کی کوشش کی جس کی خدمات اس نے خود پیسے نکلوانے کے لیے لی تھیں، یہ واضح طورپر ایسا فیصلہ تھا جس میں انہیں ٹھکرادیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری پاکستان کی نئی حکومت سے درخواست ہےکہ وہ عدالتی فیصلے پر غور کرے، میں افواج پاکستان پرکوئی الزام نہیں لگارہا، میں پاکستانی انٹیلی جنس سروسز پر کوئی الزام نہیں لگارہا، میں یہاں آنےوالے کسی عہدیدار پر بھی الزام نہیں لگارہا جس نے خود کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا حصہ ظاہر کیا، میرے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ جو شخص خود کو جنرل بتا رہا ہے جس کا نام ملک ہے، وہ کون ہے، میری اس سے پہلے یا بعد میں کبھی اس شخص سےملاقات نہیں ہوئی۔

کاوہ موسوی کے مطابق اس شخص نے کہا آپ بہت کمانے والے ہیں، حقیقت یہ ہےکہ آپ کو پیسےکی سیٹلمنٹ کرناہوگی اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھی حصہ ملنا چاہیے، مجھے یہ سن کر دھچکا لگا اور میں نے ان سے کہاکہ اپنی بات دوبارہ کہیں، اس نے دیکھاکہ مجھے دھچکا لگا ہے تو اس نے اپنی بات سفارتی انداز میں دوبارہ ترتیب دی۔

کاوہ موسوی نے دوران گفتگو وزیر اعطم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہرحکومت میں بے وقوف لوگ ہوتے ہیں، میراعمران خان کومشورہ ہےکہ اس بے وقوف آدمی کو وزیر کے عہدے سے ہٹادیں۔
 
بابا-جی

نشانِ موسوی دیں اِن فوجی جرنیلوں کو اور اُن کے حواریوں کو۔
 
جاسم محمد

محفلین
نشانِ موسوی دیں اِن فوجی جرنیلوں کو اور اُن کے حواریوں کو۔
مزے کی بات یہ ہے کہ آمر مشرف کی حکومت میں جس ایک شخص کو براڈ شیٹ نے امریکہ سے پکڑا کر لوٹا ہوا پیسا واپس کروایا۔ وہ شخص بھی ایک سابق ایڈمرل ہی تھا۔ اور جب یہی براڈشیٹ سیاست دانوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے لگی تو آمر مشرف نے ان سب کو این آر او دے کر براڈ شیٹ کا کنٹریکٹ یکطرفہ طور پر ختم کر دیا۔
فوجیوں کی حکومت میں ایک سابق فوجی کو این آر او نہیں ملا لیکن حاضر سروس سیاست دانوں کو مل گیا۔ یہ مضحکہ خیز قسم کی جمہوریت پسندی صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔
“We found [Admiral Mansurul] Haq and worked with the FBI to extradite him and bring home hundreds of millions of dollars,” he said. “Contrary to what NAB is telling the people of Pakistan, [London High Court judge] Anthony Evans found that Broadsheet performed, it performed effectively and possibly, it was removed because it performed too effectively
NAB is lying to the people of Pakistan: Broadsheet CEO | SAMAA
The government paid 20 per cent of the money it received from Mansur-ul-Haq to the law firm, after the admiral reached a plea bargain with the authorities
The role of the company was appreciated in the arrest of Mansur-ul-Haq and his extradition to Pakistan, and the company was promptly paid the agreed share of the money the NAB received from the ex-Navy chief
NAB faces legal battle with US firm - Newspaper - DAWN.COM
 
Top