نوٹو نستعلیق اردو

arifkarim

معطل
میرے پاس شائد پرانا فانٹ ہی ہے، اس میں درست کام کرتا ہے۔ نیا فانٹ کہاں سے ملے گا؟
یہ فی الحال نمائشی نسخہ ہے اور عام پبلک ریلیز کیلئے نہیں ہے۔ آپکو اور سعادت کو بذریعہ ذاتی پیغام ارسال کر دیتا ہوں تاکہ آپ اسے مختلف ویب براؤزرز اور پلیٹ فارمزپر سی ایس ایس کوڈ کے جگاڑکیساتھ ٹیسٹ کر سکیں۔ اگر آپ میں سے کسی کے پاس لینکس اور میک پلیٹ فارم تک رسائی ہے تو وہاں بھی کروم، فائر فاکس وغیرہ پر چیک کر کے بتائیں کہ کیسا نتیجہ آتا ہے رینڈرنگ کا۔

بھداد سے ٹویٹر پر رابطہ کر سکتے ہیں، یا پھر حرف باز پر بگ رپورٹ کر دیں۔
میں نے بھدادکو یہ مسئلہ ای میل تو کردیا ہے۔ اگر جواب نہیں آتا تو جو یہاں محفل میں پہلے سے روابط ہیں انکو استعمال کیا جا سکتا ہے پیغام رسانی کیلئے :)
 
سید ذیشان

محفلین
نوٹو فونٹ پر معلومات کے تبادلے کے دوران کچھ اور اچھی باتوں کا بھی علم ہوا ہے۔ بہداد کی سائٹ پر اشعار کی جسٹیفیکیشن کی نئی تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نوٹو فونٹ کے ایشو ٹریکر پر علی اعتراز کے مراسلات نظر آئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اردو ویب کے علاوہ بھی کچھ لوگ انفرادی طور پر اردو کی کاز کے لیے مخلصانہ کوشش کر رہے ہیں۔ ابھی نوٹو فونٹ پراجیکٹس کی رپازٹری ڈاؤنلوڈ کی ہے اور اس میں ان فونٹس کی تیاری کے دوران استعمال کیے گئے ٹولز بھی شامل ہیں۔ ان کا مطالعہ بھی اردو ٹائپوگرافی کے ماہرین کے لیے کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ بہرحال یہ تمام موضوعات علیحدہ تھریڈ میں شروع کیے جانے چاہییں۔

جسٹیفیکیشن کی تکنیک کافی کارآمد ہے۔ عروض سائٹ پر بھی اس کو امپلیمنٹ کر دیا ہے۔رسپانسو سائٹ ہونے کی وجہ سے جاوا سکرپٹ کا بھی سہارا لینا پڑا، اسی لئے شروع میں چند سیکنڈ کے لئے ان جسفائڈ نظر آئے گا۔ فونٹ البتہ فی الوقت امبیڈنگ کہ قابل نہیں ہے کہ اس میں براوزر compatibility کے مسائل ہیں۔ woff فارمیٹ میں اس کا سائز البتہ 120 کلوبائٹ ہے جو کہ بہت ہی خوش آئند بات ہے۔

نمونہ
am71u0.jpg

http://www.aruuz.com/examples/poetry/-65116
 
بلال

محفلین
جب اس فانٹ کی خبر سنی تو مجھے کافی خوشی ہوئی تھی۔ اسی وقت ڈاؤن لوڈ کیا اور کئی ایک تجربات کرتا رہا۔ خیر اگر یہ فانٹ مستقل طور پر اپڈیٹ ہوا، جیسے اس کی اشکال میں بہتری آئی اور اس کے دیگر بگ دور کیے جاتے رہے تو پھر یہ ایک اچھی شروعات ہے ورنہ دیگر کئی ایک نستعلیق کی طرح یہ بھی بس باتوں کی حد تک اہم سنگ میل کہلائے گا۔ یہ میری رائے ہے، جو کہ غلط بھی ہو سکتی ہے۔
نوٹو نستعلیق کا سٹینڈرڈ فانٹ سائز یعنی الفاظ کا سائز پہلے سے موجود نستعلیق فانٹس کے مقابلے میں کافی بڑا ہے۔ یوں اسے دیگر فانٹس کے ساتھ استعمال کیا جائے تو الفاظ بہت بڑے ہو جائیں گے اور ویب سائیٹ کی ساری الائنمنٹ میں مسئلہ ہو جائے گا۔ باقی یہ نوٹو فانٹ خود ابھی تک اس حد تک نہیں پہنچا کہ فوری اس اکیلے کو ویب سائیٹ پر لگایا جا سکے۔ اگر اس میں تبدیلی کر کے الفاظ کا سائز چھوٹا کر کے اپنی ویب سائیٹ سے لوڈ کروانا ہے تو پھر فی الحال اس سے نفیس نستعلیق کئی گنا اچھا ہے اور کم از کم نفیس نستعلیق نے ”نستعلیق“ کا کچھ پاس تو رکھا ہوا ہے۔ گو کہ نفیس نستعلیق میں بھی الفاظ کا سائز دیگر سے بڑا ہے مگر میں نے اس میں مناسب تبدیلیاں کر کے اپنی ویب سائیٹ پر رکھا ہے۔
بہرحال میری تو دعا ہے کہ نستعلیق فانٹس دن بدن ترقی کریں اور وہ وقت جلد آئے جب ہم موبائل فون اور ٹیبلٹ پر ایک زبردست قسم کے نستعلیق میں تحریر پڑھ سکیں۔ خیر جو بھی ہے، یہ ایک اچھا اور نہایت قابل تعریف کام ہے۔
 
بلال

محفلین
arifkarim الائنمنٹ اور سپیس والے مسئلے کے حل کے لئے یہ کوڈ استعمال کر کے دیکھو۔
text-rendering: optimizelegibility;
امید ہے مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔ ویسے ٹیکسٹ رینڈرنگ کی دیگر کئی ایک پراپرٹیز استعمال کی جا سکتی ہیں۔
 
تعمیر

محفلین
میں نے اپنی ٹائم لائن پر اسکا ذکر کیا تھا اور تعمیر نیوز میں بھی اسے استعمال کر کے دیکھا (گو کہ فونٹ فیملی میں اسے سب سے آخر میں اور تاہوما/ٹائمز سے پہلے رکھا ہے) ۔۔۔ مسئلہ گلف سائز اور لائن -ہائٹ کا ہے جس پر میں نے اپنا نکتہ درج کروایا تو جواب آیا ہے کہ :
are you suggesting that we reduced the glyph size in Noto Nastaliq to be compatible with your CSS/existing Nastaliq font?

What harm would it be done if you increase the line-height (to, say, 1.9em or 2 em) ? Even if one of three Nastaliq fonts requiring less line-height is used, giving more interline-spacing wouldn't hurt a lot. I'd rather claim that it'd increase the readability even for those fonts.
جہاں تک مجھے یاد ہے علوی یا جمیل کی تخلیق کے وقت گلف کے سائز کی یہیں اردو محفل پر بحث ہوئی تھی جس میں لائن ہائٹ کا بھی مسئلہ زیربحث آیا تھا۔
بھائی سعادت ، شاید آپ نے ہی وہاں مجھے بتایا ہے کہ نوٹو کے لیے علیحدہ لائن ہائٹ دینی ہوگی۔ یہ تو مشکل مسئلہ ہے ۔۔۔ میں نے بہت پہلے اسٹاک اوورفلو پر دریافت کیا تھا کہ علیحدہ علیحدہ فونٹ کے لیے کیا مختلف سائز یا لائن-ہائٹ ڈیفائن کیے جا سکتے ہیں؟ کیونکہ صارف کے کمپیوٹر میں نستعلیق کی غیرموجودگی میں تاہوما استعمال ہو تو وہ اپنے سائز کی وجہ سے بڑا مسئلہ پیدا کر جاتا ہے۔ اس کا کوئی حل کم ازکم میں تو اب تک جان نہیں پایا۔
- مکرم نیاز
 
تعمیر

محفلین
۔۔۔ فی الحال اس سے نفیس نستعلیق کئی گنا اچھا ہے اور کم از کم نفیس نستعلیق نے ”نستعلیق“ کا کچھ پاس تو رکھا ہوا ہے۔ گو کہ نفیس نستعلیق میں بھی الفاظ کا سائز دیگر سے بڑا ہے مگر میں نے اس میں مناسب تبدیلیاں کر کے اپنی ویب سائیٹ پر رکھا ہے۔
میں نے انڈروائیڈ پر چیک کیا تھا ، آپ کی سائٹ نفیس میں نفیس لگتی ہے۔ لیکن جب میں نے نفیس کی ای۔او۔ٹی بنا کر اپنی سائٹ پر چیک کیا تو وہاں مسئلہ بتایا گیا۔ اب یہ آپ کی اسی پوسٹ سے مجھے علم ہوا کہ آپ نے سائز کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ کیا میں اپنی سائٹ کے لیے بھی @import کی سہولت آپ ہی کے ویب لنک کے سہارے استعمال کر سکتا ہوں؟
 
میں نے اپنی ٹائم لائن پر اسکا ذکر کیا تھا اور تعمیر نیوز میں بھی اسے استعمال کر کے دیکھا (گو کہ فونٹ فیملی میں اسے سب سے آخر میں اور تاہوما/ٹائمز سے پہلے رکھا ہے) ۔۔۔ مسئلہ گلف سائز اور لائن -ہائٹ کا ہے جس پر میں نے اپنا نکتہ درج کروایا تو جواب آیا ہے کہ :
جہاں تک مجھے یاد ہے علوی یا جمیل کی تخلیق کے وقت گلف کے سائز کی یہیں اردو محفل پر بحث ہوئی تھی جس میں لائن ہائٹ کا بھی مسئلہ زیربحث آیا تھا۔
بھائی سعادت ، شاید آپ نے ہی وہاں مجھے بتایا ہے کہ نوٹو کے لیے علیحدہ لائن ہائٹ دینی ہوگی۔ یہ تو مشکل مسئلہ ہے ۔۔۔ میں نے بہت پہلے اسٹاک اوورفلو پر دریافت کیا تھا کہ علیحدہ علیحدہ فونٹ کے لیے کیا مختلف سائز یا لائن-ہائٹ ڈیفائن کیے جا سکتے ہیں؟ کیونکہ صارف کے کمپیوٹر میں نستعلیق کی غیرموجودگی میں تاہوما استعمال ہو تو وہ اپنے سائز کی وجہ سے بڑا مسئلہ پیدا کر جاتا ہے۔ اس کا کوئی حل کم ازکم میں تو اب تک جان نہیں پایا۔
- مکرم نیاز
اگر فونٹ فیس امبیڈ کیا جائے تو یہ بات یقینی ہو جاتی ہے کہ ہر وہ براؤزر اور ڈیوائس جس میں فونٹ فیس سی ایس ایس کی سپورٹ موجود ہو، میں سائٹ مذکورہ فونٹ میں ہی نظر آئے گی۔ لہٰذا کسی فال بیک فونٹ کی بہت زیادہ ضرورت باقی نہیں رہتی، یا نان سپورٹیڈ انسٹینسیز کی تعداد اتنی کم ہوگی کہ لائن ہائٹ وغیرہ کا نا قابل برداشت حد تک مسئلہ نہ ہو تو سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے۔ ہاں اگر فونٹ فائل بڑی ہو اور انٹر نیٹ اسپیڈ کم ہو تو فونٹ امبیڈنٹ تکلیف دہ ہو سکتی ہے کیونکہ جہاں صارف نے نگاہ جما کر متن ہو پڑھنا شروع کیا، اچانک صفحہ پھر سے رینڈر ہوگا اور فونٹ بدل جائے گا، الفاظ کہیں کے کہیں چلے جائیں گے۔ البتہ یہ مسئلہ فونٹ فائل کی براؤزر کیشنگ سے کسی حد تک حل کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
میں نے انڈروائیڈ پر چیک کیا تھا ، آپ کی سائٹ نفیس میں نفیس لگتی ہے۔ لیکن جب میں نے نفیس کی ای۔او۔ٹی بنا کر اپنی سائٹ پر چیک کیا تو وہاں مسئلہ بتایا گیا۔ اب یہ آپ کی اسی پوسٹ سے مجھے علم ہوا کہ آپ نے سائز کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ کیا میں اپنی سائٹ کے لیے بھی @import کی سہولت آپ ہی کے ویب لنک کے سہارے استعمال کر سکتا ہوں؟
ان کے سرور پر زور ڈالنے کے بجائے ان کے سرور سے بنے بنائے ایس وی جی، ای او ٹی، ڈبلیو او ایف اور ٹی ایف ٹی وغیرہ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سرور پر ڈال لیں۔ نفیس فونٹ غالباً آزاد ہے لہٰذا ہمارا نہیں خیال کہ اس فونٹ میں تبدیلی کے بعد تبدیل شدہ مواد نقل کرنے میں کسی قسم کا کوئی قانونی مسئلہ ہے یا کسی قسم کی اجازت درکار ہے۔ :) :) :)
 
بلال

محفلین
میں نے انڈروائیڈ پر چیک کیا تھا ، آپ کی سائٹ نفیس میں نفیس لگتی ہے۔ لیکن جب میں نے نفیس کی ای۔او۔ٹی بنا کر اپنی سائٹ پر چیک کیا تو وہاں مسئلہ بتایا گیا۔ اب یہ آپ کی اسی پوسٹ سے مجھے علم ہوا کہ آپ نے سائز کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ کیا میں اپنی سائٹ کے لیے بھی @import کی سہولت آپ ہی کے ویب لنک کے سہارے استعمال کر سکتا ہوں؟
فانٹ میں اور دیگر جو چھیڑ چھاڑ کی ہیں، وہ آپ کو بھیج دیتا ہوں۔ آپ اسے استعمال کر لیں۔ وہی ابن سعید بھائی والی بات کہ دوسرے سرور کی بجائے، آپ اسے اپنے سرور پر رکھ کر ہی استعمال کر لیں۔ ایک تو سرور کا بوجھ اور دوسرا اگر ایک سرور کسی وجہ سے ڈاؤن ہو تو دوسرے کو بھی مشکلات ہوں گی۔ :)
 
بلال

محفلین
ابن سعید استاد جی! ابھی کریکٹر بیسڈ نستعلیق فانٹ اس معیار تک نہیں پہنچے کہ ویب پر ہم انہیں دیگر نستعلیق جیسے جمیل اور تاج وغیرہ کے مقابلے میں پہلی ترجیح بنائیں۔ ونڈوز کا اردو ٹائیپ، نفیس نستعلیق اور اب یہ نوٹو نستعلیق کو ہم ویب کی فانٹ فیملی میں دوسرے نمبر پر رکھنا چاہتے ہیں۔ اب ایسی صورت میں اگر ان کا کریکٹر سائز دوسروں سے بڑا یا چھوٹا ہو گا تو مسئلہ ہو گا۔ اگر نوٹو والے صاحب مان جائیں اور جو سائز پہلے چل رہا ہے وہی کر دیں تو کافی آسانی ہو گی، ورنہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا، کم از کم میں نوٹو نستعلیق ایمبیڈ کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔
 
ثانوی ترجیح والے فونٹ کو ویب فونٹ کے طور پر استعمال کرنے کو لے کر ہمارے اپنے تحفظات ہیں۔ اول تو یہ کہ وہ صارفین جن کے پاس اولین ترجیح والے فونٹ نصب ہیں وہ بھی بلا ضرورت ہر دفعہ امبیڈیڈ فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں گے یا کیشے میں رکھیں گے جو کہ صفحے پر کہیں بھی نمودار نہیں ہوگا۔ دوسری بات نستعلیقی فونٹ کی لائن ہائٹ کو لے کر سوچنے کی بات یہ ہے کہ فی الوقت نستعلیق فونٹ نصب نہ ہونے کی صورت میں جو نسخ فونٹ نظر آتے ہیں ان کا توازن بھی نستعلیق خط سے درست نہیں تو پھر نوٹو کو لے کر اعتراض کیوں؟ ایک اور بات یہ کہ رائج الوقت نستعلیق فونٹ کے ساتھ کسی ڈاکیومینٹ میں اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی مواد بھی لکھنا پڑے تو فونٹ سائز ہر دو بلاک کا مختلف رکھنا ہوتا ہے، الا یہ کہ اسی نستعلیق فونٹ میں موجود انگریزی کیریکٹرز سے گزراہ کرنا ہو۔ اردو ویب کے لیے زین فورو کا ڈیفالٹ تھیم جب نستعلیق میں تبدیل کیا تھا تو کوئی بھی متن ٹھیک سے پڑھا نہیں جا رہا تھا اور بے شمار مقامات پر فونٹ سائز تقریباً ڈیڑھ گنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث تھیم میں بے شمار کسٹمائز کمپونینٹ موجود ہیں۔ ان ساری باتوں کو ذہن میں رکھا جائے تو نوٹو نستعلیق میں خوبصورتی اور جوڑوں کی غلطیوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، بجائے اس کے کہ لائن ہائٹ سے الجھا جائے۔ اگر کچھ احباب اسے ثانوی فونٹ کے طور پر استعمال کرنا ہی چاہتے ہیں تو ان کو کوشش کرنی چاہیے کہ لائن ہاٹ کو لے کر راہ میانہ اختیار کریں اور کچھ ایسا کریں کہ تھوڑا سا سمجھوتہ ترجیحی خط کے ساتھ کریں اور کسی حد تک نوٹو کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ کوئی نہ کوئی قابل برداشت درمیانی صورت نکل ہی آئے گی۔ :) :) :)
 
تعمیر

محفلین
دوسری بات نستعلیقی فونٹ کی لائن ہائٹ کو لے کر سوچنے کی بات یہ ہے کہ فی الوقت نستعلیق فونٹ نصب نہ ہونے کی صورت میں جو نسخ فونٹ نظر آتے ہیں ان کا توازن بھی نستعلیق خط سے درست نہیں تو پھر نوٹو کو لے کر اعتراض کیوں؟
صرف "تاہوما" کے ساتھ مسئلہ ہے ، ٹائمز نیو رومن کی لائن ہائٹ پھر بھی نستعلیق خط کے ساتھ قابل برداشت ہے۔
ایک اور بات یہ کہ رائج الوقت نستعلیق فونٹ کے ساتھ کسی ڈاکیومینٹ میں اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی مواد بھی لکھنا پڑے تو فونٹ سائز ہر دو بلاک کا مختلف رکھنا ہوتا ہے
ہاں یہ مسئلہ تو ضرور ہے۔ اس کے لیے میں علیحدہ div ٹیگ استعمال کرتا ہوں۔ لیکن اردو تحریرکے اندر کوئی انگریزی لفظ یا فقرہ آ جائے تو پھر اس کا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
ان ساری باتوں کو ذہن میں رکھا جائے تو نوٹو نستعلیق میں خوبصورتی اور جوڑوں کی غلطیوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، بجائے اس کے کہ لائن ہائٹ سے الجھا جائے۔
چونکہ عام قاری کے نزدیک یہ ایک خامی ہے ، لہذا اسے ایشو کے طور پر اس امکان کے ساتھ پیش کیا تھا کہ شاید فونٹ کے گلف سائز کو کم کرنا نہایت آسان ہوگا۔ مگر آپ کی وضاحت سے لگتا ہے کہ یہ ایک کمپلکس ایشو ہے۔
 
تعمیر

محفلین
ابھی کریکٹر بیسڈ نستعلیق فانٹ اس معیار تک نہیں پہنچے کہ ویب پر ہم انہیں دیگر نستعلیق جیسے جمیل اور تاج وغیرہ کے مقابلے میں پہلی ترجیح بنائیں۔ ونڈوز کا اردو ٹائیپ، نفیس نستعلیق اور اب یہ نوٹو نستعلیق کو ہم ویب کی فانٹ فیملی میں دوسرے نمبر پر رکھنا چاہتے ہیں۔ اب ایسی صورت میں اگر ان کا کریکٹر سائز دوسروں سے بڑا یا چھوٹا ہو گا تو مسئلہ ہو گا۔
مجھے بھی یہی بات دریافت کرنی تھی کہ تخلیق کار یونیکوڈ نستعلیق فونٹ (ڈیسک ٹاپ یا ویب) کا کوئی ایک اسٹانڈرڈ کیرکٹر سائز طے کیوں نہیں کر پاتے؟
 
مجھے بھی یہی بات دریافت کرنی تھی کہ تخلیق کار یونیکوڈ نستعلیق فونٹ (ڈیسک ٹاپ یا ویب) کا کوئی ایک اسٹانڈرڈ کیرکٹر سائز طے کیوں نہیں کر پاتے؟
اگر آپ نے کبھی پر اثر قسم کے (مثلاً معشوق کو قدموں میں لا گرانے والے، دشمن کو خاک میں ملانے والے، اور سائے سے دائمی نجات دلانے والے وغیرہم) تعویز لکھے ہیں، لکھے ہوئے دیکھے ہیں، یا ان کا فتیلہ وغیرہ بنا کر جلایا ہے، یا کم از کم شمع شبستان رضا مکمل کا سرسری مطالعہ فرمایا ہے تو آپ کو اس کا سبب معلوم ہونا چاہیے۔ مثلاً آپ کو ایک تعویز کا جدول بنانا ہے جس میں درمیانی خانوں کو مختلف اعداد بتقدیر علم جفر سے پر کرنے کے بعد اس کے دائیں بائیں اور اوپر نیچے حضرت سلیمان علیہ السلام کے جنوں کے نام لکھنے ہیں، جوکہ کچھ یوں ہوتے ہیں:

جججججججججججججججججج
ععععععععععععععععععععقععففففف
طمععععععففففققققققغغغغغغغ
لععععوووووقططططفففففجججججج

اب ذرا سوچیں، نسخ میں تو لائن ہائٹ اور کیریکٹر سائز سارے قصے صاف ہیں، بھلا نستعلیق میں کیا کریں گے؟ اور اگر یہ جنات ذرا نستعلیقی مزاج کے حامل ہوئے تو نسخ تعویز دیکھ کر یقیناً وہ معشوق کو قدموں میں گرانے سے ہاتھ کھڑے کر لیں گے۔ :) :) :)
 
تعمیر

محفلین
میں نسخ اور نستعلیق کے موازنے کی بات نہیں کر رہا ۔۔۔۔ یہ کہہ رہا ہوں کہ ہر نستعلیق خط کا خالق اپنی مرضی کی ہائٹ رکھنے کے بجائے ۔۔۔۔ "نستعلیق " خط کے معاملے میں کسی مستقل ہائٹ کو بین الاقوامی معیار کیوں کر عطا نہیں کر دیا جاتا؟
 
سید ذیشان

محفلین
ایک طریقہ جو میں نے آزمایا تھا عروض سائٹ پر (ایک دن کے لئے جب نوٹو فانٹ شامل کیا تھا)۔ نوٹو فانٹ کے لئے الگ سی ایس ایس فائل بنائی اور جمیل نوری نستعلیق و دیگر فانٹس کے لئے الگ فائل بنائی تھی۔ اس جاوا سکرپٹ کوڈ کے ذریعے ڈیٹیکشن کی کہ اگر جمیل نستعلیق انسٹالڈ ہو تو دوسری والی سی ایس ایس لوڈ کرے نہیں تو پہلی۔ اس طرح سے ان لوگوں کو جن کے پاس جمیل نستعلیق ہے وہ نوٹو فانٹ ڈاونلوڈ کرنے سے بھی بچ گئے اور نوٹو میں لائن کی اونچائی والا مسئلہ بھی الگ سی ایس ایس سے حل ہو گیا۔ یہ حل اکثر براوزرز پر کارآمد ہے۔ چونکہ نوٹو فانٹ میں فائر فاکس کیساتھ مسائل تھے اور ابھی اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے تو ابھی فال بیک فانٹ کے لئے نفیس نسخ کا استعمال کر رہا ہوں۔
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
نوٹو نستعلیق کا سٹینڈرڈ فانٹ سائز یعنی الفاظ کا سائز پہلے سے موجود نستعلیق فانٹس کے مقابلے میں کافی بڑا ہے۔ یوں اسے دیگر فانٹس کے ساتھ استعمال کیا جائے تو الفاظ بہت بڑے ہو جائیں گے اور ویب سائیٹ کی ساری الائنمنٹ میں مسئلہ ہو جائے گا۔

مسئلہ گلف سائز اور لائن -ہائٹ کا ہے

ونڈوز کا اردو ٹائیپ، نفیس نستعلیق اور اب یہ نوٹو نستعلیق کو ہم ویب کی فانٹ فیملی میں دوسرے نمبر پر رکھنا چاہتے ہیں۔ اب ایسی صورت میں اگر ان کا کریکٹر سائز دوسروں سے بڑا یا چھوٹا ہو گا تو مسئلہ ہو گا۔ اگر نوٹو والے صاحب مان جائیں اور جو سائز پہلے چل رہا ہے وہی کر دیں تو کافی آسانی ہو گی

metrics-comparison_zpsd9b00b3d.png
اوپر موجود تصویر میں تین رومن فونٹس کے نمونے ہیں، لبرے باسکروِل، ایلیگریا، اور ای بی گیرامانڈ۔ تینوں نمونے ایک ہی فونٹ سائز میں سیٹ کیے گئے ہیں۔ لبرے باسکروِل کی اشکال باقی دونوں فونٹس کی نسبت زیادہ حجم رکھتی ہیں (یا تکنیکی زبان میں، لبرے باسکروِل کی ایکس ہائیٹ باقی دونوں فونٹس سے بلند تر ہے)۔ فرض کریں کہ آپ نے کسی پیراگراف کو ای بی گیرامانڈ میں سیٹ کیا اور ای بی گیرامانڈ کے حساب سے اُس پیراگراف کے لیے فونٹ سائز اور سطروں کا اندرونی فاصلہ متعین کیا۔ اب اگر آپ اُسی پیراگراف کو اُسی فونٹ سائز اور اُسی لائن سپیسنگ (یا لائن ہائیٹ) کے ساتھ لبرے باسکروِل میں سیٹ کرنا چاہیں، تو آپ کو وہی مسئلہ پیش آئے گا جو نوٹو نستعلیق بمقابلہ دیگر نستعلیق فونٹس کے ساتھ پیش آ رہا ہے۔

تو کیا اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ آپ لبرے باسکروِل کے ڈیزائنر سے درخواست کریں کہ وہ اپنے فونٹ کی اشکال کو ای بی گیرامانڈ کے قریب تر سائز کے مطابق تبدیل کر دیں؟ :)

ہر ٹائپ فیس کے ڈیزائن کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ نوٹو نستعلیق کا ڈیزائن باقی نستعلیق فونٹس سے مختلف ہے، اور میرے خیال میں یہ کوئی ایسی نا مناسب بات نہیں ہے۔ یہ بات اپنی جگہ پر بالکل بجا کہ جمیل یا علوی نستعلیق کے فونٹ سٹیک میں نوٹو نستعلیق کو فال بیک فونٹ کے طور پر استعمال کرنا دشوار ہے، لیکن ایسی دشواریاں تو دیگر، رومن فونٹس میں بھی پیش آتی ہیں۔ (گوگل پر ’سی ایس ایس فونٹ سٹیکس‘ یا اس سے مِلتی جُلتی کوئی تلاش کریں تو آپ کو درجنوں مضامین مل جائیں گے جو اس جیسی مشکلات پر بات کر رہے ہوں گے)۔

علاوہ ازیں، مجھے سعود کی اس بات سے مکمل اتفاق ہے:
ثانوی ترجیح والے فونٹ کو ویب فونٹ کے طور پر استعمال کرنے کو لے کر ہمارے اپنے تحفظات ہیں۔ اول تو یہ کہ وہ صارفین جن کے پاس اولین ترجیح والے فونٹ نصب ہیں وہ بھی بلا ضرورت ہر دفعہ امبیڈیڈ فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں گے یا کیشے میں رکھیں گے جو کہ صفحے پر کہیں بھی نمودار نہیں ہوگا۔

اگر آپ کسی ویب فونٹ کے استعمال کا تردد کر ہی رہے ہیں، تو کم از کم میری ناقص رائے میں اُس ویب فونٹ ہی کو فونٹ سٹیک کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے، ورنہ تو جیسے سعود نے بیان کیا، آپ بلا ضرورت فونٹ کو ڈاؤنلوڈ کروا رہے ہوں گے۔ اگر ایسا کرنا آپ کی ترجیح نہ ہو، تو آپ جاوا سکرپٹ کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں: ایک حل تو سید ذیشان نے اوپر بیان کیا ہے؛ اس کے علاوہ ویب فونٹ لوڈر کو بھی آزمایا جا سکتا ہے۔

جہاں تک کسی سٹینڈرڈ سائز کا تعلق ہے، تو جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا، ہر ٹائپ فیس کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ سکرین کے لیے ڈیزائن کیے گئے اکثر فونٹس کی ایکس ہائیٹ اور گلفس کا تناسب وغیرہ پرنٹ فونٹس کے مقابلے میں زیادہ ہی ہوتا ہے۔ نوٹو نستعلیق بھی سکرین ہی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، سو اس کی اشکال کا حجم بھی اسی اعتبار سے وضع کیا گیاہے۔
 
بلال

محفلین
ثانوی ترجیح والے فونٹ کو ویب فونٹ کے طور پر استعمال کرنے کو لے کر ہمارے اپنے تحفظات ہیں۔ اول تو یہ کہ وہ صارفین جن کے پاس اولین ترجیح والے فونٹ نصب ہیں وہ بھی بلا ضرورت ہر دفعہ امبیڈیڈ فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں گے یا کیشے میں رکھیں گے جو کہ صفحے پر کہیں بھی نمودار نہیں ہوگا۔ دوسری بات نستعلیقی فونٹ کی لائن ہائٹ کو لے کر سوچنے کی بات یہ ہے کہ فی الوقت نستعلیق فونٹ نصب نہ ہونے کی صورت میں جو نسخ فونٹ نظر آتے ہیں ان کا توازن بھی نستعلیق خط سے درست نہیں تو پھر نوٹو کو لے کر اعتراض کیوں؟ ایک اور بات یہ کہ رائج الوقت نستعلیق فونٹ کے ساتھ کسی ڈاکیومینٹ میں اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی مواد بھی لکھنا پڑے تو فونٹ سائز ہر دو بلاک کا مختلف رکھنا ہوتا ہے، الا یہ کہ اسی نستعلیق فونٹ میں موجود انگریزی کیریکٹرز سے گزراہ کرنا ہو۔ اردو ویب کے لیے زین فورو کا ڈیفالٹ تھیم جب نستعلیق میں تبدیل کیا تھا تو کوئی بھی متن ٹھیک سے پڑھا نہیں جا رہا تھا اور بے شمار مقامات پر فونٹ سائز تقریباً ڈیڑھ گنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث تھیم میں بے شمار کسٹمائز کمپونینٹ موجود ہیں۔ ان ساری باتوں کو ذہن میں رکھا جائے تو نوٹو نستعلیق میں خوبصورتی اور جوڑوں کی غلطیوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، بجائے اس کے کہ لائن ہائٹ سے الجھا جائے۔ اگر کچھ احباب اسے ثانوی فونٹ کے طور پر استعمال کرنا ہی چاہتے ہیں تو ان کو کوشش کرنی چاہیے کہ لائن ہاٹ کو لے کر راہ میانہ اختیار کریں اور کچھ ایسا کریں کہ تھوڑا سا سمجھوتہ ترجیحی خط کے ساتھ کریں اور کسی حد تک نوٹو کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ کوئی نہ کوئی قابل برداشت درمیانی صورت نکل ہی آئے گی۔ :) :) :)
آپ سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں۔ ویسے کوئی نہ کوئی قابل برداشت درمیانی صورت اس وقت نکلتی ہے جب مختلف چیزیں معیار کے مطابق نہ سہی مگر قریب ضرور ہوں، جبکہ ہمارے ہاں معیار کو مسلسل رگڑا لگ رہا ہے۔ ہمارے زیادہ تر فانٹ ڈویلپر گلف سائز(Glyph Size) کی غلطی پہلے سے کر رہے ہیں۔ پہلے بھی اس پر بحث کی تھی مگر کوئی مانا ہی نہیں تھا۔ ہم نے کہا کہ چلو جی نہ مانو۔ مستقبل میں جب مشکلات پیش آئیں گی تو پھر پتہ چل جائے گا۔ ویسےنفیس نستعلیق معیاری گلف سائز کے نزدیک ہے اور نوٹو نستعلیق معیاری سائز کے قریب تو ہے مگر معمولی سا بڑا ہے۔ خیر زیادہ بڑا بھی نہیں۔ باقی معیاری گلف سائز پر تفصیلی مضمون جلد پیش کر دوں گا ۔ ابھی سوچا بس یہ تھا کہ جب گلف سائز کی غلطی ”غلط العام و غلط العوام“ ہو چکی ہے تو پھر نوٹو میں بھی یہی غلطی دہرا دی جائے، تاکہ ہم ”چھوٹے موٹے“ ڈویلپرز کے لئے آسانی رہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
ہو چکی ہے تو پھر نوٹو میں بھی یہی غلطی دہرا دی جائے، تاکہ ہم ”چھوٹے موٹے“ ڈویلپرز کے لئے آسانی رہے۔ :)
بلال بھائی کچھ ذرائع سے پتا چلا ہے کہ آپ بھی اردو فانٹ ڈویلپرز کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔ یہ انقلاب کب ، کیسے اور کیوں برپا ہوا، ذرا اسپر بھی روشنی ڈالیں۔ اگر روشنی کم ہوتو ذاتی پیغام کا سہارا بھی لے سکتے ہیں :)
 
Top