نور ہدایت فانٹ ریلیز!

arifkarim

معطل
آخر کار بڑے انتظار کے بعد نور ہدایت والوں کی طرف سے یہ فانٹ ریلیز ہوا ہے۔ ابھی یہ مکمل نہیں‌ پر اس پر بڑے زور و شور سے کام جاری ہے۔ انکی سائٹ ڈاون ہونے کے باعث فانٹ کا لنک خود ہی پوسٹ کر رہا ہوں:

لنک:
http://www.mediafire.com/?mmm2enz0thj

سیمپل:
a52.gif

دو پارے مکمل ترجمے کیساتھ:
http://www.noorehidayat.org/index.php?p=alquran
 
بلال

محفلین
معلومات شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی تو برفباری شروع ہو چکی ہے اور میرا وائی فائی اسے انجوائے کر رہا ہے۔ سپیڈ کچھ بہتر ہوئی تو چیک کرتا ہوں
 
دوست

محفلین
اسے محفل کے فونٹ ٹیگز میں شامل کردیا جائے۔ اراکین اسے انسٹال کرلیں اور اس میں لکھی ہوئی عبارت یہاں‌ پوسٹ کی جائے نتیجہ ہر ایک کے براؤزر میں‌ واضح‌ ہوجائے گا۔ چونکہ قرآنی عبارت ہر ایک نے تو لکھنی نہیں اور نہ ہی اس کا کی بورڈ ہر کسی کے پاس ہے۔ یہ تو پڑھنا ہی ہوتا ہے اور محفل سے اس کا آغاز بھی ہوجائے گا ساتھ تمام اراکین انسٹال کرلیں تو بہترین رہے گا۔ اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیا جائے ۔ کچھ احباب نے فونٹ‌ پیکس بنائے تھے کبھی ان میں شامل کروالیا جائے۔
وسلام
 
اس فانٹ کا تو پتہ نہیں کہ کون ٹائپ کرے گا البتہ آج شام تک ایک اور بڑا دھماکہ ہونے والا ہے :grin: :grin: :grin:
 
الف عین

لائبریرین
ربط کام تےو کرتا ہے لیکن ادھورا۔ یعنی داؤن لوڈ کا بٹن نظر نہیں آتا۔ کیا فائر فاکس میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
یہ کم بخت ریپڈ شئر، میڈیا فائر اور فور شئیرڈ سے میں تنگ آ چکا ہوں۔ نہ جانے احباب ان کو ہی کیوں پسند کرتے ہیں۔
 
استاد محترم اب تک اس فانٹ کو میڈیا فائر سے 30 سے ذائد لوگ ڈاونلوڈ کر چکے ہیں۔ ان کو تو کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔ فائر فوکس میں کوئی مسئلہ نہیں، ہو سکتا ہے آپ نے سکرپٹس آف کی ہوں۔
 
arifkarim

معطل
ہمیں بھی تو خبر ہو کیا اور کہاں دھماکہ ہونے والا ہے

دیکھتے ہیں کیا دھماکہ ہونے والا ہے شام تو ہونے والی ہے بس۔۔۔

رات بھی گذر جائے گی بھئی میرے خیال میں اور دھماکہ تو روز ہوتے ہیں پاکستان میں

دھماکہ:‌ نور قرآن فانٹ کا نیا ورژن تمام علامات کی سپورٹ کیساتھ: http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11360
 
ش

شوکت کریم

مہمان
فونٹ کا کوئی بھی ڈاون لوڈ لنک کام نہیں کر رہا۔۔۔۔۔
 
Top