نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

سید ذیشان

محفلین
فورس جسٹیفائی کے علاوہ اسپیسنگ کا بھی مسئلہ ہے۔ کرننگ صحیح کام نہیں کرتی۔
سپیسنگ کا مسئلہ تو دراصل سی ایس ایس کا مسئلہ ہے جس میں ویب ماسٹرز نے سی سی ایم پی فیچر آف کیا ہوا ہے۔ اس کو فانٹ کے کھاتے میں کیسے ڈال سکتے ہیں؟

جیسے سپیس کا مسئلہ شروع ہوا اور سب نے اس فیچر کو آف کیا، ویسے اس کو پرانے سیٹنگز پر لا سکتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
سپیسنگ کا مسئلہ تو دراصل سی ایس ایس کا مسئلہ ہے جس میں ویب ماسٹرز نے سی سی ایم پی فیچر آف کیا ہوا ہے۔ اس کو فانٹ کے کھاتے میں کیسے ڈال سکتے ہیں؟
ہم نے اسپیس کرننگ کا فیچر ccmp سے نکال کر kern ٹیبل میں ڈال دیا ہے۔ لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پاٹ:
b967.gif

جیسے سپیس کا مسئلہ شروع ہوا اور سب نے اس فیچر کو آف کیا، ویسے اس کو پرانے سیٹنگز پر لا سکتے ہیں۔
یہی تو مزے کی بات ہے کہ فانٹ میں ccmp کا کوئی فیچر موجود نہیں ہے البتہ جن جن ویب سائٹس پر یہ آف ہے وہاں اسپیس درست رینڈر ہی نہیں ہوتی۔ جیسے محفل:
b968.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

رانا

محفلین
عارف، کروم میں اوپر جس مسئلے کی آپ نے تصویری نشاندہی کی ہے اس حوالے سے یہ وضاحت کردوں کہ یہ مسئلہ جمیل نستعلیق کے موجودہ زیراستعمال فونٹ میں بھی ہے۔ دوسرا اس کا تعلق فانٹ سے شائد نہ ہو کیونکہ ابھی چند ماہ پیشتر تک کروم میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن کچھ ماہ سے کئی اردو بلاگز کی تحاریر کا ستیاناس نظر آرہا ہے جن میں فونٹ پر جسٹیفائی اپلائی کیا گیا ہوتا ہے، یہ کروم کی کسی اپڈیٹ کا نیتجہ ہے۔ اور یہ تو آپ بتا ہی چکے ہیں کہ جہاں متن کو جسٹیفائی کیا جائے وہیں یہ مسئلہ آتا ہے۔ اس لئے صرف کروم کی وجہ سے تو ریلیز رکنی نہیں چاہئے۔ کیونکہ کروم میں لگتا ہے نکموں کی ٹیم بیٹھی ہے جو کام کرکے مارکیٹ میں پھینکنے کی کرتے ہیں اور ڈھنگ سے ٹیسٹنگ نہیں کرتے۔ ابھی چند دن پہلےمیں ایک اردو ویب سائٹ پر کام کر رہا تھا اس میں چیک باکس اردو کے حساب سے رائٹ الائن ٹھیک نظر آتے تھے لیکن اب کچھ دن سے لیبل سیدھے ہاتھ پر تو چیک باکس اکیلا الٹے ہاتھ پر کونے میں گھسا ہوتا ہے۔ جبکہ باقی براوزر میں بالکل ٹھیک ہے۔ کہنے کا مقصد یہ کہ کروم تو آئے دن کوئی نہ کوئی اپڈیٹ کرتا رہتا ہے جس سے کوئی نیا مسئلہ سامنے آکھڑا ہوتا ہے۔ یہ نستعلیق جسٹیفائی بھی کروم کا ذاتی مسئلہ لگتا ہے فی الحال اس کو سدھارنے کی بجائے فانٹ ریلیز کردیں بعد میں دیکھتے رہئے گا۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
عارف اب کس بات کا انتظار ہے؟
فانٹ ریلیز کر دیں۔ اور ہم کروم کو چھوڑ کر فائرفاکس استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
کیونکہ مندرجہ بالا گفتگو سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ مسئلہ فانٹ میں نہیں بلکہ کروم میں ہے
ویسے فائرفاکس کے علاوہ مائیکرو سافٹ ایج براؤزر میں نتائج بہترین ہیں
 
آخری تدوین:

عبدالحفیظ

محفلین
دن ہفتوں میں اور ہفتے مہینوں میں بدل گئے کچھ دنوں بعد نیا سال شروع ہو جائے گا پتہ نہیں یہ انتظار کب ختم ہوگا
 
arifkarim

معطل
دن ہفتوں میں اور ہفتے مہینوں میں بدل گئے کچھ دنوں بعد نیا سال شروع ہو جائے گا پتہ نہیں یہ انتظار کب ختم ہوگا
کیا آپ کا سید منظر سے رابطہ ہے؟ انکو پیغام دے دیں کہ ہمیں انپیج کے نوری نستعلیق اور فیض نستعلیق کی ترسیمہ لسٹ درکار ہے تاکہ ان فانٹس میں سے ترسیموں کی اغلاط دور کر کرے انہیں بمع کرننگ ریلیز کیا جا سکے۔ ہمارا ان سے گوگل ٹالک پر رابطہ تھا لیکن موصوف کافی عرصہ سے اس پر آن لائن نہیں آ رہے۔
 
متلاشی

میرا ان سے سکائپ پر رابطہ ہے کہیں تو ان کی آئی ڈی دے دوں آپ کو
 
سید ذیشان

محفلین
ابھی چند دن پہلے جاسم محمد (عارف کریم)کے اکسانے پر پرانے میٹ لیب سکرپٹ سے گرد ہٹانے کی کوشش کی تو خیال آیا کہ اس سکرپٹ کو پائتھن میں تبدیل کر دیا جائے تاکہ دیگر فانٹ بنانے والوں کا بھی فائدہ ہو(میٹ لیب مفت دستیاب نہیں ہے)۔

اسی سلسلے میں گٹ ہب پر ایک عدد ریپازٹری بنائی ہے تاکہ یہ کوڈ اوپن سورس ہو اورساتھ ساتھ مفید مشورے بھی ملتے رہیں۔اس پر ابھی کام جاری ہے (کوڈ ابھی شائد آپکے کمپیوٹر پر نہ چل پائے۔)

ریپازٹری کا پتہ:GitHub - sayedzeeshan/Kerning: Nastaleeq font ligature kerning for OpenType digitial fonts
 
Top