! نوری نستعلیق او سی آر بن چکاہے!

arifkarim

معطل
آج باسم نے ایک اور تھریڈ پر نوری نستعلیق او سی آر سے متعلق ایک پوسٹ کی جسمیں ایک ربط درج تھا۔ اسے کھولنے پر پتا چلا کہ عُثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ہنر مند طالب علموں نے اس کٹھن کام کو مکمل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور کافی حد تک اس او سی آر کو ڈویلپ کر چکے ہیں۔ انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد انعامات سے نوازا گیا! اگر کوئی محفلین انہیں جانتا ہو یا کسی طرح ان اسٹوڈنٹس کو محفل کا راستہ دکھا دے، تو مجھے امید ہے کہ اردو کے پروانے اس شمع کو ایک آگ میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:rockon:
ربط:
http://greenwhite.org/2008/12/18/urdu-ocr-a-digital-dream/

UrduOCR04.jpg

ابن سعید اب کیا خیال ہے، کیا یہ ناممکن ہے؟:congrats:
 
arifkarim

معطل
برادرم میں نے نا ممکن کب کہا؟ ہاں مشکل ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں۔ آج بھی کہہ رہا ہوں۔

صحیح ، ویسے اس بلاگ پر لکھا ہے کہ یہ اردو کا پہلا او سی آر ہے، جو کہ شاید درست نہیں۔ میری اطلاع کے مطابق محسن حجازی بھائی نے مرکز فضیلت میں اس قسم کا ایک سافٹویر بنایا تھا، لیکن وہ بھی سیاسیات کا شکار ہو گیا:cry:
 
arifkarim

معطل
اب دیکھتے ہیں کہ یہ سافٹویر منظر عام پر آتا ہے یا کسی سرد خانے کی زینت بنتا ہے۔ یہ طلباء اگرچاہیں تو اس سے کافی سرمایہ اکٹھا کر سکتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں‌مسئلہ سارا پائرسی کا ہے۔ اسلئے میرے خیال میں اگر اس سافٹویر کی قیمت زیادہ سے زیادہ سو رپے بھی رکھی گئی تو لوگ تو ویسے ہی اتنے کی سیڈیاں بازار سے خریدتے ہیں۔ یوں پائرسی بھی نہیں‌ہوگی اور انکی پراڈکٹ کی بکری بھی!
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم
عارف بھائی آپ کی بات ٹھیک ہے ، مگر یار ان لڑکوں نے کام بڑا زبردست کیا ہے ۔
اب ان لڑکوں سے "زبردستی" یہ پروگرام نکلوانا بھی پڑے گا!:) اگر یہ اسٹوڈنٹس اس پر مزید کام نہیں کرنا چاہتے تو کم از کم اسکا سورس ہی جاری کر دیں تاکہ خواہشمند افراد اس کو بہترین بنا سکیں۔
 
مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا۔ نستعلیق جتنے کمپلیکس خط کا شاید آج سے دس سال بعد بھی مکمل او سی آر نہ بن سکے۔ دوسرے جونمونہ انہوں نے لیا ہے وہ کافی کمپلیکس مگر بڑے سائز میں ہے۔ مزید یہ کہ محدود حد تک تو بات ٹھیک ہے مگر کچھ الفاظ بہت ہی کمپلیکس ہوتے ہیں جو قریبا ناممکن تک جا پہنچتا ہے۔ میرے خیال میں یہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب او سی آر حروف کی بجائے پورے پورے الفاظ کو پڑھنے کے قابل ہو نہ کہ انفرادی حروف کو۔ اور اس صورت میں ہزاروں بلکہ شاید لاکھوں الفاظ کا ایک کمپلیکس ڈیٹا بیس بنانا پڑے گا۔
 
دیکھیں نوری نستعلیق فانٹ میں زیادہ سے زیادہ 20،22 ہزار ترسیمہ جات ہیں- اگر صرف انکو تصویری یا ویکٹر صورت میں‌ڈیٹا بیس کے اندر شامل کر دیا جائے تویقیناً ریکاگنیشن ممکن ہو جائے گی۔
ہاں ، ترسیمہ جات کو الگ الگ کرکے سمجھنے کیلئے ایڈوانسڈ الگوردھمز بنانی پڑیں گی۔
یہ بات قابل غور ہے کہ نوری نستعلیق متن میں عموماً ۹۸ فیصد لگیچرز یعنی ترسیمہ جات ہی ہوتے ہیں۔ رہے سہے دو فیصد مینولی ریکگنائز کروانا زیادہ مشکل نہیں ہے!
 
مگر پھر اس طرح کا او سی آر صرف ایک ٹائپ فیس کے لئے موثر ہوگا نہ کہ پورے نستعلیق خط کے لئے۔ اگر او سی آر کا مقصد لکھائی کو ریکگنائز کرنا ہے تو معمولی سے معمولی تبدیلی کو بھی ذہن میں رکھنا پڑھے گا۔ مزید یہ کہ ہاتھ کی لکھائی کے لئے مزید لگیچرز کی ریکگنشن درکار ہوگی کیونکہ کمپیوٹر فونٹس کو چھوڑ کر (جس میں یکسانیت ہوتی ہے) ہاتھ سے لکھی ہوئی کتابوں میں ایک ہی لیگیچر کئی طرح سے ممکن ہے۔ مثال کے طور پر ایک بہت ہی آسان لفظ حر کو ہاتھ سے لکھتے ہو ئے کم از کم تین طرح سے لکھا جا سکتا ہے جس کے لئے او سی آر ڈکشنری میں بھی اس کے لیگیچر رکھنے پڑیں گے اور یہ تو صرف دو حرفی جوڑ ہے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
 
kaafps

محفلین

آپ درست فرما رھے ھے
 
بھائی ہاتھ سے لکھی ہوئی نستعلیقی تحریر کو ریکگنائز کرنا تو بہت بہت بہت دور کی باتیں ہیں۔ پہلے ہمیں‌کم از کم لگیچر بیسڈ نوری نستعلیق ریکاگنیشن سافٹوئیر تو مہیا ہو۔ جسکی مدد سے انپیج یا اس جیسے پروگرامز میں کمپوز شدہ کُتب کو یونیکوڈ میں کرنے کی آسانی ہو سکے! اگر ہم اس پہلے ٹارگٹ کی تکمیل کر پائے تو دوسرے پر کام کریں‌گے!
 
رابطہ

عارف آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔
 
محمد سعد

محفلین
کیا یہ سافٹ وئیر اب تک تیار ہو چکا ہے؟ اگر ہاں تو تیار کرنے والوں کے ارادے کیا ہیں؟ کسی کو کچھ خبر ہے؟
 
arifkarim

معطل
کیا یہ سافٹ وئیر اب تک تیار ہو چکا ہے؟ اگر ہاں تو تیار کرنے والوں کے ارادے کیا ہیں؟ کسی کو کچھ خبر ہے؟

یار یہ شاید ابھی پروٹوٹائپ ہی لگتا ہے۔ اسوقت کراچی میں اتنے لوگ اردو ویب سے وابستہ ہیں۔ لیکن شاید کسی کو بھی اس انسٹیٹیوٹ سے اس او سی آر کے بارہ میں پوچھنے کی ہمت نہیں ہوئی ہے۔:(
اگر اس قسم کا اردو او سی آر مارکیٹ میں آجاتا تو اردو لائبریری ٹائپنگ ٹیم کی چھٹی نہ ہو جاتی! :grin:
 
محمد سعد

محفلین
اگر یہ او سی آر بنانے والے اس کے ذریعے کچھ پیسے کمانا چاہتے ہیں تو میری طرف سے ان کے لیے کچھ تجاویز ہیں۔

اس کی سی ڈی خوبصورتی سے ڈبے میں بند کر کے بازار میں دستیاب کی جائے جس میں ایک چھوٹا سا کتابچہ بھی ہو جو کہ سافٹ وئیر کے تعارف اور طریقۂ استعمال پر مشتمل ہو۔ قیمت صرف اتنی وصول کی جائے کہ استعمال ہونے والے مواد کی قیمت کے ساتھ تھوڑا سا مناسب منافع مل جائے۔ ایسے نسخے میں لوگوں کے لیے زیادہ کشش ہوگی بنسبت ان سے نقل کی گئی سی ڈیز کے۔

ساتھ ہی یہ لوگ اپنے اس سافٹ وئیر کے لیے تکنیکی امداد فراہم کرنا بھی شروع کر دیں۔ مثلاً اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ انہیں فون کر کے اپنا مسئلہ حل کروا سکے جس کا معاوضہ بھی وصول کیا جائے۔

اس ترکیب پر عمل کر کے اگر یہ لوگ سافٹ وئیر کو آزاد مصدر بھی رکھیں تو بھی ان کو مناسب معاوضہ ملتا رہے گا۔ اور آزاد مصدر کرنے کا یہ بھی فائدہ ہوگا کہ سافٹ وئیر تیزی سے ترقی کرے گا۔ چنانچہ اس کی طلب مزید بڑھے گی۔ یعنی زیادہ صارفین اور زیادہ منافع۔ جبکہ صارفین کو بھی ایک زبردست سافٹ وئیر استعمال کرنے کو ملے گا۔ اور پھر سب لوگ ہنسی خوشی زندگی بسر کریں گے۔ :)
Happily Ever After
:biggrin:
 
فرخ

محفلین
پہلے یہ پتہ کروایا جائے، کہ ابھی یہ سافٹ وئیر کس سٹیج پر ہے؟ مارکیٹ میں لانے کے قابل بھی ہے یانہیں؟

happily ever after
:biggrin:
 
محمد سعد

محفلین
پہلے یہ پتہ کروایا جائے، کہ ابھی یہ سافٹ وئیر کس سٹیج پر ہے؟ مارکیٹ میں لانے کے قابل بھی ہے یانہیں؟

جس مرحلے پر بھی ہو، مشورہ دینے کے کون سے پیسے لگتے ہیں۔ :biggrin: اور ابھی اگر تیار نہ ہو تو میری ان تجاویز کے ان تک وقت پر پہنچنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اور اگر وقت سے کافی پہلے ان تک یہ تجاویز پہنچ جائیں تو ان کے ذہن میں پہلے کی نسبت ایک بہتر نقشہ ہوگا کہ کیا کرنا چاہیے جب سافٹ وئیر مکمل تیار ہو جائے۔

تو مجموعی طور پر ابھی سے یہ تجاویز دینے کا فائدہ ہی ہے۔ نقصان نہیں۔ :battingeyelashes:
:skull:
 
Top