نواز شریف کو ابھی جیل میں ہی رہنا ہوگا: سپریم کورٹ

جاسم محمد

محفلین
سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست مسترد کردی
March 4, 2019
m6qdlvuo_nawaz-sharif-pti_625x300_30_December_18.jpg


العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف کو ابھی جیل میں ہی رہنا ہوگا، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

کوٹ لکھپت جیل کی قید سے جان چھڑانے کی کوشش کرنیوالے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، ساتھ ہی الگ سے درخواست دائر کرکے اپیل 6 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی تھی۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی متفرق درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اپیل معمول کے مطابق باری آنے پر ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 25 فروری کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل میں میاں صاحب نے مؤقف اپنایا ہے کہ عدالت عالیہ قانون میں دیا گیا اختیار استعمال کرنے میں ناکام رہی اور ضمانت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اصولوں کا غلط اطلاق کیا گیا، لہٰذا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت منظور کی جائے۔

نواز شریف کو پہلے پانامہ اسکینڈل میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہاتھ دھونے پڑے تھے، ساتھ ہی ان پر سیاست میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی بھی عائد کی گئی تھی، سپریم کورٹ نے نیب کو سابق وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، گرفتاری پر انہوں نے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کی درخواست کی تھی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔
 
Top