نواز شریف کا مریم نواز کے لندن آنے تک علاج کرانے سے انکار

جاسم محمد

محفلین
نواز شریف کا مریم نواز کے لندن آنے تک علاج کرانے سے انکار
ویب ڈیسک بدھ 5 فروری 2020
1978094-nawazsharif-1580899972-973-640x480.jpg

گزشتہ جمعرات کو نواز شریف کا کارنری انٹروینیشن کا آپریشن ہونا تھا، ڈاکٹر عدنان۔ فوٹو: فائل

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے صاحبزادی مریم نواز کے لندن آنے تک علاج کرانے سے انکار کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کارنری انٹروینیشن کا آپریشن نواز شریف کی خواہش کے مطابق موخر کردیا گیا ہے، نواز شریف کی خواہش تھی کہ ان کے آپریشن کے وقت مریم نواز ان کے ہمراہ ہوں، گزشتہ جمعرات کو کارنری انٹروینیشن کا آپریشن ہونا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق روبیڈیم کارڈیک پیٹ اسکین کی رپورٹ میں نواز شریف کو دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی تھی جب کہ بند شریانوں کی بندش ختم کرنے کے لیے ان کی کارڈیک کیتھیٹائزیشن کی جانی تھی۔
 

جاسم محمد

محفلین
دنیا کا پہلا مریض جس نے بھاگنے کیلئے پاکستان کے ہسپتالوں میں علاج کروانے سے انکار کیا اور اب بیٹی کو بھگانے کیلئے لندن کے ہسپتالوں میں علاج کرنے سے انکاری ہے۔
 
Top