نلتر میں پاکستان کی تاریخ کے پہلے آئس ہاکی میچ کا انعقاد

جاسم محمد

محفلین
نلتر میں پاکستان کی تاریخ کے پہلے آئس ہاکی میچ کا انعقاد
195086_5451040_updates.JPG

— فوٹو جیو نیوز

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ کا پہلا آئس ہاکی میچ آج نلتر میں کھیلا گیا جو کہ سخت مقابلے کے بعد پاکستان فضائیہ نے جیت لیا۔

یہ میچ پاکستان ائیر فورس اور جی بی اسکاؤٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا، لیکن کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

195086_5943019_updates.JPG

— فوٹو جیو نیوز

میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر کیا گیا، جس میں پاکستان ائیر فورس کے کھلاڑی شاہ سیار نے فیصلہ کن گول کرکے پاک فضائیہ کو فتح سے ہمکنار کیا۔

گلگت بلتستان کے علاقے میں دو چھڑیوں اور گیند کی مدد سے کھیلا جانے والا ایک تاریخی کھیل گٹل بھی ہے، جس کو آئس ہاکی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔

اس خطے میں اس روایتی کھیل کی میراث جاری رکھنے کے لئے آئس ہاکی کو یہاں متعارف کروایا گیا ہے۔
 
Top