نقوش اردو محفل ،سال بہ سال

علی وقار

محفلین
اردو محفل کی نئی صورت دلکش و دل آویز ہے مگر ناسٹلجیا کے مارے احباب کے لیے خبر یہ ہے کہ خوش قسمتی سے وے بیک مشین کے ذریعے اردو محفل کے نقوش ہائے رفتہ کو بہ آسانی تلاش کیا جا سکتا ہے۔ اس لڑی میں اردو محفل کی وہ تصاویر پوسٹ کی جائیں گی جو کہ وقت کے ساتھ اس کی بدلتی صورتوں کو ہمارے سامنے لائیں گی۔

سال 2005

2005-1.png
 
آخری تدوین:

فاخر

محفلین
گویا آپ نے سال بہ سال تمام پرانی تصاویر محفوظ کر کے رکھی ہیں؟ بہت خوب!

خیر سے ہم تو تقریباً دو سال سے محفل کے ممبرس ہیں۔ اردو محفل فورم اس وقت سے فعال ہے جب ہماری رسائی درست طریقے سے انٹر نیٹ تک بھی نہیں تھی۔ حتیٰ کہ ہمارا فیس بک اکاؤنٹ بھی نہیں تھا۔ عمدہ انتخاب لاجواب پیشکش۔
 
نہیں صاحب، یہ وے بیک مشین کا کمال ہے۔
 
Top