تعارف نفیسہ طارق

شمشاد

لائبریرین
Nafiza نے کہا:
شمشاد نے کہا:
لگتا ہے ان کی خاصیت ہی یہ ہے کہ ایک خط سال کے شروع میں لکھ کر غوطہ لگایا اب دوسرا خط لکھ کر سال کے آخر میں سطح پر نمودار ہوں گی۔ :wink:

میں نے سننا ہے لوگوں کو سرپرائز ملنے پر اچھا لگتا ہے۔ اگر روز روز آئی تو لوگ نظرانداز کردیں گے۔ نہیں شمشاد بھائ آوں گی مگر زیادہ نہیں۔ ابھی میری بے بی صرف 6 ماہ کی ہے۔ تو ابھی وہ priority ہے :)

کوئی نظر انداز نہیں کرئے گا، آپ آئیں تو سہی، ہاں یہ صحیح ہے کہ بے بی کو آپ کی بہت ضرورت ہے لیکن یہ بھی خیال رکھیئے گا کہ “ اردو محفل “ بھی ابھی صرف 15 ماہ کی ہے، اس کو بھی آپ کی بہت ضرورت ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
Nafiza نے کہا:
قیصرانی صاحب- کوئ نہیں سن رہا۔ دھیرے سے بتا دیں اپنا راز
یہ نمبر 10687 سچا ہے یا آپ نے پروگرام کیا ہے؟ :lol:
شکریہ استقبال کا۔
لیں، اتنی بھی کیا جلدی ہے؟ کچھ دیر محفل کی سیر کریں پھر راز بھی خود ہی معلوم ہو جائیں گے :)
 
ایک نظم نفیسہ کے بے بی کے لئے ۔۔ ۔۔ ۔۔ ویسے یہ دعا دنیا کے تمام بے بیز کے لئے ہے

میرا بے بی
پیارا بے بی
چلنے کی کوشش میں
گر پڑتاہے،تو روتا ہے
میں‌دوڑ‌کر اٹھاتی ہوں
پیار کرتی،چپ کراتی ہوں‌
میرے اللہ
کل یہ دنیا کے میلےمیں
‌چلے گا ، گرے گا
روئے گا
اس کو اٹھانا
پیار کرنا،چپ کرانا
پھر چلنے کی ہمت دینا
 
Top