تعارف نفسیہ سے ملیں۔

تفسیر

محفلین
میرے ہم سخن و ہم نشیں

نفسیہ نے اپنی غزل سے ہمارے نئے سب فورم “ میں شاعر تو نہیں ہوں“ کا آغاز کیا ہے وہ اس سب فورم کی پہلی شاعرہ ہیں۔ ان کی یہ غزل ملاحظہ ہو۔

یہ کیسا درد ہے مجھ کو، کہ گھلتی ہوں
جسم سرد ہے ، اور میں جلتی ہوں

لیتی ہوں میں جب بھی انگٹرائی
کلی جیسی، میں کھلتی ہوں

چھوتے ہیں ، مجھے اس طرح سے
ہنس ہنس کہ میں ، پھر مچلتی ہوں

کرتے ہیں شکوہ ، مگر پتہ ہے اُنکو
میں سب سے تو نہیں ملتی ہوں

بیٹھی میں یہاں ، رات بھر نفیسہ
سحر ہوگی ہے اب ، میں چلتی ہوں

امید ہے کہ آپ ان کو خوش آمدید کہیں گے۔


واہ واہ ۔۔۔ کیا خوبصورت انداز ہے

نفیسہ صاحبہ میں آپ کواردو محفل میں اور خاص طور پر بزم سخن میں خوش آمدید کہتا ہوں - آپ ماوراء بہن سے تو مل چکی ہیں۔ لیکن دوسرے ہم نشیں بھی آپ سے ملنے کے خواہش مند ہیں۔

اگر آپ چائیں تو جب بھی موقع ملے آپ ہم سب سے آپ کا تعارف کرائیں- ہم سب کو آپ سے مل کر خوشی ہو گی۔

دیکھئے ہمیں بھول نہ جائے گا۔ ہمیں آپ کی “بدکلامی :p کا انتظار رھے گا۔

شکریہ
ناظمین
تفسیر

تعارف کا لنک۔ آپ نیچے لکھے ہوئے لنک پر کلک کیجئے۔

تعارف
.
.
 

دوست

محفلین
مدعی سست گواہ چست۔
وہ خود ہیں کہاں غزل کے بعد نہیں‌ نظر ہی نہیں‌آئیں۔
ویسے غزل ان کے نام کی طرح خوبصورت تھی۔
 
بعض اوقات یہ مدعی سست اور گواہ چست والا لطیفہ بھی ہوجاتا ہے۔
میں خود دو بار بھگت چکا ہوں‌اور اب توبہ کرچکا ہوں کہ میں جس کو خوش آمدید کروانی ہے خود آکر کروالے۔
 
Top