نعت

خالد فاروق

محفلین
وہ جو دین اسلام کو مٹانا چاہتے تھے
وہ جو آپؐ کا لہو بہانا چاہتے تھے
یہ ان کی فطرت کا حصہ تھا کہ وہ
اپنے مخالف کی ہر آواز دبانا چاہتے تھے
وہ جو بھول چُکے تھے انسانیت کا سبق
وہ جو وحشت کو ہر سو پھیلانا چاہتے تھے
وہ جو گرے ہوئے تھے جہالت کی پستیوں میں
جہاں وہ سب کوگراناچاہتے تھے
مگر ایک آپ تھے جو ان سب کو
جہالت کی ذلتوں سے اٹھانا چاہتے تھے
درندگی کی زندگی کو چھڑا کر ان کو
صحیح معنوں میں انسان بنانا چاہتے تھے
آپ نے دیا انہیں سبق اخوت کا
آپ ان کی عداوتوں کو مٹانا چاہتے تھے
چھڑا کے ان سے بت پرستی کو
توحید کے راستے پر چلانا چاہتے تھے
آپؐ ہر وقت کھرے اترے ہر امتحان میں
دشمن جب بھی آپ کو آزمانا چاہتے تھے
خالد فاروق
 
Top