نعت

خدایا عشق محمد ﷺ میں وہ مقام آئے
کہ سانس بعد میں پہلے نبی ﷺ کا نام آئے

میرا گدا میرا نوکر میرا غلام آئے
خدا کرے کہ مدینے سے یہ پیعام آئے

غلام بن کے مدینے میں آج تک جو گیا
کبھی یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ ناکام آئے

نبی ﷺ کی آل سے الفت انعام قدرت ھے
ہماری آل کی قسمت میں یہ انعام آئے

نظر ہو گنبد خضری پہ اجل آ جائے
میری حیاتی کا کچھ ایسا اختتام آئے

میں اشکبار ھوا جب تو یہ دعا کی ھے
کہ بروز حشر تیرے نوکروں میں نام آئے

میری حیات کے لمحے بسر ھوں ایسے ضیاء
کبھی درود لبوں پر کبھی سلام آئے۔
 
Top