نعت کیا ہے

الف نظامی

لائبریرین
نعت کیا ہے

نعت کیا ہے ، قصر حسن و عشق کی تکمیل ہے
نعت کیا ہے ، حکم ربی کی فقط تعمیل ہے

نعت کیا ہے ، عشق کے ساغر میں غرقابی کا نام
نعت کیا ہے ، میرے ہر جذبے کی سیرابی کا نام

نعت ابواب محبت کا جلی عنوان ہے
ہم غلامانِ پیمبر کی یہی پہچان ہے

دل کے بنجر کھیت میں کرنیں اگا دیتی ہے نعت
نقش باطل کے جبینوں سے مٹا دیتی ہے نعت

نعت کیا ہے ، دست بستہ ان کی دربانی کا نام
نعت کیا ہے ، روضہ اقدس پہ حیرانی کا نام

نعت کیا ہے ، نکہتوں کی سرزمیں کا تذکرہ
نعت کیا ہے ، سب حسینوں سے حسیں کا تذکرہ

نعت کیا ہے ، ہجر میں سانسوں کی بیتابی کا نام
نعت کیا ہے ، گنبدِ خضری کی شادابی کا نام

نعت کیا ہے ، شہر جاں میں گرمی صلی علے
نعت کیا ہے ، دل کے آئینے میں عکسِ مصطفی

نعت کہنے کے لیے دل پاک ہونا چاہیے
غرق الفت دیدہ نمناک ہونا چاہیے
 
اکمل زیدی

محفلین

جزاک اللہ
 
Top