نعت رسول مقبول ﷺ (گلفام نقوی)

اشتیاق علی

لائبریرین
انہیں اپنا کہا ہے جب سے جینا آ گیا ہے
سر ساحل عقیدت کا سفینہ آ گیا ہے
خدا کا شکر ہے نام محمد ہے زباں پر
میرے عاجز سے ہاتھوں میں نگینہ آ گیا ہے
لگی ہے ہر گھڑی اب دل کو خواہش حاضری کی
کھلے جب آنکھ تو دیکھوں مدینہ آ گیا ہے
میں خوش ہوں زندگی داغ دھلنے لگ گئے ہیں
کہ رحمت کی گھٹاؤں کا مینہ آ گیا ہے
نہا کر آرہے ہیں عطر کی بارش میں جیسے
مدینے کی مسافت میں پسینہ آ گیا ہے
ہمیں دیکھو ہمیں گلفام کوئی غم نہیں ہے
ہمیں ہر دکھ مٹانے کا قرینہ آ گیا ہے

گلفام نقوی

فیض لاہوری نستعلیق کشش والے فانٹ میں
naatgulfam.jpg
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہت خوب اشتیاق بھائی اللہ رب العزت حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اضافہ کرے آمین
 
Top