نعت: جہاں اُن کے نقشِ قدم دیکھتے ہیں (غالب کی زمین میں لاجواب نعت)

عرفان سعید نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 3, 2016

  1. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    5,860
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Psychedelic
    جہاں اُن کے نقشِ قدم دیکھتے ہیں
    جبینِ مہ و مہر خم دیکھتے ہیں

    محمد کی مدحت متاعِ سخن ہے
    ہم انوارِ لوح و قلم دیکھتے ہیں

    سلامت دمِ آرزوئے محمد
    کہ آباد دل کا حرم دیکھتے ہیں

    ہم اہلِ نظر ہر نفس لوحِ دل پر
    وہ اسمِ گرامی رقم دیکھتے ہیں

    ضیا بار ہے دل میں عشقِ محمد
    فروزاں چراغِ حرم دیکھتے ہیں

    درِ مصطفےٰ سے سرِ لامکاں تک
    دو عالم کے جلوے بہم دیکھتے ہیں

    تصور میں ہیں یوں تو جلوے ہی جلوے
    مگر وہ تجلی جو ہم دیکھتے ہیں
    ٭
    ایاز صدیقی​
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    سبحان اللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,618
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    سبحان اللہ
    سلامت رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. دانیال القادری

    دانیال القادری محفلین

    مراسلے:
    56
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
  5. داداؔ محسن بن نور

    داداؔ محسن بن نور محفلین

    مراسلے:
    30
    تخلیق کار کون ھے جناب محترم؟؟
     
  6. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,403
    ایاز صدیقی صاحب!
     
    • متفق متفق × 1
  7. داداؔ محسن بن نور

    داداؔ محسن بن نور محفلین

    مراسلے:
    30
    بہت شکریہ جنام من سلامتی کی دعا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر